اہم خبر 42

او بلاک میں لڑائی ہوئی جس کی تفصیل پڑھیں

سائل شاہ فیصل کالونی گلی نمبر 2بوریوالہ کا رہائشی ہوں ڈوگر مارکیٹ کی پچھلی طرف گلی میں سائل نے MSسینٹری کے نام سے دوکان بنائی ہوئی ہے مورخہ 06.05.20 قریب 01/30بجے دن میں معہ منیر نیازی و لد محمد نذیر قوم انصاری سکنہ چک نمبر 445ای بی دوکان پر موجود تھاکہ دو اشخاص بسواری موٹر سائیکل CDچائینہ برنگ سرخ پر آئے جنہوں نے موٹر سائیکل دکان کے سامنے گلی میں کھڑا کر کے دکان کے اندر آگئے جنکا حلیہ درمیانے قد، بعمرجوان،شلوار قمیض پہنے ہوئے پنجابی بولتے تھے مسلح آتشیں آکر زبردستی میری جیب اور دراز سے 80/85ہزار روپے نقد اور موبائل VIVO-Y15سم نمبر 03068062295جسکا IEMEنمبر 862564049641691/862564049641683نکال لیا اور منیر نیازی سے موبائل ہواوے Y-7پرائم جسکا IMEIنمبر866781046766166/866781046826762 سم نمبر 03009095962اور شناختی کارڈ نمبری 3660156544245بھی لے گئے شور واویلہ پر 1۔ سلمان یسین ولد ملک یسین قوم ملک سکنہ شاہ فیصل کالونی 2۔عامر ولد محمد نذیر قوم انصاری سکنہ چک نمبر 445/EBآگئے۔جنہوں نے وقوعہ ہذا بچشم خود دیکھا ملزمان کو سامنے آنے پر بخوبی شناخت کرسکتے ہیں۔درخواست پیش کرتا ہوں کاروائی کی جائے۔

گزارش ہے کہ سائل انور ٹاون بوریوالہ کا رہائشی ہوں لاری اڈا بوریوالہ میں گاڑیوں کی مرمت کرتا ہوں میں ہائی ایس ویگن نمبری DGE/7077انجن نمبر2L1149178چیسز نمبر LH61V0048160ماڈل 1989برنگ سفیدمالیتی 07لاکھ روپے جو بوریوالہ تا فیصل آباد چلاتا تھا کرونا وائرس کی وجہ سے میں نے اپنی ہائی ایس ویگن محمد دین ولد حشمت علی قوم آرائیں سکنہ الیاس گارڈن کی کوٹھی جو کہ زیر تعمیر تھی میں 01.05.20کو کھڑی کر دی مورخہ 08.05.20کو میں ویگن چیک کرنے گیا تو وہاں پر ویگن ناموجود مسروق پائی شوراویلہ پر حاجی طالب برادرم اور محمد امجد ولد حشمت علی قوم آرائیں آ گئے جنہوں نے وقوعہ ہذا بچشم خودیکھا مگر کوئی سراغ نہ مل سکا مسمی کاشف سنیارا کے مکان CCTVکیمرے کی مدد سے پتہ چلا کہ رات کو 02:47بجیرات نامعلوم ملزمان ویگن چوری کر کے لے گئے میں آج تک اپنے طور پر تلاش ملزمان کرتا رہا ہوں مگر کوئی سراغ نہ چل سکا ہے مجھے قوی شبہ ہے کہ جو مزدور مستی ٹھیکدار جو اس کوٹھی پر کام کرتے تھے نے میری ویگن چوری کی ہے یا کرائی ہے جن کو شامل تفتیش کر کے نامعلوم ملزمان کو گرفتار کر کے میری ویگن برآمد کی جائے

گزارش ہے کہ سائل 133/Oبلاک بورے والا کا سکونتی ہے مورخہ05.05.20بوقت تقریبا10بجے رات اپنے اہل و عیال کے ساتھ گھر میں موجود تھا کہ الزام علیہان جملہ بالا باہم صلاح مشورہ ہوکر نیت مشترک تحت چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے زبر دستی گھر میں داخل ہوگئے اور الزام علیہ نمبر1نے آتے ہی اپنے آہنی راڈ کا وار کیا جو یاسر کے بائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی (چیچی)پر لگا اور انگلی فریکچر ہوگئی اور الزام علیہ نمبر 2مسلح ہائے پسٹل نے اپنے پسٹل کے بٹ غلام فرید کے سر پر مارا جس سے برادرم کا سر پچھلی طرف سے پھٹ گیا اور خون جاری ہوگیا اور برادرم زخمی ہوگیا اور شاہ زیب نے پسٹل کا بٹ برادرم کے دائیں کندھے پر کیا اور پھر تیسرا وار کیا برادرم نے ہاتھ سے روکا تو ہاتھ کے انگوٹھے پر لگا اسی اثناء میں برادرم ناصر علی چھڑوانے کے لیے آگے بڑھا تو الزام علیہ نمبر3مسلح سوٹا نے اپنے دستی سوٹے کا وار کیا جو برادرم کے بائیں کہنی پر لگا اور برادرم

گرگیا گرے ہوئے پر الزام علیہ نمبر 1نے آہنی راڈ کا وار کیا جو برادرم کو کمر پر لگا اور اندرونی چوٹیں آئیں اور الزام علیہ نمبر 4شریف نے پختہ اینٹوں کا وار برادرم کی کمر اور کندھوں پر کئے جس سے برادرم کو اندرونی چوٹیں آئیں شورواویلہ کیا تو مسمیان 1۔محمد ممتاز ولد غلام قادر قوم بھٹی سکنہ او بلاک بورے والا 2۔محمد سلیم ولد محمد شریف قوم بھٹی سکنہ او بلاک بورے والا و دیگر اہل محلہ آگئے جنہوں نے وقوعہ ہذا بچشم خود دیکھا اور ضاربان کی منت سماجت کرکے جان بخشی کروائی اور جاتے ہوئے الزام علیہ نمبر2نے اپنے پسٹل سے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی خوش قسمتی سے بچ گئے الزام علیہ نے فائرنگ سے خوف و ہراس پھیلایا وجہ عناد یہ ہے کہ برادرم ناصر علی نے غلام حسین پسرم محمد شریف سے رقم مبلغ 5لاکھ 25ہزار روپے لینے تھے جسکی واپسی کا تقاضا کرنے پر الزام علیہان باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت زبردستی گھر میں داخل ہوکر جرم قابل دست اندازی کا ارتکاب کیا ہے درخواست پیش کرتا ہوں کاروائی کی جاوے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں