واردات 36

لاہور روڈ پر واردات ہوئی جس پر درخواست گزاری گئی

گزارش ہے کہ سائل P بلاک بوریوالا کا رہائشی ہے اور لاہور روڈ نزد لاری اڈا بوریوالا الخیر بیکری کے نام سے دوکان بنائی ہوئی ہے مورخہ 18.05.2020 کو بوقت 7/30 بجے شام بیکری پر بیٹھا ہوا تھا کہ اچانک تین کس افراد 1۔بعمر 23 سال قد 5 فٹ 6 انچ ہلکی داڑھی، لمبوترا چہراہ،جسم درمیانہ، سفید رنگ کی شلوار قمیض پہنے ہوئے اور کندے پر سیاہ رنگ کا رومال۔2۔ بعمر تقریبا24 سال قد درمانہ لمبوترا چہرا جسم درمیانہ سیاہ رنگ کے کپڑے اور منہ پر ماسک پہنے ہوئے مسلح پسٹل۔ 3۔ بعمر تقریبا23 سال قد درمیانہ گول چہرا بھاری جسم سیاہ رنگ کے کپڑے اور منہ پر سیاہ رنگ کا نقاب کیے ہوئے مسلح پسٹل زبردستی میری بیکری میں داخل ہو گئے اور آتے ہی الزام علیہ نمبر 03 نے پسٹل مجھ پر تانتے ہوئے دھمکی دی کہ اگر شورمچایا یا مزاحمت کی تو فائر مار کر جان سے مار ڈالوں گا الزام علیہان نمبر 2 اور 3 پسٹل تان کر کھڑے رہے جبکہ الزام علیہ نمبر 01 کاونٹر کے اوپر سے چھلانگ لگا کر اند ر والی سائیڈ پر آ گیا اور غلہ سے نقدی رقم مبلغ 150000 روپے اٹھا لیے اور میری جیب سے رقم مبلغ 20000 روپے نقدی اور ایک گاہگ محمد بوٹا سے مبلغ 23000 ہزار روپے نقدی دوسرے گاہگ محمد نوید سے 1000 روپے اور موبائل فون معہ سم نمبران 03088819257.03025590251 مالیتی 20 ہزار روپے اور ایک اور گاہک سے مبلغ 3000 روپے چھین لیے اور موقع سے فرار ہو گئے میرے شور واویلہ پر گواہان مسمیان 1 جان محمد ولد عبدالبشیر قوم ملک سکنہ پی بلاک بوریوالا۔2۔ محمد نعیم ولد محمد دین قوم رحمانی سکنہ پی بلاک بوریوالا موقع پر آ گئے جنہوں نے وقوعہ ہذا بچشم خود دیکھا 15 پر پولیس کو کال کی پولیس نے موقع ملاحظہ کیا لہذا بذریعہ درخواست استدعا ہے کہ ملزمان کے خلاف کاروائی کی جائے اور رقم اور سامان کی واپسی کروائی جائے۔

گزارش ہے کہ میں شاہ فیض پارک گلی نمبر 4کا سکونتی ہوں شب درمیانی 9/10/6/20 بوقت تقریباً 10بجیرات میں اپنے گھر کی لائٹ ٹھیک کروا رہا تھا موٹر سائیکل باہر گلی میں کھڑی تھی میں پانی لینے گھر گیا 1منٹ بعد واپس آیا تو میری ملکیتی موٹرسائیکل CD/70 رجسٹریشن نمبر 789/VRKانجن نمبر C498811چیسز نمبر 54370569 ماڈل 2020مالیتی 75500برنگ لال نا موجود و مسروق پائی جس کی CCTVفوٹیجز بھی موجود ہے شور واویلہ پر احسن علی برادرم کاشف علی کزن و دیگر اہل محلہ آ گئے نا معلوم ملزمان موٹرسائیکل چوری کرکے لے گئے ہیں مقدمہ درج کر کے میرا موٹرسائیکل برآمد کروایا جائے

گزارش ہے کہ میں تابش فارمیسی کا پروپرائیٹر ہوں مورخہ05.06.20کو بوقت تقریبا 08:25بجے رات میں اور اشفاق احمد ولد مشتاق احمد قوم ملک سکنہ مرضی پورہ بورے والا و دیگر ملازمان کے ہمراہ فارمیسی میں موجود تھا کہ اچانک تین کس اشخاص مسلح اسلحہ آتشیں آئے جن میں سے 2اشخاص بحلیہ 1۔قد درمیانہ جسم پتلا عمر تقریبا20/25سال 2۔قد قدرے لمبا پھرتیلا جسم عمر تقریبا25/30سال مسلح اسلحہ فارمیسی کے اندر داخل ہوگئے جبکہ تیسرا شخص بحلیہ قد درمیانہ جسم پھرتیلا جوان عمر مسلح اسلحہ باہر کھڑا نگرانی کرتا رہا اندر والے ملزمان اسلحہ کے زور پر میری جیب رقم مبلغ 20ہزار روپیہ اور کاونٹر سے رقم مبلغ78ہزار روپیہ زبردستی نکال لی اور فارمیسی میں کھڑی گاہک رابعہ غفور دختر عبدالغفور قوم جٹ سکنہ ریاض آباد بوریوالا کے پہنا ہوا زیور طلائی کڑے دو عدد۔طلائی چوڑیاں 3عدد کل وزنی 6تولہ مالیتی6لاکھ روپے زبردستی اسلحہ کے زور پر لے گئے اسی اثناء میں مسمیان امیر حمزہ ولد علی حسن قوم جٹ سکنہ زیڈ بلاک بورے والا 2۔اویس ممتاز ولد ممتاز حسین قوم آرائیں سکنہ حمید بلاک بورے والا و دیگر لوگ آگئے جن کو دیکھ کر ملزمان اپنے اپنے اسلحہ سمیت باہر کھڑی ہوئی موٹر سائیکل 125/CGبلا نمبری پر سوار ہوکر جانب لاری اڈہ فرار ہوگئے ملزمان کو سامنے آنے پر میں اور گواہان شناخت کرسکتے ہیں ملزمان نے سخت زیادتی کی ہے کاروائی کی جاوے

گزارش ہے کہ سائل پراپرٹی کی خرید و فروخت کا کام کرتا ہے اور ایک شریف شہری ہے یہ کہ مورخہ 17.05.20 بوقت تقریباً صبح 3 بجے سائل نے اپنی ملکیتی مذکورہ گاڑی گھر کے باہر گھڑی کر کے فجر کی نماز پڑھ کر سو گیا تقریباً دوپہر ایک بجے جب نیند سے بیدار ہوا دیکھا سائل کی مذکورہ گاڑی باہر موجود نہ تھی جس سے سائل کو سخت تشویش لاحق ہوئی ادھر ادھر دیکھا معلوم کیا مگر کوئی سراغ نہ ملا مسجد کے کیمرے کو چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ ایک نامعلوم شخص جس نے ماسک پہن رکھا تھا کیمرے کے وقت کے مطابق علی الصبح 06/04 منٹ پر نامعلوم شخص نے گاڑی کو چابی لگائی اور گاڑی لیکر مشرق کی جانب چلا گیا سائل معہ گواہان 1۔ قاسم علی ولد محمد حنیف قوم بھٹی سکنہ P بلاک۔2۔ محمد وقاص ولد محمد شریف سکنہ Oبلاک کی موجودگی میں آب تک گاڑی کی تلاش میں مصروف عمل ہوں نامعلوم شخص نے سائل کی ملکیتی مذکورہ گاڑی چوری کر کے سائل کے ساتھ سخت زیادتی کی ہے اندراج مقدمہ رجسٹر فرمایا جاوے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں