گزارش ہے کہ سائل چک نمبر 463ای بی کا رہائشی ہے اور چک نمبر 447ای بی میں اپنے ماموں شفقت محمود چیمہ کا رقبہ کاشت کرتا ہوں اور ساتھ ہی سیومنگ پول کو بھی چلاتا ہوں۔مورخہ 22.08.20کو قریب 05:30بجیشام میں معہ شفقت محمود ماموں رقبہ پر موجود تھا کہ اسی اثناء میں علی ولد شمشاد چیمہ کی بکریاں فصل دھان میں داخل ہوگئی جنکو شفقت محمود نے فصل سے نکال دی تو اسی دوران علی چیمہ بھی آگیا جس نے بکریوں کو باہر نکالنے کا رنج کیا اور شفقت محمود سے جھگڑنا شروع کردیا۔میں نے مداخلت کرکے معاملہ رفع دفع کرادیا۔جس پر علی دھمکی دیتا ہوا واپس چلا گیا کہ تم سے نپٹ لوں گا۔تھوڑی دیر بعد میرا بڑا ماموں اکبر علی چیمہ بھی آگیا جسکو یہ تمام واقعہ سنایا۔اسی اثناء میں ہمارا ملازم فریاد علی دوڑتا ہوا آیا جس نے بتلایا کہ احمد ولد شفقت محمود کو علی وغیرہ پکڑ کر مارتے ہوئے ڈیرہ کی طرف لے جارہے ہیں جس پر میں معہ شفقت محمود اور اکبر علی دوڑ کر وہاں پہنچے تو دیکھا کہ احمد کو علی وغیرہ پکڑے ہوئے زدو کوب کرتے ہوئے ڈیرہ کی طرف لے جارہے تھے۔ہمارے شور واویلا پر اسکو چھوڑ دیا۔اکبر علی ماموں نے علی کے
والد شمشاد چیمہ کو اس بات کا گلہ کیا تو وہاں پر موجود علی مسلح پسٹل۔عامر مسلح پسٹل۔عمیر مسلح سوٹا پسران شمشاد چیمہ۔احمد مسلح رائفل ولد ارشاد چیمہ۔ارشاد مسلح سوٹا سکنائے دیہہ طیش میں آگئے۔علی نے پسٹل کا سیدھا فائر شفقت محمود پر کیا جو اسکے دائیں پٹ پر لگا۔علی نے دوسرا فائر کیا جو شفقت محمود کے بائیں ٹانگ گھٹنہ پر لگا جو آر پار ہوگیا تیسرا فائر پھر علی نے کیا جو شفقت محمود کے دائیں پاوں پر لگا۔جس پر شفقت محمود گر پڑا۔عمیر ولد شمشاد نے گرے ہوئے پر سوٹے کا وار کیا تو اسکے سر کے پچھلی طرف لگا۔اکبر علی ماموں آگے بڑھا جس پر علی نے پسٹل 30بور سے سیدھا فائر کیا جو اسکے بائیں ٹانگ گھٹنہ پر لگا جو آر پار ہوگیا۔شور واویلا پر سجاول ولد شفقت محمود چیمہ۔فریاد ولد بشیر احمد قوم بلوچ سکنہ 465ای بی گواہان آگئے جنہوں نے وقوعہ ہذا بچشم خود دیکھا اور ساتھ ہی شور سن کر کافی لوگ اہل دیہہ بھی آگئے جنکو آتا دیکھ کر عامر اور احمد نے بھی اپنے اپنے اسلحہ آتشیں سے
فائرنگ کرنا شروع کردیں اور عوام الناس میں خوف و ہراس پھیلایا اور موقع سے فرار ہوگئے۔میں نے فوری طور پر 15پر کال کی جس پر 1122کے آنے پر میں نے باامداد گواہان کے مضروبان شفقت محمود اور اکبر علی فوری طور پر THQبوریوالا لے گیا۔وہاں پر ڈاکٹر صاحب نے بعد علاج معالجہ ہر دو مضروبان کو وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور ریفر کردیا جنکو میں بہاولپور لے گیا وہاں ڈاکٹر صاحب نے ہر دوکو داخل کرلیا۔ملزم علی چیمہ نے باامداد دیگر ملزمان مندرجہ بالا کے فائرنگ کرکے شفقت محمود اور علی اکبر میرے ماموں کو قتل کرنے کی نیت سے ناحق مضروب کرکے زیادتی کی ہے وجہ عناد یہ ہے کہ شفقت محمود نے علی چیمہ کو فصل دھان میں اسکی بکریاں داخل ہونے سے منع کیا تھا اس رنج کی بناء پر جملہ ملزمان نے باہم صلاح مشورہ ہوکر یہ وقوعہ کیا ہے۔
گزارش ہے کہ سائل 114/Mبورے والا کا رہائشی ہے اور اپنا کاروبار کرتا ہے امروز مورخہ 27.08.20بوقت قریب 6 بجے صبح میں اور میری والدہ مسماۃ رشیدہ بی بی بسواری موٹر سائیکل اسٹیڈیم بورے والا سے گھر جارہے تھے جب گھر کے نزدیک پہنچے تو پیچھے سے دو کس اشخاص بسواری موٹر سائیکل چائنہ آئے اور جھپٹا مار کر میری والدہ کے کان سے طلائی بالی ازلی آدھا تولہ مالیتی 50000روپے چھین کر فرار ہوگئے میری والدہ کے کان سے خون بہنا شروع ہوگیا شور واویلہ پر گواہان برادرم محمد حبیب اللہ 2۔محمد امین ولد غلام رسول قوم بھٹی سکنہ 437 ای بی موقع پر آگئے اور وقوعہ ہذا بچشم خود دیکھا ہم میری والدہ کو لے کر THQ ہسپتال بورے والا پہنچے اور علاج معالجہ کروایا اور MLCنمبر 345/20حاصل کیا میں معہ گواہان نے تلاش ملزمان شروع کردی تو کافی لوگوں سے پتہ جوئی کرنے پر معلوم ہوا کہ الزام علیہان مندرجہ بالا نے ہمارے ساتھ واردات کی ہے درخواست پیش کرتا ہوں اور MLCنمبر 345/20ہمراہ پیش کرتا ہوں بمطابق قانون کاروائی عمل میں لائی جاوے