اہم خبر 37

بدکاری کے بارہ میں درخواست گزاری گئی

گزارش ہے کہ سائل عظیم آباد بوریوالہ کا رہائشی ہے گریڈ اسٹیشن بوریوالہ میں گارڈ کی ڈیوٹی سرانجام د ے رہا ہوں مورخہ 21.11.2022بوقت 8 بجے صبح میری بیٹی مریم بی بی بعمر 18 سال جو گھر سے کالج کے لئے گئے تھی شام تک گھر واپس نہ آئی تو تشویش لاحق ہوئی شور واویلہ تلاش و بسیار کرنے پر گواہان مسمیان علی ولد چراغ قوم آرائیں سکنہ 269/ای بی حال عظیم آباد کامران ولد شریف قوم جٹ سکنہ 435/ای بی حال مقیم عظیم آباد جنہوں نے بتایا کہ بوقت تقریباً08:15 بجے دن الزام علیہان بسواری کیری ڈبہ پر آئے اور آ پ کی بیٹی مریم کو اغواء کرکے لے گئے الزام علیہان بالا نے زنا کاری کے لئے میری بیٹی کو اغواء کرکے سخت زیادتی کی ہے درخواست پیش کرتاہوں کہ کاروائی کی جائے

کہ سائل 487 ای بی کا مستقل رہائشی ہے سائل نے مورخہ 07.11.22 کو مسماۃ رابعہ بی بی دختر ظہور احمد کے ساتھ کورٹ میرج کی لی الزام علیہان ۔ 1غلام عباس ، 2۔ محمد احمد میری بیوی کے بھائی ہیں جبکہ بقیہ ملزمان میری بیوی کے رشتہ دار ہیں امروز مورخہ 29.11.22 بوقت قریب 11 بجے دن سائل معہ زوجہ ام رابعہ بی بی بسواری موٹر سائیکل چیچہ وطنی سے بوریوالہ آرہے تھے جب پل یعقوب آباد کراس کررہے تھے کہ اچانک غلام عباس بسواری موٹر سائیکل آگیا اور ہمیں سیدھی ٹکر ماری ہم دونوں گر گئے اور ہمیں کافی چوٹیں آئیں ۔ اتنے میں بقیہ الزام علیہان بسواری کار آگئے اور آتے ہی کار سے نکل کر ہم پر اسلحہ تان لیا جملہ الزام علیہان مسلح اسلحہ آتشیں تھے ۔ سائل لہو لہان گرا ہوا تھا جملہ الزام علیہان نے میری بیوی کو زبردستی کار میں بیٹھا لیا

اور سائل کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے لگے ۔ شور واویلہ پر کافی مردمان وگواہان ۔ 1محمد یٰسین ولد محمد نصیر قوم کھچی سکنہ 487 ای بی ۔ 2 محمد شہباز ولد محمد ریاض قوم کھچی سکنہ487 ای بی موقعہ پر آگئے جملہ الزام علیہان میری بیوی کو چھین کر اسلحہ لہراتے ہوئے جانب نہر بنگلہ 443 ای بی فرار ہوگئے ۔ جملہ الزام علیہان نے ہمیں موٹر سائیکل ٹکر مارکر مضروب کرکے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے اور میری بیوی کو زبردستی چھین کر اغواء کرکے سخت زیادتی کی ہے درخواست پیش کرتا ہوں کاروائی عمل میں لائی جاوئے نکاح نامہ کی فوٹو کاپی ہمراہ لف ہے

گزارش ہے کہ سائلہ جناح گارڈن وہاڑی کی مستقل رہائشی ہے اور آگاہ ہی پاکستان مائیکرو فنانس وہاڑی مین بطور کریڈیٹ آفیسر ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہے الزام علیہان 1۔فردوس بی بی 2۔سدرہ بی بی نے ہمارے ادارہ سے بالترتیب-/60000 روپے -/50000 روپے قرض لے رکھا ہے قریب 1ماہ سے الزام علیہان فردوس بی بی اور سدہ بی بی یو بلاک وہاڑی سے 435/ای بی بوریوالہ میں شفٹ ہوچکے ہیں پتہ جوئی کرتے ہوئے امروز مورخہ 28.11.22 بوقت قریب 12 بجے دن ہم میں معہ محمد طارق ولد منور حسین قوم آرائیں سکنہ 198/ای بی۔2۔ خادم ولد محمد مصطفٰی قوم گجر سکنہ 180/ای بی بوریوالہ 435/ای بی پہنچے اور الزام علیہان فردوس بی بی اور سدرہ بی بی کے گھر پہنچے اور قرض واپسی کا مطالبہ کیا جنہوں نے ہمیں انتظار کرنے کا کہا سائلہ الزام علیہان کے گھر میں بیٹھی رہی اور مسمیان محمد طارق اور خادم الزام علیہان کے گھر کے باہر گلی میں انتظار کرنے لگے قریب 03:45 بجےشام بقیہ الزام

علیہان 3 تا 7 آگئے اور گھر میں داخل ہوئے اور آتے ہی الزام علیہان 1۔ شیرافگن2۔ خادم حسین اور قاسم جوئیہ نے مجھے تھپڑوں مکوں سے مارنا شروع کردیا میں بھاگ کر باہر گلی میں آگئی جملہ الزام علیہان میرے پیچھے باہر گلی میں آگئے اور گلی میں مجھے مارنا شروع کردیا میرے ہمراہی محمد طارق اور خادم نے مجھے مارنے سے بچانے کی کوشش کی تو جملہ الزام علیہان نے انھیں بھی مارنا شروع کردیا الزام علیہ خادم حسین نے پختہ اینٹ آٹھا کر محمد طارق کے ماری جو اس کے بائیں آنکھ کے قریب لگی الزام علیہ قاسم جوئیہ نے ڈنڈا کا وار کیا جو محمد طارق کے ناک پر لگی جس سے وہ زمین پر گرگیا اہل علاقہ نے اکھٹے ہوکر الزام علیہان کی منت سماجت کرکے ہماری جان بخشی کروائی درخواست پیش کرتی ہوں کاروائی عمل میں لائی جاوے

گزارش ہے کہ سائل غلام سرور ولد رستم علی ذات بھٹی سکنہ شاہ فیض پارک مجاہد کالونی بوریوالہ ضلع وہاڑی کا سکونتی ہے سائل نے اپنی موٹرسائیکل چائنہ (یونائیٹڈ ) برنگ سرخ 70CCچیسز نمبر US-2076512انجن نمبر ی E1834418ماڈل 2022 مالیتی60ہزار روپے مورخہ 26.11.2022 بوقت شام 05:30 بجے کے قریب اپنے گھر کے باہر کھڑی کرکے اندر سامان لینے کیلئے گیا واپس آیا تو سائل کی موٹرسائیکل موجود نہ تھی سائل کے شورواویلہ کرنے پر گواہان محمد شیراز بابر ولد منورحسین اور حیدر علی ولد الطاف حسین موقع پر آگئے سائل نے 15 پولیس کال کی اور وقوعہ ہذا کا بتایا اپنے طور پر تلاش ملزمان کرتا رہا ہوں کوئی سراغ نہ پایا گیا ہے بذریعہ درخواست آپ سے التماس کی جاتی ہے کہ سائل کا مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور سائل کی موٹرسائیکل تلاش کی جائے آپکی عین نوازش ہوگی

گزارش ہےکہ سائل مکان نمبر52-B نیو ماڈل ٹاون کا رہائشی ہے کالج کا طالب علم ہے سائل مورخہ 28.11.22 بوقت 07:40 بجیرات اپنے گھر کے باہر موٹر سائیکل کھڑی کرکے اپنے گھر کے اندرگیا تھوڑی دیر بعد باہر نکلا تو دیکھا کہ موٹر سائیکل70/CD نمبرALJ-3915انجن نمبرE261634ماڈل 2022قیمتی 90 ہزار روپے ناموجود تھی سائل کو شبہ چوری ہوا تو سائل نے شور واویلہ کیا تو موقع پرگواہان مسمیان مذین ولد یونس ساکن نیوماڈل اور نعیم رشید ولد رشید احمد ساکن 123-H بلاک بوریوالہ موقع پر آگئے جنہوں نے وقوعہ بچشم خود دیکھا ۔ سائل نے موقع پر 15 امداد پولیس کے لیے بھی کال کی ۔ موقعہ پرپولیس آگئی جنہوں نے وقوعہ ہذا کے بارے میں پوچھ گچھ کی اور سائل کا بیان ریکارڈ کیا بحالات بالا استدعا ہے کہ وقوعہ ہذا کی بابت مقدمہ قائم کرکے قصور واران کو قرار واقعی سزا دلوائی جاوئے اور بندہ کی چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کروائی جاوئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں