گزارش ہے کہ سائل الیاس گارڈن بوریوالا کا رہائشی ہے سائل نے ملزم عاقب اعجاز سے مورخہ01.07.19 سے مورخہ 30.07.2024تک عرصہ 5سال کے لیے تعمیر شدہ حال/دوکان کرائے پر حاصل کی ہوئی ہے جس میں سائل نے ماں جی بیکرز کے نام سے بیکری بنائی ہوئی ہے امروز مورخہ03.08.20بوقت تقریباً3بجے سہہ پہر سائل معہ ملازمان اپنی دوکان ماں جی بیکرز پر موجود تھا میرے پاس میری اہلیہ اور میری بہن و دیگر عزیزااقارب بھی مجھے ملنے کے لیے آئے ہوئے تھے کہ اچانک ملزمان عاقب اعجاز ولد اعجاز الحسن مسلح پسٹل30بورملزم شاہد اعجاز ولد اعجازالحسن مسلح پسٹل 30بورملزم محمد ہارون ولد اعجازالحسن مسلح پسٹل30بور اقوام بھٹی ساکنان 20/Mبلاک بورے والا ملزم شیخ عمر ولد نا معلوم سکنہ معصوم شاہ روڈ بورے والا مسلح پسٹل معہ 3کس نا معلوم ملزمان مسلح آتشیں اسلحہ آ گئے جنہوں نے آتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی اور خوف و حراس پھیلانا
شروع کردیا ملزم عاقب اعجاز نے اپنے پسٹل 30بورسے جان سے مار دینے کی نیت سے سیدھا فائر کیا جو کہ میرے ملازم جنید علی ولد فوجی شیر احمد قوم جٹ سکنہ 102/EBبورے والا کو بائیں ٹانگ کی پنڈلی کے قریب لگا دیگر ملزمان بھی اپنے اپنے اسلحہ سے فائرنگ کر کے دہشت گردی کرتے رہے اور للکارتے رہے کہ آج سائل کو زندہ نہ چھوڑیں گے اور فائرنگ کرتے رہے اور فائرنگ سے بیکری تباہ کر دی وقوعہ ہذا فیصل ولد صادق قوم غفاری سکنہ 102/EBزاہد حسین ولد طاہر حسین قوم جٹ سکنہ 102/EBبوریوالا نے بچشم خود دیکھا وجہ عناد یہ ہے کہ ملزم عاقب اعجاز بیکری /دوکان خالی کروانا چاہتاہے جبکہ کرایہ نامہ کے تحت عرصہ 3سال تک خالی نہ کروا سکتا ہے ملزم فریق نے قبل ازیں بھی سائل کی بیکری کا سامان سرقہ کیا تھا اور سامان کی توڑ پھوڑ کی تھی جسکی بابت سائل فریق نے کاروائی کے لیے درخواست گزاری ہے سائل فریق کو کاروائی سے باز رکھنے کی خاطر ملزمان فریق نے وقوعہ سرزد کیا ہے ملزمان فریق کے خلاف مقدمہ درج کر کے حق رسی کی جاوئے
گزارش ہے کہ سائل چک نمبر 415/EBتحصیل بوریوالہ کا رہائشی ہوں اور عارضی طور پر حمید بلاک بوریوالہ میں کرایہ پر رہائش پذیر ہوں اور حمید بلاک میں یوٹیلٹی سٹور پر ملازم ہوں مورخہ 17.07.2020کو تقریبا 10:00بجے سائل یوٹیلٹی سٹور کی سیل MCBبینک میں جمع کروا کر آرہا تھا جب سائل یوٹیلٹی سٹور کے قریب پہنچا تو اچانک الزام علیہان بالا بسواری کار سٹی نمبری 047بر نگ سلور پر آ گئے اور آتے ہی طارق صدیق نے للکارا مارا کہ آج اس کو حساب کرنے کا مزہ چکھا دو اور ساتھ ہی سائیڈ پر پڑی کرسی اٹھا کر سائل کی ناک پردے ماری جس سے سائل کے ناک کی ہڈی فریکچر ہو گئی الزام علیہان نمبران 3نے سائل کو دبوچ لیا اور الزام علیہ نمبر 2محمد انیس پسٹل تان کر کھڑا ہو گیا جبکہ الزام علیہ نمبر 1طارق صدیق سائل کو زبردستی گھسیٹ کر گاڑی میں ڈالنے کی کوشش کرنے لگا اور دھکیان دینے لگا کہ آج ہم تمیں جان سے مار دیگے سائل کے شور وایلہ پر محمد سلیم طاہر ولد طارق فرید، حافظ
محمد کلیم ولد محمد اقبال اقوام جٹ ملکا ساکنان چک نمبر 415/EBتحصیل بویرالہ و دیگر اہل محلہ اکٹھے ہو گئے جہنوں نے الزام علیہان کی منت سماجت کر کے سائل کی جان بخشی کروائی۔ الام علیہ نمبر 2محمد انیس نے سائل کا موبائل فون Samsungگلیکسی S6مالیتی تقریبا 36,000/-روپے چھین کر سڑ ک پر دے مارا جو کہ ٹوٹ گیا وجہ عنادیہ کہ الزام علیہان کا سائل کے ساتھ لین دین کا معاملہ چل رہا تھا اس رنج کی بنا پر الزام علیہان نے سائل کے ساتھ وقوعہ ہذا سرزد کیا ہے الزام علیہان نے سائل کو مضروب کر کے جان سے مار دینے کی دھمکیاں دے کر سائل کو زبردستی اغوا کرنے کی کوشش کر کے اور سائل کا موبائل فون مالیتی 36,000/-روپے Damageکر کے سائل کے ساتھ سخت زیادتی کی ہے الزام علیہان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی کی جائے۔