اہم خبر 13

اغواء کے معاملہ پر درخواست گزاری گئی

گزارش ہیکہ سائل گلی نمبر 8 محلہ شاہ فیض پارک بوریوالہ ضلع وہاڑی کا رہائشی ہے اور مل موڑ بوریوالہ پھٹہ لگاکرنائیوں کاکام کرتاہے اور محنت مزدوری کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پالتا ہے سائل کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں سائل نے اپنی بیٹی علیشبہ بی بی بعمر18سال کی شادی کی ہوئی تھی جس سے اس کی ایک بیٹی تھی لیکن سائل کی بیٹی کا نبھاہ نہ ہوسکاتو سائل کی بیٹی نے طلاق لے لی اور سائل کے گھر ہی رہنے لگی۔سائل نے اپنی بیٹی علیشبہ بی بی اور بیٹے محمد اشرف کی شادی مورخہ 28.10.2020 کو طے ہوئی کی ہوئی تھی۔الزام علیہان سائل کے رشتہ دار ہیں الزام علیہ محمد عدنان عرف جانی جوکہ شادی شدہ ہے سائل کی بیٹی علیشبہ بی بی پر بری نظر رکھتا تھا جس وجہ سے سائل نے اسے اپنے گھر آنے جانے سے منع کردیا۔جبکہ سائل نے الزام

علیہ محمد عدنان عرف جانی کے والد الزام علیہ سردار عرف کالا سے رقم مبلغ 1،00،000 روپے لیناتھا۔جس کے باربارمطالبہ پر الزام علیہان نے اس بات کو رنج کیااور الزام علیہان نےباہم صلاح مشورہ ہوکر سائل کی بیٹی علیشبہ بی بی کو ورغلا پھسلایااور اسے کوئی نشہ آورچیزسائل و دیگر فیملی ممبران کو پلانے پر مجبورکیامورخہ 15.11.2020کو بوقت تقریباً9بجے رات سائل و دیگر فیملی ممبران چائے پی کر سو گئے جب بوقت تقریباً3 بجے بیدار ہوئے تو دیکھا کہ سائل کی بیٹی علیشبہ بی بی ناموجود تھی اور کمرہ میں سامان بکھراہواتھاسائل کو تشویش لاحق ہوئی شورواویلہ پر گواہان محمد رمضان ولد محمد انور قوم راجپوت چوہان سکنہ شاہ فیض پارک گلی نمبر 7 بوریوالہ ، محمد اکرم ولد محمد اکبر علی قوم راجپوت سکنہ گلی نمبر 8 شاہ فیض پارک بوریوالہ آگئے جن کی موجودگی میں سامان پڑتال کیاتو نقدی رقم مبلغ 50,000 روپے ، چھ عدد سوٹ زنانہ فینسی مالیتی 30،000روپے موبائل OPPO مالیتی

30,000 روپے ، جوتی زنانہ فینسی 2000 روپے، پرس زنانہ مالیتی 2000 روپے ، آرٹیفیشل جیولری سیٹ مالیتی 2000 روپے ناموجود مسروق پایا۔سائل و دیگر فیملی ممبران و گواہان کو الزام علیہان پر شک گزرا سائل ہمراہ گواہان الزام علیہان کے گھر گئے تو الزام علیہان کے گھر سے الزام علیہ عدنان عرف جانی اور اس کی والدہ گھر میں موجود نہ تھے جبکہ الزام علیہ عدنان عرف جانی کے والد سردار کالا نے تسلم کیا کہ اس کے بیٹے نے ہی سائل کی بیٹی کو اغواء کیا ہے۔الزام علیہان نے سائل کی بیٹی کو ورغلا پھسلاکر سائل و دیگر فیملی ممبران کو نشہ آور چیز پلا کر سائل کے گھرسےسامان مذکورہ بالا چوری کرکے سائل کی بیٹی کو اغواءبرائے زناء حرام کاری کرکے جرم قابل دست اندازی پولیس کاارتکاب کیا ہے الزام علیہان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی کی جائےاور الزام علیہان کے قبضہ سے الزام علیہان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی کی جائےاور الزام علیہان کے قبضہ سے سائل کی بیٹی علیشبہ بی بی اور سامان مذکورہ بالا برآمد کیا جائے اور الزام علیہان کو قرار واقعی سزادی جائے۔

گزارش ہیکہ سائل واقع مکان نمبر 262 گلی نمبر 1 شاہ فیض کالونی بوریوالہ کا رہائشی ہے اور سائل نے اپنی والدہ مسماۃ مشتاقیہ بی بی کے نام پر گھریلو کنکشن گیس منظور کروارکھی ہے اور میٹر نمبری مذکورہ بالا سائل کے مکان پر نصب شدہ ہےمورخہ 4.11.20 کو سائل معہ اہل و عیال اپنے گاؤں چک نمبر 325 ای بی تحصیل بوریوالہ گیا ہوا تھا جب واپس آیا تو اپنے مکان پر نصب شدہ میٹر گیس کوناموجودپایاشک چوری ہوا شورواویلہ کیا تو مسمیان ریاض احمد ولد غلام محمد ، دلشاد احمد ولد رشید احمد و دیگر اہل محلہ اکٹھے ہوگئے۔جنہوں نے بھی وقوعہ ہذا بچشم خوددیکھامہربانی فرماکر نامعلوم اشخاص پرچہ درج کرکے سائل کی حق رسی فرمائی جاوے۔

گزارش ہیکہ سائل پیشہ وکالت سے منسلک ہے اور انور ٹاون بورےوالا میں سٹاپ اینڈ بائے سٹور کے نام سے دوکان بنا رکھی ہے جسکو ملازم انجم عباس چلاتا ہے کل مورخہ 20-11-22 کو قریب 8 بجے رات حسب معمول وہ دوکان بند کر کے گھر چلا گیا اور صبح تقریبا 5 بجے مالک دوکان جن کی دوکان کے پیچھے رہائش ہے نے فون پر اطلاع دی کہ آپ کی دوکان کے تالے ٹوٹے ہوئے ہیں جس پر میں فی الفور دوکان پر پہنچا تو دیکھا کہ دوکان کے تالے ٹوٹے ہوئے ہیں اور گھی ۔آئل کے ڈبے چائے کی پتی کے کلو ½ کلو ، 1 پاو والےپیکٹ ، پرفیوم ،باڈی سپرے ، لوشن کریمیں، مختلف قسم کی ناموجود مسروق پائیں CCTV فوٹیج چیک کرنے پر علم ہوا کہ 4:32 منٹ پر اور 4:39 منٹ پر دو دفعہ نا معلوم ملزمان آئے ایک باہر موٹر سائیکل پر کھڑا رہا جبکہ دوسرے نے اندر داخل ہو کر اشیاء چوری کیں جن کی مالیت 45/50 ہزار ر وپے ہے میں نے فی الفور 15 پر اطلاع دی جنہوں نے خود آکر وقوعہ دیکھا اسی دوران گواہان انجم عباس اور محمد عباس موقع پر آگئے جنہوں نے بھی وقوعہ ہذا بچشم خود دیکھا میرا مقدمہ درج کر کے نا معلوم ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جاوے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں