واردات 35

اسلحہ کے زور پر واردات ہوئی جس میں کافی سامان چھین لیا گیا

سائل معہ سائل کا بہنوئی رانا طاہر ملازم اکرم سائل کی والدم سائل کی ہمشیرہ فوزیہ بی بی برادر حقیقی محمد ذیشان گھر میں سوئے ہوئے تھے کہ 5کس نا معلوم اشخاص گھر کی بیرونی دیوار پھلانگ کر داخل ہو گئے اور گھر کے گیراج میں سوئے ہوئے ملازم اکرم کو اسلحہ کے زور پر اٹھایا اور کہا کہ اپنے مالکوں و اُٹھاؤ ملازم اکرم نے آواز دی کہ دروازہ کھولو تو سائل نے گھر کا مین دروازہ کھولا تو 5کس نا معلوم اشخاص مسلح ہائے آتشیں اسلحہ و آہنی راڈ گھر کے ٹی وی ہال میں داخل ہو گئے اور آتے ہی گھر کے تمام فیملی ممبران کو اسلحہ کے زور پر یر غمال بنا لیا فیملی ممبران کے شور واویلہ پر اچانک

میرے بہنوئی رانا طاہر نے اپنے کمرے کا دروازہ کھولا تو ملزمان نے رانا طاہر کو دبوچ لیا تو میرے بہنوئی رانا طاہر نے مزاحمت کی تو ایک کس نامعلوم شخص مسلح آہنی راڈ نے رانا طاہر کے سر پر آہنی راڈ مارا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے اور بحوش ہو کر گر گئے نا معلوم اشخاص /ملزمان نے اسلحہ کے زور پر گھر کی چابیاں لے لیں اور گھر کی تلاشی شروع کردی سیف الماری سے 10عدد چوڑیاں 10 تولے طلائی زیور، دو کڑے تین تولہ طلائی زیورایک سیٹ مکمل 4تولہ طلائی زیور وائیٹ گولڈ ٹوپس ایک عدد، وائیٹ گولڈ انگوٹھی 3 عدد پازیب 5تولہ طلائی زیور،انگوٹھی 4عدد 7تولہ طلائی زیورجمکے ڈیڑھ تولہ کل مالیتی تقریباً 35لاکھ روپے۔ 3عدد گھڑیاں، ایک عدد رولیکس گھڑی مالیتی 10لاکھ روپے، موبائل دو عدد سام سنگ گلیکسی J7پرائم

ٹو نمبری 355735/09/765211/1برنگ بلیک۔VIVOموبائل V20۔IMEIنمبر 865551058124898۔IMEIنمبر2۔ 865551058124880نقدی رقم مبلغ 70ہزار روپے اور باندھے ہوئے فیملی ممبران کی تلاشی شروع کردی ملازم اکرم کی جیب سے 4ہزار روپے میری جیب سے نقدی رقم 6ہزار روپے والدہ سے دو عدد کڑے 4تولہ طلائی زیور ایک عدد انگوٹھی آدھا تولہ طلائی زیور، والیاں ڈیڑھ تولہ طلائی زیوراور ہمشیرہ فوزیہ بی بی سے آدھا تولہ والیاں طلائی زیور اور شادی کے قیمتی سوٹ 13عدد مالیتی ایک لاکھ پچیس ہزار روپے معہ LEDمالیتی 52ہزار روپے اور جاتے ہوئے اسلحہ کے زور پر

CCTVڈیوائس بھی لے گئے اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیتے ہوئے بسواری گاڑی نمبری 6241برنگ سلور کلرپر فرار ہو گئے ہمارے شور واویلہ پر گواہان /ہمسائے۔عرفان سردار بھٹی ایڈوکیٹ اور ہمسایا عبدالرزاق آرائیں و اہل محلہ اکٹھے ہو گئے بہنوئی رانا طاہر کو مضروبی حالت میں ہسپتال لے کر گئے ہسپتال میں سٹی سکین کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے لاہور ریفر کر دیا بہنوئی کی حالت تشویش ناک ہونے کی وجہ سے درخواست نہ دے سکا نا معلوم اشخاص کو ٹریس کرتے ہوئے سائل کا سامان برآمد کیا جائے۔

گزارش ہیکہ سائل شاہ فیض کالونی گلی نمبر 1 کا مستقل رہائشی ہے اور سکول ٹیچر ہوں.مورخہ 14.7.21 بوقت قریب 10 بجے رات سائل ہمراہ خانہ گھر میں سو گیا کہ درمیانی شب نا معلوم ملزمان بیرونی دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اور سائل کےسرہانے پڑا ہوا موبائل آئی فون 11 ایمی نمبران 352923119140157 و 352923119033982 جس میں سم نمبران 03005331737 مالیتی150000 روپے چوری کر کے لے گئے شور واویلہ پر گواہان 1 محمد اشرف ولد تاج محمد قوم مغل سکنہ شاہ فیض کالونی گلی نمبر 1 احمد رضا ولد محمد لطیف قوم مغل سکنہ شاہ فیض کالونی موقع پر آگئے گواہ محمد اشرف نے بتلایا کہ نا معلوم ملزمان میرا موبائل ہواوئے Y6 ایمی نمبران 861178049451596 و 861178049416581 مالیتی 30000 روپے چوری کر کے لے گئے ہیں درخواست پیش کرتا ہوں بمطابق قانون کاروائی عمل میں لائی جا کر ہمارے موبائل برآمد کئے جائیں

گزارش ہیکہ سائلہ انور ٹاون کی مستقل رہائشی ہے اور خانہ داری کرتئ ہے امروز مورخہ 8.7.21 بوقت قریب 02:40 بجیدن میں دربار بابا حاجی شیر لنگر دے کر واپس آ رہی تھی اور بس سے اتر کر اڈہ حاجی شیر سے رکشہ پر سوار ہوکر لاری اڈہ بورےوالا پہنچی اور وہاں سے دوسرا رکشہ پر سوار ہو کر یعقوب آباد کی جانب روانہ ہوئی ایک عورت مجھے آکر رکشہ میں سوار ہو گئی عورت کا رنگ گورا اور جسم بھاری تھا کہ اسی اثناء میں ایک سفید رنگ کی کار آگئی اس عورت نے کہا کہ میرا خاوند گاڑی لے کر آگیا ہے اور مجھے رکشہ سے اتار کر کار میں بٹھا لیا کار میں 2 اشخاص سوار تھے میں نے کافی شورواویلہ کیا لیکن مجھے زبردستی کار میں سوار کر کے نہر بنگلہ کی جانب لے گئے اور رستہ میں ایک نا معلوم شخص رنگ گوراسر گنجا جسے سامنے آنے پر شناخت کر سکتی ہوں نے میرے کانوں سے زبردستی میری بالیاں طلائی مالیتی 110000 روپے وزنی ایک تولہ اتار لی اور مجھے رانا یعقوب کے ہسپتال کے قریب پھینک کر جانب مجاہد کالونی فرار ہو گئے شور واویلہ پر گواہان 1 آصف شہزاد ولد غلام قادر قوم ساہوکا سکنہ انور ٹاون 2 حاجی عمر دین ولد شریف قوم جٹ سکنہ میاں ٹاون موقعہ پر آگئے درخواست پیش کرتی ہوں با مطابق قانون کاروائی عمل میں لائی جائے سائلہ کی حق رسی فرمائی جائے

گزارش ہیکہ سائل مرضی پورہ بورےوالا کا رہائشی ہے مورخہ 10.7.21 کو بوقت شام سائل معہ محمد شفیق برادرم گاڑی واش کروانے کے لئے حسنین کار واش واقع گلشن غنی پر گئے اور گاڑی کھڑی کر کے اپنی باری کے انتظار میں کارواش پر بنچ پر بیٹھ گئے بوقت تقریبا 6 بجے شام 4 کس نامعلوم الزا م علیہان جن کو سامنے آنے پر ہم شناخت کر سکتے ہیں جس میں سے ایک ملزم کا قد لمبا رنگ گندمی جسم پھرتیلا مسلح رائفل دو کس ملزمان کا قد درمیانہ رنگ گندمی جسم پھرتیلا مسلح ہائے پسٹل جبکہ چوتھے ملزم کا قد چھوٹا رنگ گندمی چہرے پر چھوٹی داڑھی مسلح پسٹل تمام ملزمان کے جسم پھرتیلے شلوار قمیض پہنے ہوئےدوموٹر سائیکلو ں ہنڈا 125 بلا نمبری آگئے اورآتے ہی لمبے قد والے ملزم نے اپنی رائفل برادرم کی طرف سیدھی کر کے للکارا مارا جس پر

میں نے اور برادرم نے شور واویلہ کیا تو گواہان محمد طیب ولد نور سمند قوم بھٹی سکنہ 517/EBاور محمد سلیمان ولد بشیرقوم بھٹی سکنہ احاطہ شاہ نواز موقع پر آگئے الزام علیہ نمبر 1 لمبے قد والے ملزم نے اپنی رائفل سے فائر کیا جو برادرم شفیق کے دائیں پٹ پر لگا ملزم نمبر 4 نے جس کا قد چھوٹا تھا اپنے پسٹل سے فائر کیا جو برادرممحمد شفیق کے بائیں پٹ پر لگا الزام علیہ نمبر 1 نے اپنی رائفل کی بیرل محمد شفیق کےدائیں پٹ پرماری ملزمان نے دھمکی کہ اگر کوئی نزدیک آیا تو اسکی جان کی خیرنہ ہو گی الزام علیہان نے برادرم شفیق کوقتل کرنے کی نیت سے اسے فائر مارکر سخت زیادتی کی ہےہم برادرم کو برائے علاج معالجہ سول ہسپتال لے گئے لیکن اسکی حالت خراب ہونے کی وجہ سے اسےبہاولپو ر منتقل کر دیا میں آج تک اس کے علاج معالجہ میں مصروف رہا ہوں اس لیے بروقت درخواست نہ دےسکا آج درخواست دے رہا ہوں کاروائی کی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں