گزارش ہے کہ سائل چک نمبر 409/ای بی کا رہائشی ہے عارف بازار میں عمران کراکری سٹور کے نام سے دوکان بنارکھی ہے سائل کی بیوی اور بہو مورخہ 14.11.22 کو فتح پور لیہ سے بوریوالہ آرہی تھیں اور سائل کے رابطہ میں تھیں جن کو سائل نے لاری اڈا بوریوالہ سے گھر لے کر جانا تھا بوقت قریب 02:30 بجے دوپہر کو سائل لاری اڈا بوریوالہ موجود تھا سائل کو حاجت پیشاب ہوئی سائل پیشاب کرنے مسجد کے واش روم میں گیا تو اسی اثناء میں سائل کی بیوی اور سائل کی بہو کو سٹر سے مدینہ فلائنگ کو چ پر اتر گئے اور سائل سے رابطہ نہ ہوسکا الزام علیہان بالا نے سائل کا نام بیگ سے پڑھ کر سائل کی بیوی اور بہو کو ورغلا پھُسلا کر چکر دیکر ایک سفید رنگ کی کار کرولا میں بٹھا لیا سائل نے کافی دیر تک تلاش بسیار کی مگر سائل کی بیوی اور بہو کا کوئی پتہ نہ چلا سائل نے اپنی بیوی اور بہو کو کال کی تو سائل کی بیوی اور بہو نے بتلایا سائل ہمراہ گواہان 1۔ مدثر حسین ولد یوسف علی سکنہ 431/ای بی بوریوالہ 2۔عابد حسین ولد حسن محمد سکنہ چک نمبر 417/ای بی بوریوالہ موقع پر پہنچ گئے جن کی موجودگی میں سائل کی بیوی اور بہو نے بتایا کہ الزام علیہان بالا نے ہم سے زیورات طلائی 10 تولہ اور رقم مبلغ-/3500 روپے اور ایک عدد بیگ جس میں قیمتی کپڑے مالیتی-/30000 روپے چھین لئے ہیں الزام علیہان نے سائل کی بیوی اور بہو سے طلائی زیورات نقدی قیمتی کپڑے چکر دیکرلیکر سخت زیادتی کی ہے درخواست پیش کرتا ہوں کہ کاروائی عمل میں لائی جائے
گزارش ہے کہ بندہ الحمد سٹی 505/ای بی روڈ بوریوالہ کا رہائشی ہے اور تحصیل کورٹس بوریوالہ میں بطور ریڈ ر ملازمت کرتاہوں مورخہ 04.12.2022بوقت تقریباً 06بجے شام شاہ فیصل فیض کالونی گلی نمبر 04میں اپنے دوست کے گھر موٹرسائیکل CD70بررنگ سرخ ماڈل 2022 انجن نمبر E614973 چیسز نمبر HA344471 مالیتی 70ہزار روپےپر ملنے گیا ہوا تھا موٹرسائیکل باہر گلی میں کھڑی کرکے اندر بیٹھک میں بیٹھ گیا تقریباً 30منٹ بعد میں جب واپس اپنے گھر جانے کے لئےباہر آیا تو اپنی موٹرسائیکل ناموجود مسروق پائی بندہ نے محمد عمراکرم ولد محمد اکرم قوم آرائیں سکنہ شاہ فیض کالونی گلی نمبر 04بوریوالہ کے ہمراہ ادھر اُدھر پتہ جوئی کی مگر کوئی سراغ نہ مل سکا جس کے بعد بندہ نے 15 پولیس ہیلپ لائن پر کال کی جس کے بعد مقامی پولیس موقعہ پرآگئی نامعلوم ملزمان نے بندہ کی موٹرسائیکل چوری کرکے سخت زیادتی کی ہے درخواست پیش کرتا ہوں کاروائی کی جاوئے۔
گزارش ہے کہ میں امجد ٹاون گلی نمبر2 کا رائشی ہوں داتا موٹر ز کے نام سے شوروم بنا رکھا ہے مورخہ 02.12.22 بوقت 06:20بجے شام سائل اپنی موٹر سائیکل ہنڈا 125/CG بلا نمبری سلف سٹارٹ انجن نمبرY-135048 چیسز نمبرEG:134967 برنگ سرخ مالیتی 185000 روپے ماڈل 2022 گھر کے باہر کھڑی کرکے اندر چلاگیا تھوری دیر بعد واپس نکلا تو موٹر سائیکل مسروق ناموجود پائی شورواویلہ پر زوہیب ساجد سلیم ولد سلیم قوم راجپوت سکنہ A بلاک بوریوالہ، طلحہ ولد اسلم قوم شیخ سکنہ گول چوک بوریوالہ آگئے جنہوں نے وقوعہ ہذا بچشم خود دیکھا نامعلوم ملزمان کے خلاف کاروائی کی جائے
گزارش ہے کہ سائل محمد جاوید ولد سید محمد قوم سکھیرا سکنہ ڈاکخانہ چک نمبر 46/WBچک نمبر 52/WBتحصیل و ضلع وہاڑی کا مستقل رہائشی ہوں اور زمیندارہ کرتا ہوں یہ کہ مورخہ 06.12.2022 کو سائل اپنی پھوپھوزاد کزن مسماۃ ممتاز بی بی دختر اللہ یار کو لیکر اپنے رشتہ داروں کے پاس چک نمبر 311/WBجارہے تھے کہ شام تقریباً06:00 بجے قریب جب سائل پنجاب کالج بوریوالہ کے قریب پہنچا تو پیچھے سے الزام علیہان متذکرہ بالا بسواری آلٹو کار برنگ سفید ، اور الزام علیہ نمبر 1و 2 نے للکارا مارا او الزام علیہ نمبر 3 نے سائل کی پھوپھوزاد کزن کو پکڑ کر زبردستی اپنی گاڑی میں اغواء کرکے لے گئے جس پر سائل نے شور واویلا کیا تو گواہان 1۔ناصر حسین ولد بشیر سکنہ چک نمبر 317/ای بی بوریوالہ 2۔مظہر عباس ولد در محمد و دیگر لوگ بھی موقع پر آگئے جن کو آتا دیکھ کر الزام علیہان بالا سائل کی پھوپھوزاد کزن مسماۃ ممتاز بی بی مذکوریہ کو زبردستی گاڑی میں بٹھا کر زنا حرام کاری کی خاطر لے گئے اور تما م وقوعہ گواہان نے بچشم خود دیکھا سائل کی پھوپھوزاد کزن ممتاز بی بی مذکوریہ کو زناء حرام کاری کرنے کی نیت سے اغواء کرکے لے گئے ہیں جناب والہ وجہ عنادیہ ہے کہ الزام علیہان کو سائل کے گھر آناجانا تھا اور الزام علیہان ممتاز بی بی پر بری نظر رکھتے تھے اس وجہ سے الزام علیہان نے سائل کی پھوپھو زاد کزن کو زبردستی اغواء کرکے لے گئے جناب والا بذریعہ درخواست استدعا ہے کہ الزام علیہان کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی کی جائے