چیک 35

جعلی چیک دیکر دھوکہ دیا اور پیسے واپس کرنے سی بھی انکاری

گزارش ہیکہ میں Nبلاک تحصیل بوریوالہ ضلع وہاڑی کارہائشی ہے اور میں نے امجد موٹرز کے نام سے فوارہ چوک تحصیل بوریوالہ میں کاروں کا شوروم بنایاہواہے عرصہ سے گاڑیوں کی خریدوفروخت کاکام کرتاہوں الزام علیہ منوراحمد بھی گاڑیوں کی خریدوفروخت کاکام کرتاہے اور اس کے ساتھ باہمی اعتماداورقریبی تعلق واسطہ ہے الزام علیہ میرے شوروم پرآیا اورکہا کہ میں نے مارکیٹ سےسستےریٹ پرگاڑیاں خریدلی ہیں اور میرے پاس Paymentکم پڑگئی ہےمجھے40لاکھ روپے کی ابھی اشد ضرورت ہے میں آپ کو چیک دےدیتاہوں آپ Paymentبنک سے لے لینااس وقت میرے شوروم پرگواہان محمد صدیق ولد محمد اکبر قوم اعوان سکنہ چک نمبر 495 ای بی بوریوالہ اوراسدملک ولد منیر احمد قوم اعوان سکنہ چک نمبر 181 ای بی گگوتحصیل بوریوالہ بیٹھےہوئے تھے کہ الزام علیہ کی اشدضرورت کودیکھتے ہوئے اورباہمی اعتمادکومدنظررکھتے ہوئےروبروگواہان اسےرقم مبلغ 40 لاکھ روپے دےدی

اورالزام علیہ نےرقم مذکورہ ادھارکےبدلےچیک نمبریNRSP 11108737مائیکروفنانس بنک دنیاپوربرانچ مالیتی40لاکھ روپےکابھرکےاپنےدستخط فرنٹ اوربیک پرکرکےمیرےحوالےکردیااور کہا کہ مورخہ 10.07.2020کوبنک سے رقم لے لینا اور بعد میں الزام علیہ نے کہا کہ تم مورخہ 10.07.2020کی بجائےچیک کیش کروانے کے لیے مورخہ 14.07.2020کودینا۔مقررہ تاریخ پرچیک مذکورہ کیش کروانے کے لیے میں نےاپنے اکاؤنٹ واقع الائیڈ بنک لمیٹڈلاہور روڈ بوریوالہ میں جمع کروایاتوچیک مذکورہ اکاؤنٹ میں رقم نہ ہونےکی بناء پرDishonourہوگیا۔جس پر میں نےالزام علیہ سےرابطہ کیاکہ اکاؤنٹ میں رقم نہ ہےجس پر الزام علیہ نے کہا کہ اکاؤنٹ میں رقم مورخہ24.07.2020تک آجائےگی مگرمورخہ 24.07.2020کوچیک دوبارہ کیش کروانے پربھی چیک مذکورہ Dishonour ہوگیا اور بنک نے دونوں سلپس چیک کےساتھ لگادی الزام علیہ نے سائل کو جعلی چیک دیکرجرم قابل دست اندازی کاارتکاب کیاہے

گزارش ہے کہ میں گرین ویو بورے والا ضلع وہاڑی کا رہائشی ہوں اور محنت مزدوری کرتا ہوں مورخہ 09.10.2020کو بوقت تقریباً 5:15 بجے صبح میں اپنی بیوی ماریہ بی بی اور بچوں کو گھر چھوڑ کر سبز منڈی کام پر چلا گیا جب دوپہر ویلے واپس گھر آیا تو میری بیوی ماریہ بی بی گھر میں ناموجود پائی تو مجھے تشویش لا حق ہوئی اس دوران مسمیان 1۔ محمد رمضان ولد ظفر علی قوم شیخ سکنہ گرین ویو بورے والاضلع وہاڑی 2۔عابد علی ولد اسلام الدین قوم شیخ سکنہ گلی نمبر 19 حبیب کالونی بورے والا ضلع وہاڑی بھی آگئے جنہوں نے بتلایا کہ آپ کی بیوی ماریہ بی بی کو مسمیان 1۔ محمد نعیم ولد محمد اکرم سکنہ چک نمبر 463/ای بی تحصیل بورے والا 2۔فاروق اعظم ولد محمد عمرفاروق سکنہ چیلے واہن تحصیل کہروڑ پکا ضلع لودھراں 3۔ محمد اکرام ولد ایوب خان سکنہ سوہارا تحصیل و ضلع پاکپتن و 2 کس اشخاص نا معلوم اور ایک عورت اسم مسکن نا معلوم ایک کیری ڈبہ میں بٹھا کر جانب بورے والا لے گئے ہیں گواہان بالا کی موجودگی میں پڑتال کی تو میرے گھر سے میرا موبائل نوکیا ماڈل 106ڈبل سم جس میں سم نمبری 03206948019 چالو تھی بھی نا موجود پایا ملزمان متذکرہ بالا میری بیوی ماریہ بی بی کو ورغلا پھسلا کر نیت بد سے اغواء کر کے لے گئے ہیں اور میرا موبائل بھی لے گئے ہیں سخت زیادتی ہوئی ہے کاروائی کی جاوے

گزارش ہے کہ سائل شاہ فیض کالونی بوریوالہ ضلع وہاڑی کا رہائشی ہے اور محنت مزدوری کرتا ہے کہ مورخہ 2016-02-25 کو میری شادی الزام علیہا نمبر 2 کیساتھ طے پائی جس کے بطن اور میرے نطفہ سے ایک بیٹا مسمی محمد احمد پیدا ہوا اور الزام علیہا نمبر 2 میر ےدوسرے بچے کی حاملہ تھی ہم فیملی ممبران گھر میں اکٹھے رہتے تھے اور الزام علیہ نمبر 1 میرا حقیقی بھائی تھا بھی ہمارے ساتھ رہتا تھا جس نے میری بیوی کو ورغلانا پھسلانا شروع کیا جس پر میں نے دونوں الزام علیہان نمبر 2-1 کو منع کیا لیکن الزام علیہان نمبر 2-1 اپنی نازیبا حرکات سے باز نہ آئے اور مورخہ 2020-08-2/3 کی درمیانی شب الزام علیہان نمبر 2-1 نے ہم سب فیملی ممبران کو کوئی نشہ آور چیز دیکر بے ہوش کر دیا اور صبح ویلے جب ہم فیملی ممبران کو ہوش آیا تو

دیکھا کہ الزام علیہان نمبر 2-1 میرے بچے سمیت نہ تھے جس پر ہم فیملی ممبران نے شورواویلہ کیا ہمارا شور سن کر گواہان زین عابدین اور محمد رضوان و دیگر ان آ گئے جن کی موجودگی میں میں نے اپنے گھر کا سامان دیکھا جو کہ بکھرا ہوا تھا جس میں ہمارے تین لاکھ روپے تین تولہ طلائی زیورا ت اور 25 تولہ چاندی کے زیوارت ناجود مسروق پائے ۔ گواہان مذکورہ بالا نے بتلایا کہ الزام علیہان کو بچے سمیت بوریوالہ بس ٹرمینل سے سوار ہوتے ہوئے دیکھا ہے الزام علیہا نمبر 1 نے میری بیوی کو زنا حرام کاری کی غرض سے لے کر فرار ہو گیا اور میرے بچے کو اغوا کر کے اور میرا سامان چوری کر کے لے گئے ہیں الزام علیہان نے میرے ساتھ زیادتی کی ہے کاروائی کی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں