واردات 37

دوکان میں واردات پیش آئی جس پر درخواست دی گئی

گزارش ہے کہ سائل یعقوب آباد گلی نمبر 13 بوریوالہ کا رہائشی ہوں اور گیس سلنڈر کی دوکان کرسچن کالونی بنارکھی ہے امروز25.12.22کو قریب 12:30بجیدن میں اپنی دوکان میں موجود تھا کہ موٹرسائیکل بلا نمبری از قسم چائنہ پر تین کس نامعلوم جنکی عمریں 22/25سال کے قریب 2کے قد 5/6/7اوررنگ گندمی ایک جسکی عمر 20/22سال تقریباً قد5/8/9رنگ سانولہ اور چہرے پر ہلکی داڑھی جنہیں سامنے آنے پر بخوبی شناخت کرسکتا ہوں آتے ہی 2اشخاص نے پسٹل 30بور مجھ پر تان لیا اور ایک نے میری دائیں بغلی جیب سے نقدی پچاس ہزار روپے اورلمبے قد والے نے میری سامنے والی جیب سے اصل قومی شناختی کارڈ اور دوکان میں پڑا کیلکولیٹر اورہاتھ والی کلائی کی گھڑی بھی اُٹھالی اورمیرے موبائل فون کی بیٹری نکال دی اور کہا کہ اگر شور کیا یاپیچھا کرنے کی کوشش کی تو جان سے مار دیں گے اور جانب چیچہ وطنی موٹرسائیکل پر بیٹھ کر فرار ہوگئے میرے شور واویلہ پر گواہان شہزاد ولد غلام رسول جٹ سکنہ 435/ای بی۔ محمد سہیل اعجاز ولد محمد اعجاز بھٹی سکنہ مجاہد کالونی آگئے ہم نے موٹرسائیکلوں پر نامعلوم ملزمان کا پیچھا کیا جو کہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے درخواست پیش کرتا ہوں کاروائی کی جائے

گزارش ہے کہ سائل مکان نمبر 41 گلی نمبر 1 یعقوب آباد بوریوالا کا رہائشی ہے مورخہ16.12.2022 کو بوقت تقریباً20: 5 بجے شام سائل پاکستان پریس کلب واقع چیچہ وطنی روڈ بالمقابل شاہ ذکر یا قبرستان بوریوالا گیا اور اپنی ملکیتی موٹر سائیکل کراؤن لیفان ماڈل 2022 اپلائی فار برنگ سرخ انجن نمبر 171880 CRLE چیسز نمبر 21222 CR8F مالیتی -67000 روپے پریس کلب کے باہر کھڑی کر کے لاک کر کے اندر چلا گیا جب سائل تھوڑی دیر بعد با ہر آیا تو دیکھا کہ سائل کی ملکیتی موٹر سائیکل نا موجود مسروق تھی۔ شک چوری ہوا شور واویلہ پر گواہان شاہد رفیق ولد محمد رفیق، ڈاکٹر رضوان سلیمی ولد محمد فاضل سلیمی و دیگر لوگ موقع پر آگئے جنہوں نے وقوعہ ہذا بچشم خود دیکھا۔ سائل اپنے طور پر ملزمان کی تلاش کرتا رہا ہے لیکن تاحال کوئی سراغ نہ ملا ہے۔ نامعلوم ملزمان نے سائل کی موٹر سائیکل مذکورہ بالا پاکستان پریس کلب سے چوری کر کے سخت زیادتی کی ہے مقدمہ درج کر کے سائل کی موٹر سائیکل مذکور ہ بالا بر آمد کروائی جائے اور ملزمان کو قرار واقع سزادی جائے نقل لیٹر موٹر سائیکل مذکورہ بالالف ہذا ہے۔ ملزمان کو آج تک اپنے طور پر تلاش کرتا رہا ہوں جو کے ناملے ہیں

گزارش ہے کہ سائل چک نمبر 441/EB انور ٹاون تحصیل بوریوالا ضلع وہاڑی کا رہائشی ہے سائل محنت مزدوری کرتا ہے کہ سائل مورخہ 20.12.2022 بوقت شام 6 بجے اپنی موٹر سائیک ہونڈا CD70ماڈل 2022 رجسٹریشن نمبر ANM-22-2098 انجن نمبر E445025چیسز نمبر HA124564 برنگ سرخ مالیتی 125000روپے اپنے گھر واقع انور ٹاؤن کے باہر کھڑی کر کے اندر چلا گیا تھوڑی دیر بعد واپس آیا تو موٹر سائیکل ناموجود پائی سائل کو شبہ چوری ہوا تو سائل کے شور واویلا پر گواہان نوید احمد ولد نیاز خاں ذات راجپوت سکنہ انور ٹاون بوریوالا، طلعت محمود ولد بشیر احمد ذات راجپوت سکنہ انور ٹاؤن بوریوالا و دیگر مرد مان موقع پر آگئے جنہوں نے وقوعہ ہذا بچشم خود دیکھا نامعلوم افراد نے میری موٹر سائیکل چوری کرلی ہے سائل نے 15 پر اطلاع کی تو پولیس نے موقع ملاحظہ کیا ہے نامعلوم افراد نے میری موٹر سائیکل چوری کر کے سائل کے ساتھ سخت زیادتی کی ہے درخواست پیش کرتا ہوں مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

جناب عالیٰ یہ کہ سائل بذریعہ درخواست ازپرداز ہے یہ کہ میری رہائش رضوان ٹاون گلی نمبر3 بوریوالہ واقع ہے یہ کہ مورخہ 12.12.2022 بوقت تقریبا02:00 رات میں نے اپنا رکشہ لوڈنگ بمعہ موٹر سائیکل یونائیٹڈ 100 سی سی انجن نمبرU892354 چیسز نمبر100.908910 بلانمبری مالیتی 150000 روپے اپنے گھر کے باہر تالہ لگا کر کھڑا کیا تھا صبح 6:00 میرا رکشہ لوڈنگ اور موٹر سائیکل موجود نہ تھا موقع پر محمد ارشد ولد محمد ابراہیم قوم نامعلوم سکنہ گلی نمبر6 مجاہد کالونی بوریوالہ محمدیعقوب ولد رب نواز قوم سندھی بلوچ سکنہ رضوان ٹاون بوریوالہ اوردیگرلوگ بھی اکٹھےہوگئے جنہوں نے دیکھا کہ میرا رکشہ لوڈنگ موٹر سائیکل چوری ہوگیا ہے لہذا استدعا ہے کہ میرا رکشہ لوڈنگ بمعہ موٹر سائیکل برآمد کیا جائے اور قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے

گزارش ہے کہ سائل پراپرٹی کا کام کرتا ہے امروز سائل اپنے بھائی سے جو کہ گلشن رحمان میں رہتا ہے مورخہ 20.12.2022 بوقت 08:30بجیرات مبلغ 200000 روپے رقم لے کراپنی کار میں اپنے گھر گلشن رحیم آرہا تھے میرے ساتھ میرے دوبھانجے اورایک بھتیجا ساتھ تھا کہ راستے میں ملزمان متذکرہ بالا نے موٹر سائیکلوں پر ہمارے پیچھے لگ گئے اور ہمارا پیچھا کرتے رہے ہم نے مین روڈ پر گاڑی دوڑائی کہ یہ ہمارا پیچھا چھوڑ دیں گے لیکن ان لوگوں نے ہمیں دونوں طرف سے موٹر سائیکل 125سے گھیر لیا ۔ ملزمان کے ہاتھوں میں پسٹل تھے اس صورت حال میں ہم لاری اڈا کے قریب پہنچ گئے میں نے گاڑی کو سائیڈ سے نکالنے کی کوشش کی تو لاری اڈا میں اچانک آگے ایک آدمی ہماری گاڑی سے ٹکراگیا اس کو بھی چوٹیں لگیں اور میں نے گاڑی روک لی میرا بھانجا جو کہ فوری باہر نکل گیا انہوں نے میرے بھانجے کو مارنا شروع کردیا اور زودوکوب کیا اور ہماری گاڑی کی سکرین توڑ دی مگر میں اپنی رقم بچانے کے لیے باہر نہیں نکلا۔محمد عرفان ولد غلام حیدر قوم جٹ سکنہ گلشن رحمان بوریوالہ اوردیگر کافی لوگ اکھٹے ہوگئے تو ملزمان لوگوں کو آتا دیکھ کر موقع سے فرار ہوگئے ۔ ملزمان متذکرہ بالا نے میر ے بھانجے محمد سلیمان کوذودوکوب کرکے اور ہمیں اسلحہ کے زور پر ڈکیتی کی نیت سے رقم چھین کی کوشش کرکے سخت زیادتی کی ہے ملزمان پر مقدمہ درج کرکے انہیں قرار واقعی سزاد لوائی جاوئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں