گزارش ہے کہ سائل نیو غیاث کالونی ماڈل ٹاون کا مستقل طور پر رہائشی ہوں اور اجناس کی خرید و فروخت کا کاروبار کرتا ہوں طارق خان ولد لیاقت خان سکنہ 249 ای بی تھانہ گگو کے ساتھ کاروبار کے سلسلہ میں کافی زیادہ تعلق تھا قریب ایک ماہ قبل میں معہ محمد وقار ولد غلام رسول قوم مغل۔ سبحان ولد محمد سلطان قوم راجپوت سکنائے دیہہ بیٹھک میں موجود تھے کہ اسی اثناء میں طارق خان الزام علیہ میرے پاس آیا جس نے گواہان کی موجودگی میں مجھے کہا کہ اس نے ایک پارٹی سے مکئی کا سودا کیا ہے اسے 7 لاکھ روپے کی اشد ضرورت ہے جو وہ مکئی فروخت کر کے آپکو آپکی امانت واپس کر دے گا سائل نے روبرو گواہان سابقہ تعلق کی بناء پر مبلغ 7 لاکھ روپے طارق خان کو بطور امانت دے دیے اور اسے کہا کہ آپ مکئی خرید کر بعد فروخت میری رقم واپس کر دیں گے طارق خان نے کہا کہ وہ آپکی رقم 15 سے 20 یوم کے اند واپس کر دے گا میں نے مقررہ وقت پر اپنی دی ہوئی رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا جو وعدہ وعید کرتا رہا اور اب صاف انکاری ہو گیا جس نے میری دی ہوئی امانتاً رقم خرد برد کر کے خیانت مجرمانہ کا مرتکب ہوا ہے جو میری رقم ہضم کر کے زیادتی کی ہے درخواست دی ہے کروائی کی جاوے
گزارش ہے کہ سائل چکنمبر 435 ای بی کا رہائشی ہوں کاشتکاری کرتا ہوں مورخہ 19.04.2020 کو میں کام کاج کر کے بسواری موٹرسائیکل بلا نمبر یونائیٹڈ انجن 1422873 چیسز نمبر 1662831 ماڈل 2020 برنگ سرخ مالیتی 55000 ہزار روپے مغرب ویلے گھر واپس آیا موٹرسائیکل کھڑی کر کے اندر گھر چلا گیا کچھ دیر بعد گھر سے واپس آیا تو موٹرسائیکل ناموجود پایا شک چوری ہوا شور واویلہ پر ظہیر عباس برادرم ۔ محمد منور ولد محمد منیر قوم جٹ برولہ سکنہ 435 ای بی آ گئے موقع سے موٹرسائیکل کی کافی تلاش کی مگر کوئی پتہ نہ چل سکا موٹرسائیکل کے ساتھ بیگ میں چیک ضروری کاغذات بھی تھے جو بھی موٹرسائیکل کے ہمراہ لے گئے سائل معہ گواہان کے آج تک اپنے طور تلاش ملزمان اور موٹرسائیکل کرتا رہا ہوں امروز پتہ چلا کہ میری یہ واردات عابد عرف عابدی ولد طالب حسین قوم کھرل سکنہ 515 ای بی ۔2۔ غفار ولد ہاشم قوم ڈوگر سکنہ 435 ای بی بھلر والی ۔3۔رامش ولد محمد طفیل قوم ملک سکنہ شادمان کالونی بوریوالا نے کی ہے جن کے خلاف میرا مقدمہ درج کر کے میری موٹرسائیکل ضروری کاغذات برآمد کر کے سائل کی حق رسی کی جائے رسید موٹرسائیکل خرید لف ہے
گزارش ہے کہ سائل چکنمبر 329 ای بی کا رہائشی ہوں اور چیمہ کاٹن فیکٹری میں بطور گن مین کام کرتا ہوں مورخہ 10.04.20کو میں اپنے رشتہ داروں کے گھر شاہ فیصل کالونی بسواری موٹر سائیکل آیا اور موٹر سائیکل باہر کھڑی کرکے اندر چلا گیا جب تھوڑی دیر کے بعد واپس آیا تو موٹرسائیکل CG/125برنگ لال رجسٹریشن نمبرVRL-18-150 انجن نمبر R053324 چیسز نمبر EA735547مالیتی 01 لاکھ 05 ہزار روپے ناموجود پایا شک چوری ہوا شور واویلہ پر محمد وسیم ولد محمد حنیف قوم رانا راجپوت سکنہ شاہ فیصل کالونی اور محمد نوید ولد محمد حنیف قوم رانا راجپوت سکنہ شاہ فیصل کالونی آ گئے جنہوں نے وقوعہ ہذا بچشم خود دیکھا ۔میں معہ گواہان کے اپنے طور پر تلاش و پتہ جوئی ملزمان کرتے رہے جو معلوم ہواکہ میری موٹر سائیکل ملزمان 1۔ محمد رمضان عرف ماجد ولد یسین قوم ماچھی سکنہ یعقوب آباد 2۔ عدنان علی ولد محمد یعقوب قوم ڈھڈی سکنہ431 ای بی 3۔محمد عرفان ولد فقیر محمد قوم کھوکھر ماچھی سکنہ اڈہ بخشن خاں چک 54 حال مقیم 112 ای بی نے چوری کی ہے جو میں معہ گواہان کے ملزمان متذکرہ بالا سے پنچائیتی طور پر رابطہ کرنے کی کوشش کرتا رہا جو معلوم ہوا کہ ملزمان رمضان عرف ماجد ۔عدنان علی کو پولیس نے پکڑا ہوا ہے ۔ملزمان متذکرہ بالا نے میری موٹر سائیکل چوری کرکے سخت زیادتی کی ہے درخواست پیش کرتا ہوں کاروائی کرکے میری موٹر سائیکل متذکرہ بالا برآمد کروائی جاوے
گزارش ہے کہ سائل فائن سٹی کا رہائشی ہوں کنسٹرکشن کا کام کرتا ہوں مورخہ 25.04.2020 کو قریب 4 بجے دن میں بسواری کار الحبیب سٹور سے گھریلو سامان لے کہ گھر جا رہا تھا کہ اسی اثناء میں الزام علیہان مندرجہ بالا بسواری کار نے آ کر روک لیا اور مجھے کار سے نکال کر زدوکوب کرنا شروع کر دیا اسی اثناء میں عرفان نے قریب پڑی ہوئی اینٹ اٹھا کر میرے سر پر ماری اور میں زخمی ہو گیا اور نیچے گر گیا شور واویلہ پر گواہان مسمیان. محمدطاہر ولد محمد شفیع قوم آرائیں۔2۔ڈاکٹر ثاقب ولد محمد صادق قوم اعوان موقع پر آ گئے جن کو آتا دیکھ کر عمران نے فوری طور پر اپنے نیفہ سے پسٹل 30 بور نکالا اور ہماری طرف پسٹل تان کر قتل کرنے کی دھمکی دی کہ آج تو بچ گئے ہو آئندہ تمہیں نہیں چھوڑیں گے وجہ عناد یہ ہے کہ کچھ دیر پہلے میں الحبیب سپر سٹور میں گھریلو سامان لے رہا تھا کہ عرفان کے ساتھ معمولی تلخ کلامی ہوئی تھی جو جملہ ملزمان نے باہم صلاح مشورہ ہر کر مجھے نا حق مضروب کر کے پسٹل نکال کر قتل کی دھمکیاں دے کر زیادتی کی ہے میں نے اپنا ملاحظہ ڈاکٹری بھی کروایا ہے میڈیکل پیش کرتا ہوں کاروائی کی جاوے۔وقوعہ کی CCTV فوٹیج بھی پیش کر دوں گا۔