72

قریبی رشتہ دار نے پیسے لیکر واپس نہ کئے

گزارش ہے کہ میں 447 ای۔بی کا رہائشی ہوں محنت مزدوری کرتا ہوں الزام علیہ نمبر 1 میرا واقف کار تھا جب کہ بقیہ الزام علیہان الزام علیہ شہنا کے قریبی رشہ دار ہیں عرصہ تقریباً 6 سال قبل الزام علیہان بالا سائل کے پاس آئے اور مجھ سے ذاتی ضروریات کے لئے رقم ۔/3 لاکھ روپے کا تقاضا کیا کہ کچھ دنوں بعد واپس کر دیں گے جس پر سائل نے رو برو گواہان اقبال ولد ولیا قوم مسلم شیخ ۔ محمد عمر ولد ظہور احمد پسرام الزام علیہان بالا کو ۔/252000 روپے امانتاً دے دیئے بعد میں سائل نے رو برو گواہان الزام علیہان سے امانتاً دی ہوئی رقم واپسی کا مطالبہ کیا جو آج تک واپسی کا وعدہ کرتے رہے جو اب واپسی سے صاف انکاری ہو گئے ہیں کاروائی کی جائے

درخواست بمراد کیے جانے قانونی کاروائی ناجائز راستہ روکنے گن پوائنٹ اور رقم مبلغ 4000چارہزارروپے کے پیز ے چھیننے اور کہنے چلے جاؤ نہ تو تمہیں جان سے فائر مار دینگے برخلاف 3کس نامعلوم بسواری چائنہ موٹرسائیکل برنگ ریڈ واقع چیچہ وطنی روڑ نزد دربار بابافقیر اللہ قادری رحمتہ اللہ علیہ گلی جنازہ گاہ بورے والا فون نمبر 03127477461 جناب عالی ! گزارش ہےکہ سائل کی رہائش سکنہ چک نمبر 451ای بی لاٹ بھٹیاں تحصیل بورے والا میں واقع ہے سائل بذریعہ درخواست استدعا کرتاہوں کہ از مورخہ 02.11.22 بوقت 9:10 بجیرات کو سائل الزام علیہان کا ہماری دوکان کیفے 007اسٹیڈیم روڑ بورے والا پر فون آیا کہ بھائی ہمیں پیز ے وغیرہ دے جاؤ اور سائل پیزے لے کر چیچہ وطنی روڑ دربار فقیر اللہ قادری رحمتہ اللہ گلی جنازہ گاہ عظیم آباد بورے والا پہنچا تو الزام علیہان ہم مشورہ ہوکر کھڑے ہوئے تھے اور آتے ہی پسٹل نکال لیا اور پیزے مالیتی 4000روپے کا مال چھین کر کہنے لگے چلے جاؤ نہ تو تمہیں جان سے ماردینگے تمہیں فائر ماردینگے سائل نے سٹرک پر جاکر شورواویلہ کیا تو موقع پر مسمیان محمد دانش ولد نامعلوم سکنہ اڈا ماچھیوال وہاڑی ۔2۔محمدجواد اقبال ولد محمد اقبال قوم راجپوت سکنہ وڑائچ ٹاؤن تحصیل بورے والا آگئے جنہوں نے وقوعہ ہذا بچشم خود دیکھا الزام علیہان موقع سے فرار ہوگئے اندریں حالات استدعا ہے کہ الزام علیہان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جاوئے اور ان کو پکڑ کر ہمار ا مال برآمد کروایا جائے

گزارش ہے کہ سائل 435ای بی کا رہائشی ہے اور محنت مزدوری کرتا ہے۔ مورخہ 25.10.22 بوقت قریب 08:30 بجے رات سائل دودھ لے کر گھر پہنچا۔ میری بیٹی مسماۃ صائمہ بی بی بعمر 14 سال تقریباً نے دوھ گرم کیا اور کہنے لگی کہ میں تایا ابو کے گھر جارہی ہوں۔ میرے بھائی کا گھر میرے گھر کے ساتھ ہی ہے۔ جوکہ میری بیٹی کافی دیر تک گھر نہ آئی۔ میں اپنے بھائی کے گھر گیا اور پتہ کیا تو انھوں نے کہا کہ آپ کی بیٹی یہاں نہیں آئی ہے۔ سائل نے تلاش شروع کی تو گواہان مسمیان1۔ سانول ولد لیاقت قوم راجپوت۔2۔ محمد خورشید ولد شاہ دین قوم جٹ سکنائے دیہہ ملاقی ہوئے ۔ جنہوں نے بتلایا کہ الزام علیہان مندرجہ بالا آپ کی بیٹی صائمہ بی بی کو کیری ڈبہ میں اغواء کر کے جانب چیچہ وطنی لے گئے ہیں۔ جملہ الزام علیہان نے باہم صلاح مشورہ ہوکر میری بیٹی کو برائے زنا حرام کاری اغواء کر کے زیادتی کی ہے درخواست پیش کرتا ہوں کاروائی کی جاوے۔

گزارش ہے کہ بندہ ماڈل ٹاؤن چیچہ وطنی کا رہائشی ہے مورخہ 24.10.22 کو بندہ اپنے ٹریکٹر کا ڈیزل پمپ ٹھیک کروانے کے لیے قمر ڈیزل لیبارٹری چیچہ وطنی روڈ بوریوالہ آیا بندہ اپنی موٹر سائیکل ہنڈا CD/70 رجسٹریشن نمبر5065/AME انجن نمبرE369558 چیسز نمبرHA024102 قمر ڈیزل لیبارٹری چیچہ وطنی روڈ بوریوالہ کے باہر کھڑی کرکے اندر چلا گیا جب تھوڑی دیر بعد واپس آیا تو بندہ کی موٹرسائیکل متذکرہ بالا ناموجود مسروق پائی بندہ کی موٹرسائیکل ماڈل 2022 مالیتی 116000روپے کسی نامعلوم نے چوری کرکے سخت زیادتی کی کی ہے مہر بانی فرماکر بندہ کی درخواست پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

گزارش ہے کہ سائل علی ٹاؤن کا مستقل رہائشی ہے اورلڈن روڑ نزدFFCگودام بحد447ای بی ٹکی ٹافی ہول سیل کا کام کرتاہوں امرو ز مورخہ25.10.22 بوقت قریب 1/30بجے دن دن سائل دوکان /سٹور پرموجود تھا کہ دوکسٹمر مسمیان 1۔ندیم ولد محمد حنیف قوم آرائیں سکنہ گلی نمبر 4 شاہ فیض پارک ۔2۔محمدشہباز سکنہ 469ای بی بھٹی ٹکی کافی خریدنے آئے ہوئےتھے کہ اسی دوران دوکس نامعلوم اشخاص مسلح پسٹل 30بورو گن بسواری موٹرسائیکل 125/CGبرنگ سیاہ بحلیے 1۔درمیانہ قد، ہلکی داڑھی درمیانہ جسم ۔2۔لمبا قد ، بھاری جسم دونوں شلوار قمیض پہنے ہوئے اور پنجابی بولتے تھے آگئے اورآتے ہی ہم پراسلحہ تان لیا اورکاؤئنٹر دراز اور میری جیب سے رقم مبلغ 67000روپے تقریباً اور ندیم کی جیب سے رقم مبلغ 20000روپے اور شہباز کی جیب سے رقم مبلغ 10000روپے تقریباً چھین کر جانب شہر بورے والا فرار ہوگئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں