گزارش ہیکہ میں چک نمبر 447 ای بی تحصیل بوریوالہ ضلع وہاڑی کا رہائشی ہوں اور گاڑیوں کی خریدوفروخت کا کام کرتا ہوں مورخہ 10.10.2020 کو بوقت تقریباً 7:15بجے صبح میں ہمراہ پسرم فرحان ارشد سودا سلف لینے کے لیے اپنے گھر سے دکان کی طرف جا رہے تھے کہ جب ہم دیہہ ہذا میں افضل کریانہ سٹور کے قریب پہنچے تو اچانک مسمیان 1۔سیش علی مسلح گن 12بور2۔اسامہ مسلح پسٹل پسران زاہد ذات ساہی جٹ ساکنان چک نمبر 447 ای بی تحصیل بوریوالہ ضلع وہاڑی آگئے اور اسامہ نے للکارا کہ آج تمہیں زندہ نہ چھوڑیں گے۔جس کے للکارنے پر سیش نے گن 12 بور سے پسرم فرحان ارشد پر سیدھا فائر کیا جو شرے فرحان پسرم کو بائیں ٹانگ پر قریب قریب لگے فرحان پسرم گر گیا میں پسرم کو سنبھالنے لگا تو ملزم سیش نے مجھے جان سے
ماردینے کی نیت سے گن 12 بور سے مجھ پر سیدھے دائر کیے جو شرے مجھے بائیں پٹ کے نچلے حصہ پر پچھلی طرف بائیں گھٹنے کے پچھلے حصہ پر اور بائیں ٹانگ پر لگے اسی اثناء میں مسمیان 1۔محمد اشرف ولد گل محمد 2۔اصغر علی ولد محمد شریف ذات چیمہ ساکنان چک نمبر 447ای بی تحصیل بوریوالہ ضلع وہاڑی و دیگر لوگ جو وہاں سے گزررہے تھے آگئے جنہوں نے وقوعہ ہذا بچشم خوددیکھا ملزمان اپنے اپنے آلات لہراتے ہوئے موقعہ سے چلے گئے وجہ عناد یہ ہیکہ وقوعہ سے ایک دن قبل ملزم سیش علی سے پسرم فرحان ارشد کی معمولی تلخ کلامی ہوئی تھی جس رنج سے جملہ ملزمان نے باہم صلاح مشورہ و مسلح ہو کر فائر مار کر مجھے اور پسرم فرحان ارشد کو ناحق مضروب کیا ہے ملزمان نے سخت زیادتی کی ہے۔ہمارا علاج معالجہ ہوتا رہا ہے نتئجہ ڈاکٹری نمبری 1220/20ازاں پسرم فرحان ارشد اور میرا نتیجہ ڈاکٹری نمبری 1221/20 ہوئے ہیں۔کاروائی کی جاوے۔
گزارش ہیکہ سائل امجد ٹاؤن کا رہائشی ہے اور محنت مزدوری کرتا ہے مورخہ 12.10.20 کو بوقت قریب 6:30 بجے شام پسرم محمد اسود اپنے دوست کے ہمراہ جسکا نام تیمور اقبال ہے بسواری موٹرسائیکل کراؤن لیفان نمبری 3558/VRLبازار سے گھر آ رہے تھے جب نزد الحرم ٹریڈرز لاہور روڈ پہنچے تو الزام علیہان متذکرہ بالا مسلح پسٹل ہائے آگئے اور انہیں روک لیا الزام علیہ محمداعجاز نے للکارا مارا ان کو پکڑ لو اور جان سے مار دو جس پر عمیر اصغر نے اپنے پسٹل سے جان سے مارنے کی نیت سے پسرم پر سیدھا فائر کیا جو پسرم کے دائیں گھٹنہ پر لگا جس سے وہ مضروب ہوکر گر گیا اسکا دوست تیمور اقبال بچانے کے لیے آگے بڑھا تو علی وقار نے جان سے مارنے کی نیت سے تیمور اقبال پر سیدھا فائر کیا جو تیمور اقبال کے دائیں پٹ پر لگا پھر دوسرا فائر
کیا جو دائیں پنڈلی پر لگا پھر تیسرا فائر کیا جو دائیں پاؤں سے تھوڑا اوپر لگا عمیر اصغر نےپھر فائر کیا جو موٹرسائیکل کے انجن پردائیں جانب لگا اور ایک فائر موٹرسائیکل ٹینکی کو دائیں طرف چھوتا ہوا دائیں شاخ پر لگا جملہ الزام علیہان ہوائی فائرنگ کرتے رہےاورلکارےمارتے رہےشورواویلہ پرکافی لوگ اور گواہان 1۔علی اکبر ولد خوشی محمد قوم آرائیں سکنہ کچی آبادیAبلاک 2۔حاجی محمد عمران ولد محمد اکرم قوم شیخ سکنہ گلی نمبر 9 امجد ٹاؤن موقعہ پرپہنچے جملہ الزام علیہان فائرنگ کرتے ہوئے دھمکیاں دیتے ہوئے چلے گئے۔وجہ عنادیہ ہیکہ مورخہ 11.10.20کو پسرم اسود کی الزام علیہان مندرجہ بالا سے لڑائی جھگڑا ہوا تھا اس رنج کی بناءپرجملہ الزام علیہان نے باہم صلاح مشورہ ہوکرپسرم محمداسود اور اس کے دوست تیمور اقبال کوجان سے مارنے کی نیت سے فائرمار کر مضروب کرکے سخت زیادتی کی ہےدرخواست پیش کرتا ہوں بمطابق قانون کاروائی عمل میں لائی جاوے۔