واردات 37

شہر میں اچانک سے ایک ساتھ کافی ساری وارداتیں ہوئی جس پر درخواست گزاری گئی

گزارش ہے کہ سائل 63/N بلاک کا مستقل رہائشی ہے اور عارف بازار میں جیولری کی دوکان ہے مورخہ 30.06.20کو 11:30بجیدن سائل کا بھتیجا محمد عظیم بسواری موٹر سائیکل ہنڈا پرائیڈر 100/CCبرنگ بلیک چیسز نمبر BH230354انجن نمبر7230462رجسٹریشن نمبرVRO-17/2451کسی ضروری کام سے گھر واپس جا رہا تھا کہ جب بھتیجا ڈیرہ نذیر احمد آرائیں کے بالمقابل پہنچا تو 01کس نامعلوم بحلیہ رنگ گندمی تیلاپھر تیلا جسم سر پر رومال باندھا ہوا نے بھتیجاکو روکا اور کہا کہ میں تمھارے والد کو جانتا ہوں اور تمھارے والد کو کال کی ہے اسے پیسے دینے ہیں میں بھی تمھارے ساتھ چلتا ہوں اور زبردستی موٹر سائیکل پر بیٹھ گیا اور بھتیجا کو دھکادے کر نیچے گرا دیا بھتیجا ام کے شور وواویلہ پر گواہان مسمیان اسامہ ولد محمد اشرف قوم راجپوت۔ محمد عباس ولد محمد زبیر قوم راجپوت سکنائے دہیہ و دیگر راہگیر موقع پر آگئے جنہوں نے وقوعہ ہذا بچشم خودیکھا جبکہ 01کس نا معلوم ملزم موقع سے موٹر سائیکل لے کر فرارہونے میں کامیاب ہو گیا جسکا تعاقب کیا گیا مگر نہ مل سکا موقع واردات کی CCTVفوٹیج بھی سائل کے پاس موجود ہے درخواست پیش کرتا ہوں کاروائی عمل میں لائی جا کر نامعلوم ملزم کو ٹریس کر کے سائل کی حق رسی فرمائی جاوئے۔

گزارش ہے کہ میں صادق ٹاون بوریوالا کی رہائشی ہوں مورخہ 24.06.20 کو قریب 1 بجے دن میں سودا سلف لینے کے لئے بازار میں گئی گھر میں میری بیٹی مہوش بعمر 16/17 سال کنواری گھر میں اکیلی موجود تھی جب شام کو واپس آئی تو میری بیٹی گھر میں موجود نہ تھی ۔ میں نےاس کی تلاش شروع کی تو مسمیان دلشاد ولد حامد علی بھٹی ۔ مظہر اقبال ولد کریم بخش قوم بھٹی سکنائے صادق ٹاون بازار میں ملاقی ہوئے جنہوں نے بتلایا کہ تھوڑی دیر قبل آپ کی بیٹی مہوش کو ہمراہ آصف ولد محمد منشاء کے ساتھ کار میں جاتے ہوئے دیکھا ہے جس پر میں معہ گواہان کے الزام علیہ کے پاس گئے جس نے کہا کہ آپکی بیٹی کو واپس کر دیں گے الزام علیہ کی والدہ نے یقین دلوایا پڑتال سامان پر زیورات 2 تولہ طلائی کانٹے اورچین انگوٹھی بھی نہ موجودتھی ملزم اب تک واپسی کا وعدہ کرتا رہا ہے اب انکاری ہو گیا ہے مذکورہ نے میری بیٹی کنواری کو زنا حرام کاری کاری کی خاطر اغواء کر کے سخت زیادتی کی ہے مذکورہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے میری بیٹی کو برآمد کیا جاوئے

گزارش ہے کہ سائل سٹیلائٹ ٹاون کا مستقل رہائشی ہے محنت مزدوری کرتا ہوں مورخہ 03.04/07/20 کی درمیانی شب میں معہ اہل و عیال اپنے گھر میں سوئے ہوئے تھے کہ تین کس ملزمان میرے گھر کی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوئے اور کمرہ میں لٹکی میری قمیض سے نقدی مبلغ 25 ہزار روپے چوری نکال لیے جو آہٹ سن کر میری آنکھ کھل گئی جو میں نے شور واویلہ کیا گواہان مسمیان 1۔ محمد شریف ولد لال دین قوم بھٹی ۔2۔ چوہدری محمد ریاض ولد عبدالستار قوم آرائیں سکنائے دیہہ و اہل محلہ موقع پر آ گئے جو ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ملزمان جاتے ہوئے محمد شبیر ایڈووکیٹ کے گھر بھی داخل ہوئے مگر نقصان کوئی نہ ہوا میں معہ گواہان نے اپنے طور پر تلاش ملزمان کی جو اب پتہ چلا ہے کہ میری چوری الزام علیہان متذکرہ بالا نے کی ہے درخواست پیش کرتا ہوں کاروائی کی جاوے

گزارش ہے کہ میں ساہوکا کا رہائشی ہوں مورخہ 03.07.20تقریباً 7بجے صبح میں دودھ لے کر بسواری موٹر سائیکل اپنی خالہ کے گھر شاہ فیض پارک جا رہا تھا جب اندھا موڑ کے قریب پہنچا تو الزام علیہان نمبر 1تا5دو موٹرسائیکلوں پر سامنے آگئے جنہوں نے مجھے روک کر موٹر سائیکل سے اتار لیا محمد شفیق نے للکارا مارا کہ واجد حسین کو ہامراے ساتھ لڑائی کرنے کا مزہ چکھا دو مسمی محمد ندیم نے آہنی راڈ کا وار کیا جومیرے دائیں ہاتھ کی کلائی پر لگا عامر نے اپنے سوٹے کا وار کیا جو میرے بائیں گٹ پر لگا اور میں گر گیا گرئے ہوئے پر الزام علیہان نمبر 1تا 5نے اپنے اپنے سوٹوں و آہنی راڈ سے مجھے مارنا شروع کر دیا میرے شور واویلہ پر 1طلعت ولد محمد منیر قوم جوئیہ سکنہ شاہ فیض پارک 2۔ عادل حسین ولد انتظار حسین قوم سید سکنہ ساہوکا بسواری موٹر سائیکل آگئے جنہوں نے منت سماجت کر کے میری جان چھڑوائی وجہ عنادیہ ہے کہ کچھ عرصہ پہلے کرکٹ کھیلتے ہوئے الزام علیہان کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا اس رنج کی بنا پر الزام علیہان نے باہم صلاح مشورہ ہو کر مجھے نا حق مضروب کیا ہے میڈیکل پیش کرتا ہوں کاروائی کی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں