گزارش ہےکہ سائلہ امجدٹاؤن گلی نمبر 8 بورے والا ضلع وہاڑی کی مستقل رہائشی ہے اورخانہ داری کرتی ہے الزام علیہ جمیلہ بی بی خود کو ہمارے والد کی بیوی ظاہر کرتی ہے ہمارے مکان کی جعلی فردبنا کرآدھے مکان کی مالک ظاہر کرکے ہمارے مکان پر قبضہ کرنا چاہتی ہے جوکہ قبل ازیں 3/2 مرتبہ ہمارے مکان پر قبضہ کی کوشش کر چکی ہے مورخہ 27.07.22 کو بوقت قریب 04:15بجے شام میں اپنے گھر میں موجود تھی کہ جملہ الزام علیہان باہم صلاح مشورہ ہوکر مسلحہ اسلحہ ہائے آتشیں آگئے الزام علیہا جمیلہ بی بی نے سیڑھی لگاہمارے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی میں نے مزاحمت کرنے کی کوشش کی توالزام علیہان محمد ندیم وغیرہ نے فائرنگ شروع کردی جمیلہ بی بی وغیرہ خواتین نے اینٹیں مارنی شروع کردیں شورواویلہ پر اہل محلہ وگواہان وحیدر ولد شوکت علی قوم آرائیں سکنہ مدینہ گارڈن ، محمد شفیق ولد فقیر محمد قوم آرائیں سکنہ معصوم شاہ روڑ بورےو الا موقع پرآگئے اور وقوعہ ہذا بچشم خوددیکھا آج تک الزام علیہان سے پنچائتی طورپر معاملہ حل کرنے کی کوشش کرتے رہے لیکن معاملہ حل نہ ہوا ہے درخواست پیش کرتی ہوں کاروائی بمطابق قانون عمل میں لائی جاکر مجھے انصاف دلایا جائے ۔
گزارش ہے کہ سائل چک نمبر 435ای بی کا رہائشی ہے بروز 28.10.22 بوقت قریب 3:00بجے سہ پہر میں ایک جنازہ پڑھنے کے لیے BTM مل گیا جہاں سے نامعلوم ملزم نے میرا موبائل VIVO.SI ایمی نمبر863691045024264، 863691045024272 جسکی مالیت 40000روپے ہیں ۔2۔محمد شہزاد ولد مشتاق احمد قوم ڈوگر سکنہ بلال کالونی Fبلاک بورے والا موبائل REAL ME برنگ بلیو مالیتی 25000روپے سم نمبر0300.8808539ایمی نمبر 863922041461600۔863922041461618۔3۔عدنان ولد محمدحسین قوم جٹ سکنہ علی ٹاون لڈن روڑ بورے والا موبائل VIVO Y21برنگ بلیو مالیتی 39000روپے سم نمبران 03136950463، 0306.6946742ایمی نمبران 862841054362334، 862841054362326 کے موبائل فون بھی چوری کر لئے میرے شور واویلہ پر گواہان 1۔اعجاز احمد ولد رشید احمد قوم بھٹی سکنہ 435ای بی بورے والا ۔2۔ہمایوں ولد مریدحسین اورگواہان کی موجودگی میں تلاش کیا اور موبائل ہائے کا پتہ نہ چل سکا میں درخواست پیش کرتاہوں میرا مقدمہ درج کیا جائے اور ہمارئے موبائل ریکورکئے جائیں
گزارش ہے کہ سائل چک نمبر 441ای بی ریاض آباد تحصیل بورے والا کی سکونتی ہوں اور خانہ داری کرتی ہوں ،سائلہ کا خاوند محبوب علی محنت مزدوری کے سلسلہ میں لاہور گیا ہوا تھا مورخہ 30.10.2022 کو بوقت تقریباً05:15 بجے شام سائلہ اپنے گھر میں ہمراہ دختران لاریب محبوب، رباب محبوب امرورخانہ داری میں مصروف تھی کہ اچانک الزام علیہان نمبران 1تا4مسلح ہائے پسٹل ، ڈنڈے سوٹے و کلہاڑی چادر اور چاردریواری کا تقدس پامال کر تے ہوئے زبردستی گھر میں داخل ہوگئے آگے ہی الزام علیہ نمبر 1نے للکا ر ا مار اکہ آج یہ زند ہ بچ کرنہ جائیں آج انہیں جان سے مار ڈالوں الزام علیہ نمبر 1 نے پسٹل کے بٹ کاوار سائلہ پر کیا جو گردن کے پچھلے حصہ پر لگا الزام علیہ نمبر 1نے دوسراوار سائلہ پر کیا جو سامنے چھاتی پر لگا الزام علیہ نمبر 1نے تیسرا وار سائلہ پر کیا جو سائلہ کے دائیں کولہے کی ہڈی پر لگا سائلہ شدید مضروب حالت میں زمین پر گرگئی سائلہ کے زمین پر گری پڑی پر الزام علیہ نمبر
4 نے الٹی کلہاڑی کو وار کیا جوکہ ماتھے پر تھا دوران وقوعہ سائلہ کے کپڑے پھٹ گئے اور سائلہ نیم برہنہ ہوگئی اسی دوران سائلہ کی بیٹی لاریب محبوب سائلہ کو بچانے کے لیے آگے بڑھی تو الزام علیہ نمبر 4نے الٹی کلہاڑی وار کیا جو دختر لاریب محبوب کی کمر پر لگا سائلہ کی دوسری بیٹی رباب محبوب سائلہ کوبچانے آئی تو الزام علیہ نمبر 2 نے ڈنڈے کا وار کیا جو دختررباب محبوب کے منہ پر لگا الزام علیہ نمبر 2ہوروں ، مکوں سے دختران کومارتا پیٹتا رہا مضروب کرتا رہا الزام علیہا نمبر 3سائلہ ودختران کوڈھڈوں اور مکوں سے مضروب کرتی رہی اور غلیظ قسم کی گالیاں و جان سے مادینے کی سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتی رہی شورواویلہ کی آواز سن کرگواہان محمد معیز ولد محبوب علی ، ارسلان ولد صفدر موقع پرآگئے جنہوں نے وقوعہ ہذا بچشم خودیکھا اور الزام علیہان گواہان کو آتا دیکھ کر اپنے اپنے آلات ضربات لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے الزام علیہان نے سائلہ کے گھر کی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر میں داخل ہوکر سائلہ ودختران کو مضروب کر کے سخت زیادتی کی ہے کاروائی کی جائے