گزارش ہے کہ سائل شاہ فیصل کالونی جامعہ غوثیہ تحصیل بورے والا ضلع وہاڑی مستقل رہائشی ہے اور قرآن پاک پڑھاتا ہے۔ مورخہ 16.10.21کو بوقت 04:00بجے شام سائل ہمراہ گواہان مسمیان طاہر رضا ولد قاری برکت علی قوم راجپوت سکنہ شاہ فیصل کالونی تحصیل بورے والا ضلع وہاڑی، منور زمان ولد بشیر احمد قوم گجر سکنہ تاج پارک تحصیل بورے والا ضلع وہاڑی اپنے مدرسہ جامع غوثیہ میں تھا کہ الزام علیہ میرے پاس آیا اور میرے گاڑی رینٹ پر حاصل کرنے کا کہا الزام علیہ حافظ نزیر احمد کے ساتھ تعلق واسطہ تھا اور اعتماد کی فضاء قائم تھی تو اس وقت سائل نے اپنے پاس موجود کار ٹیوٹا آلٹس رجسٹریشن نمبر AAA-597ماڈل نمبر 2015انجن نمبر Q027586چیسز نمبر ZRE171R-6005054برنگ سیاہ مالیتی مبلغ- 2700000روپے رینٹ پر ایک ماہ کیلئے دے دی۔ سائل نے وقت پورا ہونے پر مورخہ 15.11.2021 الزام علیہ سے رابطہ کیا اور کہا کار متذکرہ بالا کی واپسی کی بابت دریافت کیا تو الزام علیہ نے آپ کی کار جو کہ بطور امانت میرے پاس ہے اس کو واپس کردوں گا۔ بعد ازاں روبروگواہان متذکرہ بالا الزام علیہ سے رابطہ کیا جس نے کہا کہ میں نے آپ کی کار متذکرہ بالا فروخت کردی ہے اور رقم اپنے استعمال میں لے لی ہے اور لیت و لعل سے کام لیتا رہا اور سائل سے لی ہوئی کار جوکہ الزام علیہان کے پاس بطور امانت موجود تھی خرد برد کر کے امانت میں خیانت کر کے جرم قابل دست اندازی پولیس کا ارتکاب کیا ہے درخواست پیش کرتا ہوں کاروائی کی جاوے۔
گزارش ہے کہ سائل سکنہ چک نمبر 541 ای۔بی بوریوالہ ضلع وہاڑی کا رہائشی ہے سائل زمیندارہ کرتا ہے الزام سائل کےمرحوم والد مسمی محمد انور کا پنجتن پاک موٹرز واقع فوارہ چوک بوریوالہ میں پارٹنر تھا سائل کا والد 15 جنوری 2021 میں وفات پا گیا ہے سائل کے والد کی الزام علیہ کے ساتھ رقم مبلغ 8 لاکھ روپے بنتا تھا سائل کے والد کے چہلم پر الزام علیہ سائل کے گھر آیا اور رو برو گواہان محمد سرور ولد محمد یوسف قوم آرائیں ، محمد بلال ولد محمد جمیل قوم آرائیں سکنائے دیہہ سائل و برادران نے الزام علیہ سے اپنے والد کی انویسٹمنٹ کی رقم کا مطالبہ کیا جس پر الزام علیہان نے رو برو گواہان سائل سے کہا کہ ہاں میں اور تمہارے والد نے ایک گاڑی فروخت کی تھی گاڑی اور شوروم کی انویسٹمنٹ ملا کر آپ کے والد کی رقم مبلغ 8 لاکھ روپے میرے ذمے ہے جو میں آپ کو ادا کرنے کا پابند ہوں گا آپ چہلم سے فارغ ہو کر میرے پاس آ جائیں میں آپ کو رقم دینے کا پابند ہوںگا آپ کے والد کی رقم مبلغ 8 لاکھ روپے میرے پاس بطور امانت ہے چہلم کے بعد سائل و برادران الزام علیہ کے پاس مبلغ 8 لاکھ روپے جو کہ الزام علیہ کے پاس سائل کے والد کی امانت تھی لینے کے لئے گئے تو الزام علیہ کی نیت میں فتور آ گیا اور الزام علیہ نے سائل و برادران کو والد کی انویسٹمنٹ کردہ رقم جو کہ الزام علیہ کے پاس امانت تھی مبلغ 8 لاکھ روپے دینے سے ٹال مٹول کرنا شروع کر دیا اور رقم کا مطالبہ کرنے پر جان سے مار دینے کی دھمکیاں دے رہا ہے اور رو برو گواہان میرے والد کی رقم جو کہ الزام علیہ کے پاس امانتاً تھی خرد برد کر کے امانت میں خیانت کا جرم کرنا تسلیم کیا میرے ساتھ سخت زیادتی ہوئی ہے درخواست پیش کرتا ہوں کہ الزام علیہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے
گزارش ہے کہ سائل مجاہد کالونی بورے والا کا رہائشی ہے اور کچھ روز قبل سائل لاہور روڈ النور ماربل کے سامنے کھڑا تھا۔ اور موبائل پر بات کر رہا تھا کہ لاری اڈا کی جانب سے ایک شخص موٹر سائیکل پر آیا جس نے سائل کو دھکہ دیا اور موبائل VIVO S1Pro، IMEI NO 861266048995554،IMEI 861266048995547 مالیتی مبلغ 47000مذکورہ بالا چھین کر فرار ہو گیا۔ سائل نے موقع پر 15پر کال کی۔ جبکہ موقعہ پر 2عدد گواہان1۔ وقاص ولد عبدالرزاق 2۔ ماجد ولد مشتاق احمد موقعہ پر آگئے جنہوں نے وقوعہ ہذا بچشم خود دیکھا۔ نامعلوم شخص کے خلاف قانونی کاروائی کر کے سائل کا موبائل برآمد کروایا جائے۔ اور تفتیش کر کے سائل کی داد رسی کی جائے ۔
گزارش ہے کہ سائل چک نمبر 193 ای۔بی تحصیل بوریوالہ کا رہائشی ہے اور سائل مورخہ 20.07.2021 بوقت تقریباً 1/30 بجے دن بسواری بس بوریوالہ آ رہا تھا جب سائل لاری اڈا پر اترنے لگا تو سائل کی جیب سے نا معلوم اشخاص نے موبائل فون اور نقدی رقم ۔/15000 روپے جیب سے نکال لی سائل نے شور واویلا کیا موقع پر مسمیان سید محسن شاہ ولد اعجاز حسین 2۔ محمد عباس ولد مرید حسین دیگر مردمان موقع پر اکھٹے ہو گئے جنہوں نے وقوعہ بچشم خود دیکھا جناب والا میں نہائیت غریب آدمی ہوں بیمار معذور آدمی ہوں میرے ساتھ سخت زیادتی ہوئی نا معلوم اشخاص کے خلاف مقدمہ درج فرمایا جاوئے اور میرا موبائل فون برآمد فرمایا جاوئے
گزارش ہے کہ سائل نے مجاہد کالونی گلی نمبر 14 میں قندھاری ٹریڈرز کے نام سے الیکٹرک و الیکٹرونکس کے سامان و موبائل کی دوکان بنا رکھی ہے اقساط پر سامان دینے کے ساتھ ریپئرنگ کا کام بھی کرتا ہے مورخہ 24.11.21 کو رات بوقت /9 بجے دوکان بند کر کے قریب ہی اپنے گھر چلا گیا اگلی صبح تقریباً 5 بجے میرے گھر کے دروازے پر دستک ہوئی کہ آپ کی دوکان کے شٹر کھلے ہیں جس سائل نے اپنے زیر استعمال موبائل نمبری 0303.3138173 پولیس ہیلپ لائن 15 پر کال کی تو متعلقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور موقعہ کی تصدیق کی سائل نے معہ گواہان محمد انوار ولد سردار محمد قوم گجر سکنہ ڈوگر مارکیٹ ۔ عاشق علی ولد دلبر حسین سکنہ گلی نمبر 14 مجاہد کالونی ۔ محمد زاہد ولد غلام مصطفٰی قوم چوہان کی موجودگی میں سامان کی پڑتال کی تو LCD ۔ 42ً سام سنگ مالیتی ۔/36000 روپے۔ 1 عدد LCD۔ ً32 مالیتی 28 ہزار روپے ۔ 4 عدد LCD ۔ ً22 مالیتی ۔/30000 روپے 1 عدد اوون مالیتی 9800 روپے ۔ 2 عدد استری نیشنل مالیتی /3600 روپے 4 عدد سلنگ فین مالیتی 15600 روپے جوسر مشین 2 عدد مالیتی 12500 روپے ۔ 1 عدد واٹر پمپ مالیتی 10500 روپے ۔ ٹول بکس مالیت 25000 روپے ۔ ووفر سپیکر سیٹ مالیتی 11000 روپے 1 عدد نا موجود مسروق پائے جن کی مالیت تقریباً 2 لاکھ 4 ہزار روپے بنتی ہے اور نقدی 11350 روپے جو کہ سائل کی اقساط کی ریکوری تھی ٹیبل کا دراز توڑ کر نا معلوم الزام علیہان چوری کر کے لے گئے ہیں میرے ساتھ سخت زیادتی ہوئی ہے درخواست پیش کرتا ہوں کاروائی کی جائے