اہم خبر 70

او بلاک میں موبائل وغیرہ چھین لئے گئے

گزارش ہے کہ میں 109 او بلاک بوریوالہ کا رہائشی ہوں اور کپڑے کی دوکان بنا رکھی ہے مورخہ 19.11.22 کو بوقت 06:30 بجے شام میرا بیٹا ابراہیم بعمر 14 سال اپنے دوستوں کے ساتھ گھر سے باہر تھڑا پر بیٹھا ہوا تھا اور موبائل 15/C۔ VivoY ماڈل 22 کلر بلیو سیریل نمبر SN33316975830001G۔EMI1.79069989453 EMI2 .863279069989446۔ مالیتی 35 ہزار روپے ہاتھ میں پکڑا ہوا تھا گھر سے باہر والی لائیٹس اور گلی میں دیگر گھروں کی لائیٹیں چل رہی تھیں کہ اچانک موٹرسائیکل ہنڈا CD/125بلا نمبر پر سوار دو افراد آئے ایک ملزم موٹرسائیکل پر بیٹھا رہا اور پیچھے والا ملزم موٹرسائیکل سے نیچے اُتر آیا اور میرے بیٹے کا موبائل متذکرہ بالا چھین کر موٹرسائیکل پر بیٹھ کر فرار ہوگیا یہ بات قابل ذکر ہے کہ موبائل چھینتے وقت جب جھپٹا مارا تو میرے بیٹے کے ہاتھ سے موبائل سم نمبری 03038127901جبکہ دوسری سم نمبری 03440561873 چل رہی تھی

میرے بیٹے اور باقی بچوں نے شورواویلہ کیا جن کے شور واویلہ پر گواہان مسمیان تنویر علی ولد شفیق احمد2۔ عمیر علی ولد ریاض احمد اقوام شیخ سکنائے P بلاک بوریوالہ و دیگر لوگ آگئے گواہان کو آتا دیکھ کر ملزمان جھپٹا مار کر جانب مشرق گلی میں فرار ہوگئے الزام علیہان کو سامنے آنے پر میں معہ گواہان شناخت کر سکتے ہیں الزام علیہان نے میرے بیٹھے سے موبائل فون چھین کر زیادتی کی ہے کاروائی کی جاوے میں اب تک اپنے طور پر تلاش بسیار کرتا رہا ہوں البتہ میں نے وقوعہ کی اطلاع فوری طور پر 15 پر مقامی پولیس کو دے دی تھی جو موقع پر آگئی اب درخواست پیش کرتا ہوں کاروائی کی جائے 22.11.22 ملزمان کے حلیہ جات آگے بیٹھا شخص لمبوترا چہرہ گندمی رنگ شلوار قمیض بعمر 25/26 سال تقریباً2۔ گول چہرہ سانولہ رنگ بعمر 18/19سالہ شلوار قمیض پہنے ہوئے تھے۔

سائلہ سوشل ورکر ہے سائلہ کی دختر عظمیٰ نے نیاز جوئیہ نامی شخص سے لومیرج کرلی اور اس کے ساتھ دبئی چلی گئی نیاز جوئیہ ایک بد کردار بدمعاش قبضہ گروپ کا لیڈر ہے جس کی وجہ سے دونوں میں تعلقات اچھے نہ رہے اور وہ پاکستان واپس آگئی میرے پاس رہنے لگی اسی دوران نیاز جوئیہ نے اسے بذریعہ فون طلاق دے دی ۔ 7 اکتوبر 2020 کو شام کے وقت چار کس نامعلوم جنہیں سامنے آنے پر شناخت کرسکتی ہوں اسلحہ سے لیس ہوکر میرے گھر زبردستی داخل ہوگئے اور میری دخترعظمیٰ کو اٹھا کر لے گئے وقوعہ گواہان غضنفر عابد اور آفتاب نے بچشم خود دیکھا پہلے تھانہ میں درخواست گزاری اورایف آئی آر کے اندراج کے لیے عدالت سے رجوع کیا لیکن جن لوگوں پر شک تھا وہ اپنی صفائی دے گئے جس وجہ سے درخواست واپس لینی پڑی لیکن آج چار سال ہوگئے میری بیٹی نہیں ملی نہ مجھے خبر کہ کہاں پر ہے زندہ بھی ہے یا نہیں میری ایف آئی آر درج کرکے لڑکی کی تلاش کیا جائے

گزارش ہےکہ سائلہ دربار شاہ زکریا 435 ای بی کی رہائشی ہے اور خانہ داری کرتی ہے امروز مورخہ 13.11.22بوقت قریب 03:00 بجے دن سائلہ کا بیٹا مسمی سید ساگر بعمر 10 سال سائل گھر سے لکڑیاں لینے گیا کہ الزام علیہ شناور محبوب نے اسے زبردستی پکڑ لیا اور دربار شاہ زکریا کے پیچھے قبرستان میں لے گیا اور اس کے ساتھ زبردستی اس کی شلوار پوشیدنی اتار کر میرے بیٹے کے ساتھ بد فعلی کی میں معہ گواہان 1۔ برادرم سید عمران ولد سیدزوارشاہ ۔ 2 سید محبوب علی ولد سید عمران شاہ میرے بیٹے کوڈھونڈتےہوئے دربار شاہ زکریا کے پیچھے پہنچے تو دیکھا کہ میرا بیٹا سید ساگر بعمر 10 سال چلارہا تھا اور الزام علیہ اس کے ساتھ بدفعلی کررہا تھا جو کہ ہمیں دیکھ کر اپنی شلوار پوشیدنی اٹھا کر بھاگ جانے میں فرار ہوگیا ۔

گزارش ہے کہ فدویہ امجدٹاؤن بورے والا کی رہائشی ہے فدویہ مورخہ 08.11.22کو اپنے عزیز واقارب کہ ہاں قصور شادی پرگئی ہوئی تھی آج مورخہ 11.11.22 کو قریباً شام 5بجے جب اپنے گھر واپس لوٹی تو دیکھا کہ گھر کے تالے وغیرہ ٹوٹے پڑے تھے شک چوری کرنے پر فدویہ نے واویلہ شورمچایا محلے والے اکھٹے ہوگئے اور محلے والوں نے بھی دیکھا کہ واقعہ چوری ہوئی ہے شیخ احتشام ولد محمد اکرم اور عبدالرشید جنکو ہمراہ لے کر فدویہ نے جانچ پڑتال کی تو فدویہ کے گھر سے زیر تفصیل سامان غائب تھا 1۔سونے کی بالیاں جن کا وزن آدھا تولہ نقد رقم مبلغ 70ہزار روپے ، 2عدد ریشمی سوٹ ، 2عددسوتی ، 2عدد کمبل وغیرہ وغیرہ غائب تھا فدویہ نے 15پر کال کی مقامی پولیس کو بلاکر تفتیشی موقع دکھا یا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں