اہم خبر 39

امانت میں خیانت ہوئی جس پردرخواست دی گئی

گزارش ہے کہ سائل شاہ فیض کالونی کا رہائشی ہے اور محنت مزدوری کرتا ہے مورخہ 21/22/9/21 کی درمیانی شب سائل معہ اہل خانہ حسب معمول گھر میں سو گیا صبح بیدار ہو تو دیکھا کہ گھر میں سامان بکھرا پڑا ہے اور سائل کی بیوی مسماۃ مہوش بی بی اور بچے 1مسماۃ میرب بی بی بعمر3سال 2مسمی منیب بعمر 1/1/2سال تقریباً گھر میں موجود نہ تھے شورویلہ پر گواہان 1۔محمد یونس ولد اسماعیل قوم سندھو جٹ 2۔نصراللہ خاں ولد محمد صدیق قوم راجپوت سکنائے Mبلاک موقعہ پر آ گئے پڑتال سامان کرنے پر زیورات طلائی مالیتی 180000روپے پار چات مالیتی 30000روپے ناموجود مسروق پائے میں معہ گواہان نے کافی تلاش بسیار کی جو کہ دستیاب نہ ہوئے ہیں مجھے قوی شک ہے کہ نامعلوم ملزم نے میری بیوی کو زنا حرام کاری کی خاطر اغواء کر کے سخت زیاتی کی ہے درخواست پیش کرتا ہوں کاروائی کی جائے

گزارش ہے کہ سائل بوریوالا کا رہائشی ہے اور مکہ موٹرز کے نام سے لاہور روڈ پر گاڑیوں کی خریدو فروخت کا کاروبار کرتا ہے۔ مورخہ17-05-2021کو الزام علیہان باہم صلاح مشورہ ہو کر سائل کے شوروم پر آگئے اور ایک گاڑی ہنڈا سوک رجسٹریشن نمبرAPC-337، انجن نمبر2952239، چیسسز نمبر6666KR-055606 ماڈل 2019ء؁ ہارس پاور 1799CCبرنگ سفید فروخت کرنے کی پیشکش کی اور سائل گاڑی مذکورہ خریدنے پر آمادہ ہوا اور سائل نے گاڑی مذکورہ الزام علیہ نمبر1سے بالعوض مبلغ 37لاکھ روپے خرید کر لی اور نقد رقم مبلغ 22لاکھ روپے الزام علیہ نمبر1نے وصول کر کے سائل کو ایک اقرار نامہ بابت فروختگی گاڑی مورخہ17-5-2021تحریر کر کے دیا اور الزام علیہان نمبر2,3نے علیحدہ علیحدہ ضمانت نامہ تحریرکر کے حوالے سائل کیا اور طے پایا کہ بقایا 15لاکھ روپے بوقت بائیو میٹرک اور رجسٹریشن کارڈ اور سائل کے نام کروانے کے بعد وصول کرینگے۔ الزام علیہان نے ایک

عدد رجسٹریشن کارڈ جعلی و فرضی تیار کر کے حوالے سائل کر دیا اور گاڑی بھی حوالے سائل کر دی۔ الزام علیہان نے باہم صلاح مشورہ ہو کر جعلی رجسٹریشن کارڈتیار کر کے سائل سے دھوکہ دہی اور فراڈ کرتے ہوئے رقم وصول کی اور گاڑی مذکورہ اس جعلی دستاویز پر حوالے سائل کی۔ الزام علیہان سائل کے ہمراہ نذیر احمد اور ظہیر الدین بابر بھی تھے۔ سائل ہمراہ گواہان عادل وقار ولد حاجی یونس قوم راجپوت سکنہ ٹبہ مصطفی آباد بوریوالہ اور راؤ عتیق الرحمٰن ولد میر باز قوم راجپوت سکنہ چک نمبر331/EBبورے والہ الزام علیہان کے پاس گئے جنہوں نے فراڈ کرنا اور دھوکہ دہی سے رقم وصول کرنا اور جعلی دستاویز تیار کرنا تسلیم کیا اور رقم کی واپسی کا بھی وعدہ کیا۔ اب لیت ولعل کے بعد انکاری ہو گئے ہیں میرے ساتھ سخت زیادتی ہوئی ہے درخواست پیش کرتا ہوں قانونی کاروائی کی جائے

گزارش ہے کہ سائل گلی نمبر 8شاہ فیصیل کالونی لاہور روڈ بوےو الا کا رہائشی ہے اور مقدمہ نمبر 59/21بجرم 420/468/471 بتاریخ 2.2.21کا مدعی ہوں الزام علیہان سے سائل کے قریبی دوستانہ مراسم تھے مورخہ 18.05.21کو بوقت شام 6بجے سائل کے پاس سائل کے گھر واقع متذکرہ بالا آ گئے اور روبرو گواہان 1محمد اعظم ولد علی محمد قوم بھٹی سکنہ کینا ل روڈ لاہور بورےو الا 2محمد اشرف ولد محمد دین قوم بھٹی سکنہ چک نمبر 287/EBبورےو الا الزام علیہان نے سائل سے 2/1/2لاکھ روپے مقدمہ ہذا کی بابت پولیس والوں کے نام پر رشوت طلب کی اور کہا کہ ہم آپ کے مقدمہ کی تفتیش میرٹ پر کروائیں گے اور آپ کا مقدمہ خارج نہیں ہونے دیں گے سائل نے روبرو گواہان متذکرہ بالا 2/1/2لاکھ روپے الزام علیہان کو دے دئیے مگر الزام علیہان نے سائل کے اڑھائی لاکھ روپے ہڑپ کر لیے اور مزید پیسے ڈیمانڈ کرنے لگے سائل کے انکار پر الزام علیہان نے سائل کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں الزام علیہان نے باہم صلاح مشورہ ساز باز ہو کر سائل سے پولیس والوں کے نام پر اڑھائی لاکھ روپے رشوت لیکر اور سائل کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں دے کر سخت زیادتی کی ہے درخواست پیش کرتا ہوں کاروائی کرتے ہوئے سائل کی رقم برآمد کروائی جاوئے ۔

گزارش ہے کہ سائل ایگریکلچر یونیورسٹی فیصل آباد سب کیمپس بوریوالا کا طالب علم ہوں اور چشتیاں شہر کا رہائشی ہوں بوجہ تعلیم سائل نے چیچہ وطنی روڈ نزد المدینہ پمپ ندیم آٹوز کے اوپر رہائش رکھی ہوئی ہے حسب معمول مورخہ 23.09.21 کو سائل یونیورسٹی سے واپس اپنے فلیٹ پر آیا اور موٹرسائیکل ہنڈا CD/70ماڈل 2018 رجسٹریشن نمبر BNM/7526انجن نمبر B480482 چیسز نمبر JB167993مالیتی -/65000 روپے کھڑی کر کے فلیٹ پر چلا گیا بوقت قریب 11 بجیرات سائل کھانا کھانے کے لیے فلیٹ سے نیچے اترا تو موٹرسائیکل متذکرہ بالا نا موجود مسروق پائی شور واویلا پر گواہان 1۔ سرمد سلیم ولد محمد سلیم قوم گجر سکنہ چک نمبر 509/ای بی تحصیل بورے والا ضلع وہاڑی 2، منیب الرحمن ولد انوار الحق قوم آرائیں سکنہ فوٹ عباس ضلع بہاولنگر جو بھی میرے ساتھ پڑھتے ہیں آ گئے جنہوں نے وقوعہ ہذا بچشم خود دیکھا محلہ کے چوکیدار سے رابطہ کیا تو اس نے لا علمی کا مظاہرہ کیا مورخہ 24.09.21 کو صبح ندیم آٹوز کے CCTVکیمروں کی ریکارڈنگ چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ موٹرسائیکل متذکرہ بالا کو بوقت قریب 10:46 بجیرات ایک نا معلوم شخص چوری کرکے لے گیا ہے زیادتی ہوئی ہے سائل کا مقدمہ درج کرکے نا معلوم شخص کو ٹریس کرکے سائل کی موٹر سائیکل برآمد کروائی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں