سائل چک نمبر 257/EB تحصیل بوریوالہ کا مستقل رہائشی ہے اور النور بزنس گروپ کے نام سے موٹر سائیکلوں کا شور روم شہباز چوک جوئیہ روڈ میں بنا رکھا ہے سائل اور الزام علیہ کے مابین کاروباری لین دین تھا اور اعتماد کی فضاء قائم تھی الزام علیہ شموئل مسیح نے سائل سے عرصہ تقریبا 2سال قبل 44عدد کراؤن الیفان موٹر سائیکلیں مالیتی 19,75,000روپے روبروگواہان شکیل حیدر ولد رانا یسین سکنہ چک نمبر 435/EBبوریوالہ، اشفاق احمد ولد سردار محمد سکنہ چک نمبر 325/EBبوریوالہ شوروم مذکورہ بالا سے خرید کیں اور اسکے عوض الزام علی شموئل مسیح نے رقم کی ادائیگی کیلئے روبرگواہان مندرجہ بالا چیک نمر 00000042زیر اکاونٹ نمبری 0010160010277801مالیتی 1975000روپے HBLبینک عارف بازار بوریوالہ مورخہ 07.02.2020سائل کے حوالے کیا، سائل نے حسب وعدہ مذکورہ چیک HBLعارف بازار بوریوالہ میں اپنے اکاونٹ نمبری01047914430403 میں جمع کروا دیا جہاں سے چیک مذکورہ مورخہ 27.02.2020 کو Payment stoppedہونے کی وجہ سے Dishounourہو گیا، سائل ہمراہ گواہان رقم کا تقاضا کرنے کیلئے گیا، تو الزام علیہ شموئل مسیح نے رقم مبلغ 1975000روپے ادا کرنے سے صاف انکار کر دیا۔ سائل اور الزام علیہ کے مابین کاروباری لین دین اور اعتماد قائم تھا، الزام علیہ شموئل مسیح نے سائل کو بوگس /جعلی چیک دے کرقابل دست اندازی پولیس جرم کا ارتکاب کیا ہے۔
گزار ش ہے کہ میں چک نمبر 445ای بی کا رہائشی ہوں اور مدرسہ جامعہ الحسن فضل آباد میں قرآن پاک حفظ کررہا ہوں امروز قریب 02:15بجے دن سائل بسواری موٹر سائیکل نمبر5884/VRKہنڈاCD/70ماڈل 2019پر میں اپنے بڑے بھائی علی رضا کو لاری اڈا بورے والا چھوڑ کر آرہا تھا جب میں ریلوے پھاٹک نزد فوارہ چوک پہنچا تو مجھے پیچھے سے کسی نامعلوم شخص سے آواز دی میں رک گیا اور اس شخص کے اشارہ کرنے پر واپس آگیا جس نے مجھے کہا کہ آپ کے ماموں صدیق ہوں آپ کی ڈاک آئی ہے آپ اپنے ابوکو کہنا شام کو ڈاک لے لینا میں نے کہا میرے والد صاحب بیرون ملک رہتے ہیں آپ میرے بھائی سے بات کرلیں تو میں نے اپنے بھائی علی رضا کا نمبر اسے دے دیا جس نے موبائل فون اپنے کان سے لگا کر کہا کہ اب تو تم نے مجھے پہچان لیا اور مجھے باتوں باتوں میں کہا کہ میں اس کو ڈاک دے دیتا ہوں اور مجھے سیٹلائیٹ ٹاون مین بازار لے آیا اور کہا کہ سامنے والا میرا گھر ہے میں بھائی کو فون کردیتا ہوں وہ بیٹھک کھولتا ہے اور مجھے ایک ہزار روپیہ دیا کہ دفتر جاکر رجسٹریشن کروادیں میں نے کہا مجھے کسی دفتر کا پتہ نہ ہے اس نے فون کان پر لگایا اور کہا کہ اس کو تو کسی بات کا پتہ نہ ہے اور موٹر سائیکل لیکر فرار ہوگیا میں نے اپنے بھائی علی رضا کو کسی دوسرے آدمی سے موبائل لیکر کال کی تو میرا بھائی اور ندیم سندھو بھی آگئے جن کو میں نے تمام واقعہ سنایا نامعلوم شخص جسکا حلیہ شلوار قمیض پہنے ہوئے،قد 5.6 فٹ جسم درمیانہ،چہرہ پر داڑھی قدرے چھوٹی رکھی ہوئی تھی سانولا رنگ سر پر ٹوپی لیے ہوئے تھا میرے ساتھ نامعلوم شخص نے دھوکہ دہی /فراڈ سے موٹر سائیکل لیکر سخت زیادتی کی ہے کاروائی کی جاوے
گزارش ہے کہ سائل چک نمبر 435/EBکا رہائشی ہے اور درزی کا کام کرتا ہوں مورخہ 26.02.20کو میں دوکان سے فارغ ہو کر بسواری موٹر سائیکل نمبری VRL-53،70/CDبرنگ سرخ ماڈل 2016 جسکا انجن نمبر 8158329چیسزز نمبر JG-524889مالیتی 40 ہزار روپےاپنے گھر آیا موٹر سائیکل گھر کے باہر کھڑی کرکے اندر گیا چند منٹ کے بعد واپس گھر سے باہر نکلا تو دیکھا موٹر سائیکل ناموجود مسروق پائی شورواویلہ کیا تو محمد رمضان ولد سردار محمد قوم بھٹی سکنہ فائن سٹی ،محمد فاروق ولد محمد یعقوب قوم غفاری سکنہ 435/EBآ گئے جنہوں نے وقوعہ ہذا بچشم خودیکھا سائل نے گواہان کی موجودگی میں گردنواح موٹر سائیکل تلاش کی مگر کوئی سراغ نہ لگ سکا آج تک اپنے طور پر موٹرسائیکل و ملزمان تلاش کرتا رہا ہوں مگر کوئی سراغ نہ چل سکا نامعلوم ملزمان کے خلاف کروائی کی جائے۔