گزارش ہے کہ سائلہ گلی نمبر 7یعقوب آباد بورے والا کی رہائشی ہے اور خانہ داری کرتی ہے سائلہ مورخہ 28.07.2021بوقت 7بجے شام اپنے بیٹے محمد فریاد بعمر 4سال سودا سلف لینے کے لیے دوکان پر جا رہی تھی کہ پیچھے سے ایک سفید رنگ کی کار آئی جو سائلہ کے پاس رک گئی الزام علیہ علی اعجاز ولد محمد حیات مسلح پسٹل سکنہ گلی نمبر 8یعقوب آباد ،محمد ریاض ولد نا معلوم مسلح پسٹل قوم بھٹی سکنہ یعقوب آباد بورےو الا دو کس نا معلوم اشخاص گاڑی سے باہر نکل آئے اور آتشیں اسلحہ کے زور پر الزام علیہان نے زبردستی سائلہ اور سائلہ کے بیٹے کو کار میں بٹھا لیا اور سائلہ کو چیچہ وطنی روڈ بورےو الا کی طرف کسی نا معلوم جگہ پر لے گئے وہاں پر الزام علیہ علی اعجاز اسلحہ کے زور پر سائلہ کی مرضی کے خلاف سائلہ کے ساتھ زنا بالجبر
کرتا رہا سائلہ الزام علیہان کی منت سماجت کرتی رہی کہ مجھے اور میرے بیٹے کو چھوڑدو مگر الزام علیہان نے سائلہ کی ایک نہ سنی بالا آخر موقع پا کر مورخہ29.08.2021کو سائلہ نے اپنے بھائی کو فون کیا جو موقع پر سکنہ 407/EB آ گئے سائلہ نے 15 پر کال کی اور موقع پر تھانہ شیخ فاضل کی پولیس آ گئی جو سائلہ اور الزام علیہان کو تھانہ سٹی بورےو الا لے آئے سائلہ نے وقوعہ ہذا کی بابت اپنے والد گواہان محمد بلال ولد عبدالمناف سکنہ 435/EB بورےو الا عمر حیات ولد سید محمد سکنہ 112/EBکو بتلائی۔ الزام علیہ نے زبردستی اور سینہ زوری سے اسلحہ کے زور پر سائلہ کے ساتھ زنا بالجبر کر کے سخت زیادتی کی ہے نقل میڈیکل لف درخواست ہے درخواست پیش کرتی ہوں کہ الزام علیہان کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کیا جائے تا کہ سائلہ کو انصاف مل سکے
گزارش ہے کہ سائل N بلاک بورے والا کا رہائشی ہے اور چیچہ وطنی نزد ماڈل ٹاون فریم کمانی میکر کی دوکان بنا رکھی ہے مورخہ 1.9.21بوقت 6/30بجے شام سائل دوکان بند کر کے گھر چلا گیا اگلی صبح مورخہ 02.9.21بوقت قریب 8/30بجے دن سائل دوکان پر پہنچا تو دیکھا دوکان کے باہر پڑی ہوئیں کمانیوں میں سے تین عدد کمانی مالیت 120000روپے ناموجود مسروق پائیں شک چوری الزام علیہان بالا پر ہوا جن سے پنچائیتی طور پر ہمراہ گواہان 1زبیرانور ولد محمد انور قوم مغل سکنہ 437/EB۔2شہزاد ولد شکور قوم رحمانی سکنہ 447/EB الزام علیہان سے رابطہ کیا جنہوں نے سائل کی کمانیاں متذکرہ بالا چوری کرنا تسلیم کیا اور واپس کرنے کا وعدہ کیا جو کہ بعد از لیت و لعل اب صاف انکاری ہو گیا درخواست پیش کرتا ہوں بمطابق قانون کاروائی عمل میں لائی جا کر سائل کا مال مسروقہ برآمد کیا جاوئے
گزارش ہیکہ سائل گلبرگ ٹاون لڈن روڈ بورےوالا کا سکونتی ہے اور گلبرگ ٹاون فیز IIمیں برقبہ 1 کنال 3 مرلے پلاٹ نمبری C/81 خرید کرکے تعمیر شروع کر رکھی ہے مورخہ 01.07.2021 بوقت 11 بجے دن اللہ رکھا ولد غلام قوم جوئیہ سکنہ لڈن میرے پلاٹ پر آیا اور کہا کہ الزام علیہ محمد نواز بھی آرہا ہے اس کی بات سننے تک کام بند کر دو تھوڑی دیر بعد الزام علیہ محمد نواز میرے پلاٹ پر آگیا اور کہنے لگا کہ مجھے ایک لاکھ روپے بطور بھتہ دے دو پھر کام شروع کر لینا اگرمجھے ایک لاکھ روپے نہ دوگے تو تعمیرات بھی نہ کر سکو گے اور جان سے بھی ہاتھ دو بیٹھو گے سائل نے خوف کے مارے
روبرو گواہان نمبر 1 حافظ محمد فیاض ولد میاں امیر خش 2 محمد ذاکر ولد میاں عبدالمجید قوم آرائیں الزام علیہ محمد نواز کو مبلغ 5 ہزار روپے دے دیے اور الزام علیہ نے مزید ایک لاکھ روپے بطور بھتہ دینے کا کہا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے تعمیرات رکواکر چلا گیا بعد ازان الزام علیہ محمد نواز نے ایک لاکھ روپے کا مزید مطالبہ کیا اور 5 ہزار روپے جو وصول کیے تھے اس کا کسی کے ساتھ ذکر کیا تو جان سے ہاتھ دھو بیٹھو گے جس کی AUDIO ریکارڈنگ میرے پاس USB میں موجود ہے جو بطور شہادت پیش کررہاہوں الزام علیہ محمد نواز اور اللہ رکھا نے من سائل سے بھتہ وصول کرکے مزید ایک لاکھ روپے کا مطالبہ کر کے میری تعمیرات رکوا کر میرے ساتھ سخت زیادتی کی ہے فوجداری مقدمہ درج کر کے الزام علیہان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے
گزارش ہے کہ میں مجاہد کالونی کا رہائشی ہوں مورخہ 07.08.21 کو قریب 08:30 بجیرات میں بازار سے واپس اپنے گھر آیا اور اپنی موٹرسائیکل VRL/4315 ہنڈا 125/CD برنگ سیاہ جس کا انجن نمبر 8820290 چیسز نمبر EA302522 ماڈل 2017اپنے مکان کے دروازہ کے سامنے کھڑی کی اور خودگھر چلا گیا قریب 10/15 منٹ بعد واپس آیا تو میری موٹرسائیکل موجود نہ تھی میں نے شور واویلہ کیا زاہد علی ولد شوکت قوم آرائیں ۔ راؤ عدنان ولد عرفان علی راجپوت سکنائے مجاہد کالونی آ گئے موٹرسائیکل کی تلاش کی کوئی پتہ نہ چل سکا آج تک اپنے طور پر تلاش و پتہ جوئی کرتے رہے ہیں مگر نا معلوم ملزم اور موٹرسائیکل کا کوئی سراغ نہ مل سکا ہے میرا مقدمہ درج رجسٹر کرکے میری موٹرسائیکل برآمد کی جاوئے