چوری 98

دھوکہ دہی کے ساتھ سامان چوری کر لیا گیا

گزارش ہے کہ سائل آئی بلاک بوریوالہ کا مستقل رہائشی ہے اور Jazz فرنچائز پرانا ڈاکخانہ چوک کا آنر ہوں امروز مورخہ 18.10.22 بوقت /3 بجے دن میں نے اپنے ملازمان مسمیان1۔ محمد ارشد ولد محمد اسلم ذات رحمانی سکنہ گلی نمبر 1 مرضی پورہ 2۔ شہباز ولد معراج دین قوم غفاری سکنہ 465 ای۔بی کو رقم کیش کی صورت میں مبلغ 5 لاکھ 30 ہزار روپے بنک میں جمع کروانے کے لئے دیئےاور ایک عدد چیک مبلغ 1،71،000 روپے دیا جو انہوں نے MCBبنک لاہور روڈ برانچ کیش کروا کر جمع کیش ملتان روڈ Mobilink بنک میں جمع کروانے تھے سائل اپنے ملازمین کا انتظار کرتا رہا تقریباً /4 بجے دن ملازم ارشد نے مجھے کال کی کہ میرے ساتھ 5 کس نا معلوم اشخاص نے نوسر بازی کر کے مجھ سے اور میرے ساتھی سے رقم مبلغ 7 لاکھ 1 ہزار روپے ہتھیا لئے ہیں ۔ لہٰذا اطلاع پا کر میں معہ ہمرائیاں مسمیان 1 ۔ ثمر عباس ولد سکندر حیات ذات ہاشمی سکنہ 435 ای۔بی اور محمد امجد ولد شیخ جاوید سکنہ سیٹلائٹ ٹاؤن تحصیل بوریوالہ بمقام فوارہ چوک جائے متذکرہ پر پہنچے تو مسمی ارشد اور محمد شہباز متذکرہ بالا جو کہ میرے ملازم ہیں ملاقی ہوئے تو

محمد ارشد نے بتلایا کہ جب ہم بنک سے باہر نکلے تو ایک کس نا معلوم بحلیہ کلین شیو رنگ گورا بعمرتقریباً35/40 سال ۔ شلوار قمیض پہنی ہوئی موجود تھا جس کے پاس ایک شاپر برنگ سفید پڑا ہوا تھا لاری اڈا کی جانب اور ایک نا معلوم شخص آیا جو شاپر اٹھا کر فوارہ چوک کی طرف تیز قدموں سے چل دیا 2 پہلے سے موجودشخص نے مجھ سے پوچھا کہ وہ شاپر تمہارا تو نہیں میں نے کہا نہیں پھر میرے ہمراہی شہباز سے پوچھا ہم نے کہا نہیں اتنی دیر میں ایک تیسرا شخص آ گیا اور کہنے لگا کہ یہاں میرا پیسوں والا شاپر برنگ سفید تو نہیں گرا جس میں رقم مبلغ۔/95000 ہزار روپے تھی 2 پہلے نا معلوم شخص نے کہا وہ شاپر ایک شخص اٹھا کر جانب فوارہ چوک گیا ہے ہم تینوں بسواری موٹر سائیکل سپیرئیر کالج والی گلی پہنچے وہاں وہ شخص جس نے پیسوں والا شاپر اٹھایا تھا آ گیا ہمارے پاس کھڑے نا معلوم شخص نے اس سے کہا جو شاپر ہم نے پیسوں والا اٹھایا ہے کیا وہ پیسے تمہارے ہیں اس نے کہا نہیں اور نا معلوم نے اس نا معلوم سے پیسے لے لئے پھر ہم سب اس شخص کو ڈھونڈنے لگے اور فوارہ چوک پہنچے وہ شخص نہ ملا نا معلوم اشخاص ہم سے پوچھنے لگے

کہ ان پیسوں کا کیا کرنا ہے ہم نے کہا کہ اس شخص کو ڈھونڈ کر پیسے اسے دو ۔ وہاں پیسوں والا شخص ایک دیگر نا معلوم کے ساتھ آ گیا دیگر نا معلوم شخص نے کہا کہ تم نے پیسے اسے دے دیئے اور ہم قسم وغیرہ لینے لگا انہوں نے پیسے نکال کر ایک رومال میں رکھ دیئے اور ہمیں کہا کہ تم بھی پیسے نکال کر رومال میں رکھ دو میں نے اپنے سارے پیسے متذکرہ بالا نکال کر رومال پر رکھ دیئے ۔ پھر انہوں نے ایک شخص کو کہا کہ 26 قدم چلو اور پیچھے مڑ کر نہیں دیکھنا پھر میرے ہمراہی کو بھیجا اور پھر مجھے کہا کہ اب تم جاؤ میں چند قدم چلا تو میرا ہمراہی شہباز واپس آ رہا تھا اس نے کہا کہ تم وہیں رکو اتنے میں ایک گاڑی کار جو کہ برنگ سیاہ آئی میں نے مڑ کر دیکھا تو تمام الزام علیہان گاڑ ی میں بیٹھ کر رقم لے کر فرار ہو گئے امکان ہے کہ ہمارے ملازمین اس وقوعہ میں نا معلوم افراد کے ساتھ ملوث ہیں نا معلوم افراد کے ساتھ ان کا تعلق کیا ہے ۔ سائل کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے

گزارش ہے کہ سائل حسب ذیل عرض کرتا ہے کہ سائل مکان نمبر 133 او بلاک بوریوالہ کا مستقل رہائشی ہے یہ کہ سائل نے ایک عدد دوکان سپیئر پارٹ بسم آٹوز واقع 128 ایم بلاک بوریوالہ کے نام سے بنا رکھی ہے یہ کہ سائل آج مورخہ 23.10.2022 کو بوقت تقریباً 2 بجے گودام میں گیا تو میں نے دیکھا کہ سیڑھیوں کا دروازہ توڑا ہوا تھا اور اندر کمرے میں مالیت ۔/160000 روپےکا سامان موجود نہ ہے اور یہ شور واویلہ پر گواہان مسمیان 1۔ شاہد حسین ولد علی اکبر سکنہ حبیب کالونی بوریوالہ 2۔ شاہد اقبال کنول ولد محمد حنیف موقعہ پر آ گئے جنہوں نے وقوعہ ہذا بچشم خود دیکھا یہ کہ الزام علیہان کے خلاف کاروائی کر کے ان کو فوراً گرفتار کیا جاوئےاور میرے سامان کی برآمدگی کروائی جاوئے تا کہ انصاف کے تقاضے پورے ہو سکیں آپکی عین نوازش ہو گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں