گزارش ہے کہ میں گلی نمبر 02 رحمت آباد بوریوالا ضلع وہاڑی کا رہائشی ہوں اور محنت مزدوری کرتا ہوں مورخہ 31.03.2020 کو بوقت 2/30 بجے دن میرا بھائی نجف عرف نجو بعمر 9 سال دکان سے سودا لینے کیلئے گیا جو کافی دیر تک واپس نہ آیا تو تشویش لاحق ہوئی اور برادرم نجف عرف نجو کی تلاش شروع کی میں معہ مسمیان 1۔ محمد عرفان ولد شوکت علی۔2۔ محمد ارسلان ولد ارشد علی اقوام قریشی سکنائے گلی نمبر 02 رحمت آباد بوریوالا تلاش کرتے کرتے قبرستان شاہ زکریہ بحد 435 ای بی پہنچے تو قبرستان میں ایک بلا کواڑ ویران کمرہ سے برادرم کے رونے کی آواز سن کر ہم کمرہ کی طرف گئے تو دیکھا کہ برادرم نجف عرف نجو کی شلوار پوشیدنی اتاری ہوئی تھی اور ملزمان 1۔ فاروق عرف کالو ولد سلیم عرف چھماں۔2۔ حیدر علی ولد نامعلوم۔3۔ چوچہ ولد نامعلوم اقوام اوڑھ ساکنان حافظ ٹاون چک نمبر 435 ای بی بوریوالا کمرہ میں موجود تھے اور فاروق عرف کالو نے اپنی شلوار اتاری ہوئی تھی اور
برادرم نجف عرف نجو کو الٹا لٹا کر اس کے ساتھ خلاف وضع فطری فعل کر رہا تھا جبکہ حیدر علی اور چوچہ ملزمان مسلح ہائے پسٹل پاس کھڑے نگرانی کر رہے تھے جو ہمیں دیکھ کر جملہ ملزمان برادرم نجف عرف نجو کو برہنہ حالت میں چھوڑ کر اپنا اپنا سلحہ لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے برادرم نجف عرف نجو نے گواہان متذکرہ بالا کے روبرو روتے ہوئےمجھے بتایا کہ ملزمان متذکرہ بالا مجھے رحمت آباد پل سے یہاں لے آئے اور مجھ پر تشدد کر کے اسلحہ سے ڈرا دھمکا کر باری باری میرے ساتھ زبردستی بدفعلی کی ہے ہم نے برادرم نجف عرف نجو کو شلور پہنائی اور اپنے گھر لے آئے بعد ازاں ملزمان بذریعہ معززین ہماری منت سماجت کرتے آئے ہیں اور کاروائی سے روکے رکھا مگر ہم نہ مانے ہیں ملزمان متذکرہ بالا نے باہم صلاح ہو کر بد فعلی کی نیت سے برادرم نجف عرف نجو کو پل رحمت آباد سے قبرستان لیجا کر برادرم نجف عرف نجو کے ساتھ باری باری بد فعلی کر کے سخت زیادتی کی ہے
گزارش ہے کہ سائل چک نمبر 433 ای بی کا رہائشی ہوں محنت مزدوری کرتا ہوں مورخہ 20.04.2020 کو میں بسواری موٹرسائیکل سیٹلائیٹ ٹاون جا رہا تھا جب میں زراعت آفس کے قریب پہنچا تو الزام علیہان متذکرہ بالا نے جو پہلے سے مسلح سوٹے موجود تھے مجھے روک لیا اور مجھے موٹرسائیکل سے اتار کر گالی گلوچ کرنا شروع کر دیا محمد آصف نے للکارا کہ اس کو زندہ نہ چھوڑنا پھر آصف نے مجھ پر سوٹے کا وار کیا جو کہ مجھے دائیں بازو کی کہنی پر لگا میں مضروب ہو کر گر پڑا جب کہ مجھے مقبول نے بھی مجھے گرے ہوئے کو زدوکوب کیا میرے شور واویلہ پر نصیر احمد ولد نصر اللہ قوم راجپوت 2۔ محمد لقمان ولد محمد یونس قوم رحمانی سکنائے 433 ای بی موقع پر آ گئے جنہوں نے وقوعہ خود دیکھا اور ملزمان کی منت سماجت کر کے میری جان بچائی وجہ عناد یہ ہے محمد آصف کے ساتھ امروز 20.04.20 قریب دس بجے دن شٹرنگ پر کام کرتے ہوئے جھگڑا ہوا تھا جو اس رنج کی بنا پر دو ملزمان نے مجھے روک کر ناحق مضروب کیا ہے کچھ عرصہ قبل الزام علیہ نمبر 01 شٹرنگ ٹیک سائل سے امانتاً لے گیا واپسی کا تقاضا کرنے پر انکاری ہو گیا بذریعہ پنچائت الزام علیہ نمبر 01 نے شٹرنگ سائل کی واپسی کر دی جس کا الزام علیہ نمبر 01 کو رنج تھا اور اسی رنج کی بنا پر الزام علیہ 1 تا 2 نے باہم صلاح مشورہ ہو کر سائل کے ساتھ زیادتی کی ہے سائل کے ساتھ زیادتی ہوئی کاروائی کی جاوے اور مقدمہ درج کرنے کا حکم صادر فرمایا جاوے
گزارش ہے کہ سائل چک نمبر 463ای بی کا رہائشی ہوں کاشتکاری کرتا ہوں سائل نے چک نمبر 447ای بی میں سوئمنگ پول بھی بنایا ہوا ہے شب درمیان 11/12,04/20کو میں حسب دستور مطابق سوئمنگ پول سے واپس گھر آکر سوگیا صبح جب سوئمنگ پول پر گیا تو کمروں کے دروازوں کے کنڈے ٹوٹے ہوئے تھے اندر جاکر دیکھا تو LCD۔42انچ سام سنگ مالیتی50ہزار روپے،10من سرسوں جو تھیلوں میں ڈالی ہوئی تھی،ڈیجیٹل رسیور اور ایک عددتھیلا بیج جوار کل مالیتی 90ہزار روپے ناموجود مسروق پائے۔شورواویلا پر شفقت محمود ولد محمد شریف قوم جٹ چیمہ سکنہ447ای بی،عبدالرحمان ولد اصغر قوم چیمہ سکنہ 447ای بی موقع پر آگئے۔آج تک اپنے طور پر تلاش ملزمان و مال مسروقہ کرتا رہا ہوں۔دوران تلاش مجھے ایک نمبر مشکوک 03034026564ملا ہے جس کے ٹریس کرنے پر ملزمان ٹریس ہوسکتے ہیں نامعلوم ملزمان کیخلاف کاروائی کرکے مال مسروقہ برآمد کیا جائے۔
گزارش ہے کہ سائل چک نمبر 447 ای بی بوریوالا کا مستقل رہائشی ہوں اور محنت مزدوری کرتا ہوں مورخہ 25.01.20 کو بوقت تقریبا 12/20 بجے رات سائل معہ اپنے اہل خانہ گھر میں سو گیا اور سائل کا موٹرسائیکل رکشہ نمبریVRO-14-4836 جس کا انجن نمبر 6808012 چیسز نمبر CA011712 مالیتی 70,000 روپے گھر کے باہر کھڑا ہوا تھا۔ صبح ویلے بیدار ہوا تو دیکھا کہ سائل کا رکشہ متذکرہ بالا ناموجود مسروق پایا شک چوری ہوا شور واویلہ پر مسمیان عمران ولد ولیا۔ علیا ولد لال اقوام مسلم شیخ ساکنان 447 ای بی بوریوالا و دیگر مردمان بھی آ گئے جنہوں نے بھی وقوعہ ہذا بچشم خود دیکھا۔اپنے طور کافی تلاش کیا مگرکچھ معلوم نہ ہوا۔ نامعلوم ملزمان نے میرا موٹرسائیکل رکشہ چوری کر کے سخت زیادتی کی ہے۔ درخواست پیش کرتا ہوں کاروائی کی جاوے۔