اہم خبر 40

دھمکیاں ملنے پر درخواست دینے کا طریقہ کار

گزارش ہیکہ بندہ کو ایک عدد نوٹس نمبری 1147برائے تعمیل دیگر نوٹسز کے ساتھ موصول ہوا بندہ بغرض تعمیل یو مائیکروفنانس بنک بوریوالہ موقع پر گیا تو بنک مینجر عبدالرزاق نوٹس عدالت ہذا دیکھ کر آگ بگولہ ہوگیا اور پھینک دیا اور اپنے گارڈز کو بلایا اور کہا کہ ان عدالتی اہلکاران کو الٹا لٹکا دو اور کہا کہ میں دیکھ لیتا ہوں کہ تم کو کونسا جج چھڑوانے آتا ہے یہ عدالتی ججز ہمیں عدالتوں میں ذلیل و رسوا کرتے ہیں اور اسی کشمکش میں عدالت جناب والا کا جاری کردہ نوٹس بھی موقع پھٹ گیا اور ہمیں بینک میں اسلحہ کے زورپریرغمال بنالیا اور مینجر عبدالرزاق نے عدلیہ کے بارے میں غلیظ زبان استعمال کرتے ہوئے حکم دیا کہ میں اس شرط پر تم لوگوں کو چھوڑتاہوں کہ آئندہ کوئی بھی عدالتی حکم لے کر میرے بینک میں نہیں آؤگے بندہ نے بڑی مشکل سے اپنی جان بخشی کروائی اور یہ واقعہ میرے ہمراہی محمد عرفان تعمیل کنندہ نے اپنی آنکھوں سے دیکھا اور سنا۔عالیجاہ بندہ کے ساتھ عدالتی حکم کی تعمیل کروانے کیوجہ سے زیادتی کی ہے اور عدلیہ کے وقارکو بینک میں عوام الناس کے سامنے مجروح کیاہے بندہ کو انصاف دلوایا جائے تاکہ عدلیہ کا وقار بلند رہے۔

گزارش ہیکہ سائل چک نمبر445 ای بی ٹبہ بستی تحصیل بوریوالہ ضلع وہاڑی کی مستقل رہائشی ہے اور اپنے گھر کی خانہ داری کرتی ہے مورخہ 11.08.2020بروزمنگل بوقت تقریباً10:30بجے دن اپنے کام کاج گھریلو میں مصروف تھی کہ اچانک الزام علیہان نمبران 1تا7 زبردستی سائلہ کا گھر کا دروازہ دھکا مارکرزبردستی اندرداخل ہوگئے اور آتے ہی الزام علیہ نمبر 3 نے اپنا پسٹل نکال کر لوڈ کرلیا اور للکارا مارا کہ اسے پکڑ لواور جان سے مارڈالوالزام علیہ نمبر 5 نے اپنی کلہاڑی کا وار کیا جوکہ سائلہ کی دائیں جانب سرمیں لگا جس سے سائلہ مضروب ہو گئی باقی الزام علیہان نمبران 1تا7 نے اپنے سوٹوں ،مکوں ،ٹھڈوں سے مارنا شروع کردیا جس سے سائلہ بے حوش ہو گئی سائلہ کو مضروب اور بے حوشی کی حالت میں گھسیٹ کر باہرگلی میں لے گئے اور سائلہ کے کپڑے بھی پھٹ گئے اور سائلہ برہنہ حالت ہوگئی سائلہ کی باڈی کے اندرگتھلی میں رقم نقدی مبلغ تیس ہزارروپیہ صرف30,000اور

ایک عدد موبائل نوکیالومیا625قیمت تقریباًپچیس ہزارروپے موجود تھاجب الزام علیہ مسماۃ سنیہ بی بی مذکوریہ سائلہ کی باڈی میں نقدی رقم اور موبائل نوکیا نکالنے لگی تو سائلہ حوش میں آگئی تو الزام علیہ نمبر6 مذکوریہ نے زبردستی نکال لیےسائلہ کے شورواویلہ کرنے پر گواہان مسمیان 1۔محمدفیصل ولد محمد ارشد قوم راجپوت سکنہ چک نمبر 445 ای بی بوریوالہ 2۔حماد ولد محمد اسلم قوم جٹ سکنہ شاہ فیض پارک بوریوالہ و اہل محلہ راہ گیر اکٹھے ہوگئے جنہوں نے وقوعہ ہذابچشم خوددیکھااور جملہ الزام علیہان کی منت سماجت کرکے سائلہ کی جان بخشی کروائی جسکی اطلاع 15 پر دی گئی اور موقع پر مقامی پولیس آگئی الزام علیہان موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے اورجاتے ہوئے سنگین نتائج اورجان سے مار دینے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرارہوگئے جب سائلہ کا بیٹا احمد رضااپنے کام سے فارغ ہوکربوقت 6:30 بجے شام گھر آیا ابھی گھرکے دروازے پر پہنچا ہی تھا کہ الزام علیہان 1تا7 آگئے اور زبردستی پکڑلیا اور

سوٹوں، مکوں سے مارناشروع کردیا جس پر الزام علیہ نمبر 1 نے اپنی چھری سے وار کیا جوکہ سائلہ کے بیٹے احمد رضا کے سر میں دائیں طرف لگی جس سے سائلہ کا بیٹا مضروب ہوگیا اور زمین پر گرگیا اور الزام علیہ نمبر 4 سائلہ کے بیٹے کی جیب سے نقدی رقم مبلغ 700زبردستی نکال لیے جس کے شورواویلہ پرگواہان اہل محلہ اور راہ گیر بھی اکٹھے ہو گئے جنہوں نے وقوعہ ہذا بچشم خوددیکھا اور منت سماجت کرکے سائلہ کے بیٹے کی جان بخشی کروائی جس کی اطلاع 15پر دی گئی اور مقامی پولیس موقع پر آگئی اوربذریعہ پولیس میڈیکل کروایا گیا جس کا میڈیکل نمبر 327/20 رضیہ بی بی اور میڈیکل نمبر 1007/20 احمد رضاکا ہوا۔ یہ کہ سائلہ کے ساتھ بہت زیادتی ہوئی ہے وجہ عناد یہ ہیکہ الزام علیہ نمبر 6 غلط کام کرتی ہے جس کو منع کرتے ہیں اس رنج کی بناء پر الزام علیہان نے جملہ ہوکردوبارحملہ کیا الزام علیہان بدمعاش اورغنڈے قسم کے لوگ ہیں جملہ الزام علیہان نے سائلہ اور سائلہ کے اہل خانہ کا جینا حرام کررکھاہےالزام علیہان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتارکرکے سائلہ کا مال برآمدکرکے سائلہ کو دلوایا جائے اور جملہ الزام علیہان کو کیفرکردارتک پہنچایاجاوے۔جناب کی عین نوازش ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں