سائل آصف محمود ولد محمد اکرم قوم رحمانی سکنہ محلہ حافظ ٹاؤن چکنمبر 435/EB درخواست بمراد اندراج مقدمہ متعلق چوری موٹر سائیکل نمبریVRK/2222 ماڈل 2018 CD/70 برنگ لال برخلاف نامعلوم ملزم جناب عالی گزارش ہے کے سائل محلہ حافظ ٹاؤن بورے والا کا رہائشی ہوں اوورسیز پاکستانی ہوں بسلسلہ روزگار سعودی عرب میں ہوتا ہوں اب پاکستان اپنے گھر آیا ہوں امروز20-10-26 بوقت 06:35 بجے شام میں اپنی موٹر سائیکل نمبری VRK/2222۔ CD/70 ماڈل سال 2018 برنگ لال انجن نمبر 9924716 چیسز نمبر JH754273مالیتی 50 ہزار روپے گھر کے باہر گلی میں کھڑی کرکے خود گھر آ گیا قریب 10منٹ بعد گھر سے باہر گیا تو میری موٹر سائیکل موجود نہ تھی شک چوری ہوا شور واویلا پر ہمسائیگاں 1 محمد ناصر ولد عبدالمجید قوم رحمانی سکنہ محلہ ریاض آباد 2 محمد تسلیم ولد ریاض احمد قوم آرائیں سکنہ محلہ حافظ ٹاؤن آگئے ہمارے گھر پر سیکورٹی کیمرے بھی لگے ہوئے ہیں گھر آکر کیمرے چیک کیےنامعلوم نے میری موٹر سائیکل چوری کی ہے
گزارش ہے کہ سائل یعقوب آباد گلی نمبر 6 کا رہائشی ہے اپنا کاروبار کرتا ہے امروز مورخہ30.10.2020 بوقت فجر ویلے سائل بسواری موٹر سائیکل ہنڈا سی ڈی 70 نمبری VRK-17/7580انجن نمبر 9415547چیسزنمبر JH176162 برنگ سرخ مالیتی 45000 روپے جامع مسجد یعقوب آباد گلی نمبر 6 آیا موٹر سائیکل باہر کھڑی کر کے مسجد میں چلا گیا جب نماز ادا کرنے کے بعدواپس آیا تو موٹر سائیکل متذکرہ بالا ناموجود مسروق پائی شور واویلا پر گواہان اشتیاق احمد ولد مشتاق احمد آرائیں سکنہ گلی نمبر 5یعقوب آباد 2۔غلام حسن برادرم موقع پر آگئےاور وقوعہ ھٰذا بچشم خود دیکھا درخواست پیش کرتا ہوں نامعلوم ملزمان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا کر سائل کی حق رسی فرمائی جاوے
گزارش ہے کہ بروز جمعۃ المبارک جمعہ کی نماز ادا کرنے کے لیے مسجد شب قدر مجاہد کالونی داخل ہو گیا موٹرسائیکل کو ڈبل لاک لگایا جب سائل مسجد سے باہر آیا موٹرسائیکل CC/125 ۔HONDA مالیتی 120000 روپے نمبری VRL-19-6827 انجن R419237 چیسز EB101463غائب پائی اور لاق موقع پر ٹوٹا پڑا تھا شور واویلا کیا تو مسمیان 1۔ زاہد بغداد ولد بغداد لنگڑیال 203ای بی 2۔ محمد شہباز ولد الہٰی باغ ذات جٹ سدھو 203ای بی آ گئے پتہ جوئی پر علم ہوا کہ میری موٹرسائیکل اصغر علی نے چوری کی سائل معہ گواہان بذریعہ پنچائیت الزام علیہ کے پاس گیا موٹرسائیکل چوری کرنا تسلیم کیا واپسی وعدہ کیا آج تک لیت لعل کر رہا ہے پختہ چور ہے موٹرسائیکل اس کے پاس ہے پرچہ درج کیا جاوئے برآمدگی کی جاوئے
گزارش ہیکہ سائل چک نمبر 445/EB بورےوالا کا مستقل رہائشی ہے سائل مورخہ 2020-9-1 کو ½-10 بجے دن سائل اپنے رہائشی گھر واقع چک نمبر 445/ EB بورےوالا میں اپنی بیوی بچوں سمیت گھر میں موجود تھا کہ الزام علیہ 1تا 5 مسلح ہائے سوٹا الزام علیہ 6 ۔ 3 کس نا معلوم اشخاص مسلح ہائے پسٹل ہو کر سائل کے رہائشی گھر میں زبردستی داخل ہو گئے اور سائل کا ملکیتی سامان الزام علیہان اٹھانے لگے تو سائل نے الزام علیہان مذکورہ بالا کو منع کیا تو الزام علیہ نمبر 1 امانت علی نے سوٹے کا وار کیا جو سائل کو ماتھے پر لگا الزام علیہ نمبر 2 محمد عثمان نے سوٹے کا وار کیا جو کہ سائل کے رخسا ر پر لگا الزام علیہ نمبر 3 محمد سلیمان نے سوٹے کا وار کیا جو کہ سائل کو بائیں ہاتھ پر لگا الزام علیہ نمبر 4 عبدالسلام نے سوٹے کا وار کیا جو کہ سائل کو
دائیں بازو پر لگا الزام علیہ 5 حیدر علی نے سوٹے کا وار کیا جو کہ سائل کے دائیں ٹانگ پر لگااور الزام علیہ نمبر 2 عثمان نے پھر سوٹے کا وار کیا جو کہ سائل بائیں ٹانگ پر لگا الزام علیہ 6 ۔ 3 کس نامعلوم اشخاص جو کہ مسلح ہائے پسٹل تھے اپنے اپنے پسٹل ہائے سے للکارتے رہے کہ اگر کوئی نزدیک آیا تو جان سے ماردیں گے سائل کے شور واویلہ پر گواہان محمد صدیق ولد فقیر حسین اور غلام مصطفیٰ ولد محمد اسحاق قوم انصاری ساکنان 445/EB تحصیل بورےوالا آگئے جنہوں نے الزام علیہان کی منت سماجت کر کے سائل کی جان بخشی کروائی اگر گواہان مذکورہ بالا موقع پر نہ آتے تو ملزمان سائل کو جان
سے ماردیتے سائل اور گواہان کے سامنے الزام علیہان 1 تا 6 نے سائل کے ملکیتی سامان تالے توڑ کر ½-5 تولے سونا زیورات اور ایک لاکھ روپے اور دیگر سامان چوری کر کے لے گئے سائل اور الزام علیہ 1 کی وقوعہ ہذا سے ایک دن پہلے فیملی کیس کے متعلق باتیں کرنے پر توں تکرار ہوئی تھی اس وجہ سے ملزمان نے باہم صلاح مشورہ ہو کر سائل کے ساتھ وقوعہ ہذا کیا ہے سائل کے میڈیکل درخواست کی نقل ہذا لف ہے الزام علیہان کے خلاف پرچہ درج کیا جائے سائل نے پٹیشن اندراج مقدمہ جسٹس آف پیس کی عدالت میں دائر کی جس پر مورخہ 20-10-22 کو پرچہ کا حکم ہوا نقل مصدقہ حکم عدالت اور نقل سائل کے میڈیکل نمبر 1076/20 THQہسپتال بورےوالا لف ہے اور 3 عدد ایکسرے بھی لف ہیں جو ڈیکلئیر ہیں