چوری 34

صادق ٹاؤن میں چوری ہوئی جس پر درخواست گزاری گئی

گزارش ہے کہ سائل چک نمبر327ای بی کا رہائشی ہے کاشت کاری کے ساتھ مال مویشی کا بھانہ صادق ٹاون بورے والا بنایا ہوا ہے اور بیوپار کا کام کرتا ہے شب درمیانی مورخہ 04/20 15/16کو سائل حسب دستور مال مویشی کو باندھ کر گھر چلا گیا صبح اپنے بھانہ پر آیا تو دیکھا کہ سائل کی 4راس بھینسیں بحلیہ 1۔ایک راس بھینس سینگ مینی برنگ سیاہ ماتھے پر سفید پھلی شیردار معہ کٹی 2۔ایک راس بھینس برنگ سیاہ ماتھے پر سفید پھلی شیردار معہ کٹا 3۔ایک راس بھینس کالی مشکن شیردار معہ کٹی 4۔ایک راس بھینس برنگ سیاہ ماتھے پر سفید پھلی گابھن کل مالیتی906000/-روپے ناموجود مسروق پائی میرے شور واویلہ پر مسمیان ہارون الرشید ولد ارشاد احمد قوم بھٹی سکنہ307ای بی 2۔طارق محمود ولد منیر احمد قوم بھٹی سکنہ صادق ٹاون بورے والا و دیگر لوگ آگئے جنہوں نے وقوعہ بچشم خود دیکھا بھانہ کے گیٹ بیرونی کے نزدیک ڈالہ شہہ زور کے ٹائر کے نشانات لگے ہوئے تھے سائل معہ گواہان کے اپنا مال مویشی و ملزمان کی تلاش کرتا رہا ہے اب پتہ چلا کہ میری واردات الزام علیہان مندرجہ بالا نے کی ہے جنکے پاس میں معہ گواہان کے بذریعہ پنچائیت بمطابق رسم رواج گیا اور اپنے مال مویشی کی واپسی کا مطالبہ کیا جنہوں نے میرا مال مویشی بھینسیں چوری کرنا تسلیم کیا اور روبرو پنچائیت واپسی کا وعدہ کیا اور اب وعدہ وعید کرنے کے باوجود صاف انکاری ہوگئے ہیں سائل غریب آدمی ہے درخواست پیش کرتا ہوں میری کاروائی کرکے مال مویشی برآمد کرکے سائل کی حق رسی کی جائے بھانہ کے تالے بھی غائب تھے

گزارش ہے کہ سائل چک نمبر 445/EBتحصیل بوریوالہ کا مستقل رہائشی ہے سائل محنت مزدوری کرتا ہے۔سائل کا الزام علیہ سے کمیٹی کے لین دین کا معاملہ تھا لاک ڈاون کی وجہ سے کام بند ہونے پر سائل نے کہا کہ میں کمیٹی مبلغ 1000/-روپے تین چار دن بعد دے دونگا کیونکہ ابھی کاروبار بند ہے آج مورخہ20-05-08بوقت 9/-بجے صبح میں اپنے انکل یسین کے گھر بیٹھا ہوا تھا اور سائل نے روزہ رکھا ہوا تھا کہ الزام علیہ مسلح سوٹا زبردستی یسین کے گھر داخل ہو گیا اور آتے ہی سائل کو غلیظ گالیاں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینا شروع کردیں اور سائل پر سوٹے سے حملہ آور ہو گیا الزام علیہ سوٹے کا وار کیا جو کہ سائل کی بائیں پسلیوں پر لگا الزام علیہ نے دوسرا سوٹے کا وار کیا جو کہ بائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی پر لگا جس سے سائل کے ہاتھ کی انگلی ٹوٹ گئی شور واویلہ پر عبدالروف ولد عبدالغفور، محمد انور ولد محمد رمضان،محمد یسین ولد نور محمد اقوام بلوچ نے الزام علیہ سے سائل کی جان بخشی کروائی الزام علیہ نے سائل کا Qموبائل بھی زبردستی چھین لیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا ہوا فرار ہو گیا سائل معہ گواہان مضروبی حالت میں THQبوریوالہ پہنچے میڈیکل نمبری 476مورخہ 08.05.20حاصل کیا الزام علیہ نے چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے زبردستی یسین کے گھر داخل ہو کر مجھے جان سے مارنے کیلئے حملہ آور ہو کر سخت زیادتی کی ہے الزام علیہ کے خلاف مقدمہ درج کیا جائ

گزارش ہے کہ سائلہ 435ای بی کی مستقل رہائشی ہے خانہ داری کرتی ہوں مورخہ 14.05.20بوقت تقریبا 11بجیدن میری بھانجی مسماۃ تحمینہ بی بی بعمر 16سال دختر عبدالرزاق اپنی نانی کے گھر حافظ ٹاون ملنے کے لیے گئی جب کافی دیر تک واپس نہ آئی تو میں پتہ کرنے کے لیے نکلی تو رستہ میں مسمیان محمد صفدر ولد غلام حسین قوم مغل 2۔امانت علی ولد دل محمد قوم آرائیں سکنائے 435ای بی ملاقی ہوئے جنہوں نے بتلایا کہ کچھ دیر قبل الزام علیہان متذکرہ بالا مسماۃ تحمینہ بی بی کو بسواری موٹر سائیکل لیجاتے ہوئے دیکھا ہے میں فورا اپنی والدہ کے گھر پہنچی تو دیکھا کہ گھر میں کوئی نہیں تھا اور کمرہ میں سامان بکھرا پڑا تھا روبرو گواہان پڑتال کرنے پر کمرہ میں پڑے صندوق سے 4عدد شناختی کارڈ طلائی کانٹے ایک تولہ پازیب، چاندی 5تولے اور نقدی رقم 30000روپے ناموجود پائی الزام علیہان متذکرہ بالا نے میری بھانجی کو ورغلا پھسلا کر زنا حرام کاری کی خاطر اغواء کرکے و سامان و نقدی وغیرہ چوری کرکے زیادتی کی ہے درخواست پیش کرتی ہوں کاروائی کی جاوے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں