گزارش ہے کہ سائل یوٹیلٹی سٹور امجد ٹاون گلی نمبر 8مین بیرکی روڈ پر بطور مینجر کام کرتا ہوں مورخہ 11.04.20قریب 2/45بجیدن میں اپنے سٹور پر موجود تھا کہ اسی اثناء میں دو اشخاص بسواری موٹر سائیکل آئے جن کے حلیہ جات نمبر 1شلوار قمیض پہنے ہوئے عمر جوان قریب 22/23سال قد درمیانہ رنگ گورا نمبر 2شلوار قمیض پہنے رنگ گندمی مسلح آتشیں آئے جنہوں نے اسلحہ کے زور پر دراز سے رقم مبلغ 19000روپے نکال لیے اسی اثناء میں محمد لطیف ولد محمد رمضان سکنہ مجاہد کالونی گلی نمبر 3حنظلہ نذیر ولد محمد نذیر سکنہ مجاہد کالونی گلی نمبر 3آگئے سے ایک گھڑی اور نقدی 160روپے جبکہ محمد لطیف سے نقدی 280روپے چھین لیے اور فرار ہوگئے وقوعہ ہذا محمد لطیف اورحنظلہ نذیر نے بچشم خود دیکھا ہر دو ملزمان نا معلوم نے اسلحہ کے زور پر یوٹیلٹی سٹور میں واردات کر کے زیادتی کی ملزمان کو سامنے آنے پر میں معہ گواہان کے بخوبی شناخت کر سکتا ہوں درخواست پیش کرتا ہوں کاروائی کی جائے۔
گزارش ہے کہ سائل انور ٹاون کا رہائشی ہے محنت مزدوری کرتا ہے مورخہ07.04.20بوقت تقریبا4بجیشام میں بسواری موٹر سائیکل کراون لیفان بلانمبری انجن نمبری CR947490چیسز نمبرCR593739مالیتی41000روپے شہر سے گھر آیا موٹر سائیکل اپنے مکان کے دروازہ کے باہر کھڑی کرکے اندر چلا گیا جب تھوڑی دیر بعد واپس آیا تو موٹر سائیکل متذکرہ بالا ناموجود مسروق پائی شور واویلا پر گواہان مسمیان نمبر1۔محمد نوید ولد نیاز خاں 2۔محمد شعیب ولد فقیر محمد اقوام راجپوت سکنائے دیہہ موقع پر آگئے جنہوں نے وقوعہ ہذا بچشم خود دیکھا میں معہ گواہان اپنے طور پر تلاش و پتہ جوئی ملزمان کرتے رہے جو پتہ چلا کہ میری موٹر سائیکل ملزمان متذکرہ بالا نے چوری کی ہے جن سے بذریعہ پنچائیت رابطہ کیا جنہوں نے کافی لیت و لعل کے بعد میری واردات کرنا تسلیم کیا اور واپسی کا وعدہ کیا جو اب صاف انکاری ہوگئے ہیں ملزمان متذکرہ بالا نے میری موٹر سائیکل چوری کرکے زیادتی کی ہے درخواست پیش کرتا ہوں کاروائی کی جاوے۔
گزارش ہے کہ سائل Mبلاک کا مستقل سکونتی ہے سیل مین ہوں مورخہ09.04.20بوقت تقریبا05:30بجیشام میں بسواری موٹر سائیکل یونائیٹڈ کمپنی 70/CCبرنگ سرخ ماڈل 2012رجسٹریشن نمبرLEK/6297انجن نمبر US70200880چیسز نمبرUS70200880مالیتی38ہزارروپے سیل کرکے واپس گھر آیا موٹر سائیکل گھر کے باہر کھڑی کرکے خود اندر چلا گیا جب تھوڑی دیر بعد واپس باہر آیا تو میری موٹر سائیکل متذکرہ بالا ناموجود مسروق پائی شورواویلا پر گواہان مسمیان 1۔محمد اشفاق ولد محمد حنیف قوم چشتی 2۔محمد افضل ولد محمد شفیع قوم جٹ سکنائے دیہہ موقع پر آگئے جنہوں نے وقوعہ بچشم خود دیکھا میں معہ گواہان کے اپنے طور پر تلاش و پتہ جوئی ملزمان و مال مسروقہ کرتے رہے جو پتہ چلا کہ میری موٹر سائیکل الزام علیہان متذکرہ بالا نے چوری کی ہے میں معہ گواہان نے پنچائتی طور پر الزام علیہان سے رابطہ کیا جنہوں نے کافی لیت و لعل کے بعد میری موٹر سائیکل چوری کرنا تسلیم کیا واپسی کا وعدہ کیا جو بعد میں صاف انکاری ہوگئے ملزمان متذکرہ بالا نے میری موٹر سائیکل چوری کرکے زیادتی کی ہے درخواست پیش کرتا ہوں کاروائی کی جاوے
گزارش ہے کہ سائل 301ای بی تحصیل بورے والا کا رہائشی ہے میں نے ایک ورکشاپ موٹر مکینک کی لاری اڈہ نزد ڈنگر ہسپتال اکبر آٹوز کے نام سے بنا رکھی ہے مورخہ 23.03.20کو بوقت تقریبا 10بجیدن میں بسواری موٹر سائیکل یونائیٹڈ اپلائیڈ فار برنگ سرخ 2019ماڈل انجن نمبرE1340460چیسز نمبر US701581749مالیتی52ہزار روپے اپنی ورکشاپ پر آیا اپنی موٹر سائیکل دکان کے باہر کھڑی کرکے اندر چلا گیا اور کام کرنے لگا تھوڑی دیر بعد جب واپس آیا تو دیکھا کہ دکان کے باہر کھڑی موٹر سائیکل ناموجود مسروق تھی شورواویلا پر گواہان مسمیان 1۔غلام مرتضی ولد محمد یعقوب 2۔محمد جواد ولدمٹھی سکنائے دیہہ آگئے جنہوں نے وقوعہ ہذا بچشم خود دیکھا میں معہ گواہان کے اپنے طور پر تلاش و پتہ جوئی ملزمان و مسروقہ موٹر سائیکل کرتا رہا جو معلوم ہوا کہ میری موٹر سائیکل الزام علیہان متذکرہ بالا نے چوری کی ہے میں معہ گواہان نے پنچائتی طور پر الزام علیہان متذکرہ بالا سے رابطہ کیا جنہوں نے کافی لیت و لعل کے بعد میری واردات کرنا تسلیم کیا اور واپسی کا وعدہ کیا جو اب صاف انکاری ہوگئے الزام علیہان متذکرہ بالا نے میری موٹر سائیکل چوری کرکے زیادتی کی ہے درخواست پیش کرتا ہوں کاروائی کی جاوے