لین دین 35

لیبن دین کی وجہ سے امانت میں خیانت کامعاملہ تفصیل پڑھیں

گزارش ہے کہ میں محمد حسین ٹاون بورے والا کا سکونتی ہوں غلہ منڈی بورے والا میں آڑھت بنائی ہوئی ہے میں نے اپنی ذاتی ضرورت کے لیے ایک کار ہنڈا سٹی SU286نمبری ماڈل2011انجن نمبر L13Z1-3420550فریم نمبرNFBGM1548BR116267مالیتی1400000اپنی ضرورت کے لیے رکھی ہوئی تھی۔الزا م علیہ کے ساتھ میرے اچھے دوستانہ تعلقات تھے اور ایک دوسرے پر مکمل اعتماد تھا،الزام علیہ اپنی ذاتی ضرورت کے لیے مجھ سے میری کار متذکرہ بالا 3/4یوم کے لیے لے جاتا تھا اور حسب وعدہ واپس کردیتا تھا مورخہ 16.11.19کو میرے پاس میرے گھر میں مسمیان جہانزیب سرور ولد محمد سرور قوم ڈوگر اور علی حیدر ولد محمد اعظم قوم اعوان سکنائے شاہ فیصل کالونی بیٹھے ہوئے تھے کہ قریب 5بجے شام الزام علیہ میرے پاس آیا اور مجھے

کہا کہ میں نے اپنے عزیزوں کی شادی کے سلسلہ میں لاہور جانا ہے مجھے 4یوم کے لیے اپنی کار دے دیں۔چونکہ اچھے تعلقات ہونے کی بنا پر میں نے روبرو گواہان متذکرہ بالا اپنی کار نمبریSU286متذکرہ بالا الزام علیہ کوامانتا دے دی حسب وعدہ جب الزام علیہ میری امانتا دی ہوئی کار واپس لیکر نہ آیا تو مجھے تشویش لاحق ہوئی۔میں نے الزام علیہ سے رابطہ کیاتو الزام علیہ نے کہا کہ میں دو یوم بعد واپس آکر آپ کی کار جو میرے پاس امانت ہے واپس کردونگا۔دویوم بعد میں نے پھر الزام علیہ سے رابطہ کیا تو وعدہ وعید کرتا رہا۔کہ میں ایک دو یوم تک آجاونگا مورخہ 27.11.2019کے بعد الزام علیہ نے مجھ سے رابطہ کرنے کی زحمت نہ کی مجھے پختہ یقین ہے۔کہ الزام نے میری کار متذکرہ بالا جو وہ مجھ سے امانتا لے کر گیا تھا کہیں خرد برد کرلی ہے۔الزام علیہ نے امانت میں خیانت کرکے جرم کا ارتکاب کیا ہے۔درخواست پیش کرتا ہوں کہ الزام علیہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے میری کار برآمد کرکے میری حق رسی فرمائی جائے

گزارش ہے کہ میری موٹر سائیکل ہنڈا 70رجسٹریشن نمبر VRJ/3786 انجن نمبر 2335124 چیسز نمبر BE714249ماڈل 2005میرا بیٹا فرحان منشاد ولد منشاد احمد عظیم دانش سائنس اکیڈمی شاہ فیض کالونی بورے والا گیا تھا اور مورخہ05.12.2019کو اکیڈمی سے میری موٹر سائیکل چوری ہوگئی تھی جس کی بابت میں نامعلوم ملزم کے خلاف درخواست گزاری تھی اور مجھے اکیڈمی کے ماسٹر مبارک علی ولد اللہ دتہ رحمانی سکنہ چک نمبر 261ای بی بورے والا پر شک تھا میں نے بذریعہ پنچائیت مبارک علی ملزم مذکور بات چیت اور مبارک علی مذکور گواہان محمد زاہد۔اور سیف اللہ کی موجودگی میں موٹر سائیکل واپس کرنیکا اقرار کیا اور بعد میں ٹال مٹول سے کام لینے لگا اور اب موٹر سائیکل واپس کرنے سے انکاری ہوگیا۔میری استدعا ہے کہ حسب ضابطہ مبارک علی ملزم مذکور نامزد کرنیکا حکم صادر فرمایا جاوے اور مقدمہ درج کیا جاوے

گزارش ہے کہ میں صادق ٹاؤن بوریوالا کا رہائشی ہوں پولیس ویلفیئر پیٹرول پمپ PSOلاری اڈا بوریوالا میں سروس اسٹیشن (ڈیک) ٹھیکہ پر لے رکھا ہے الزام علیہ بالا عامر شاہ نے پولیس ویلفیئر پیٹرول پمپ ٹھیکہ پر لے رکھا تھا مورخہ05.01.2020بوقت 12بجیدن میں ڈیک پر موجو تھا میرے پاس ساجد ولد شوکت علی قوم بھٹی راجپوت سکنہ 6/1Lاوکاڑہ منیر احمد برادرم بھی ڈیک پر موجود تھے الزام علیہ بالا نے مجھے حراساں پریشان کر کے ڈیک کے بھتہ کی رقم مبلغ 22000روپے مانگی کہا اگر تم نے مجھے بھتہ نہ دیا تو تمھاری خیر نہ ہو گی اور تم کو ڈیک سے فارغ کر دیا جائیگا جس پر سائل نے روبرو گواہان الزام علیہ بالا کو بھتہ کی رقم مبلغ 22000روپے دے دی اس سے قبل بھی تقریباً 5/6ماہ قبل الزام علیہ بالا مجھ سے مختلف اوقات میں بھتہ کی رقم مبلغ 122000روپے وصول کر چُکا ہے الزام علیہ بالا نے مجھے حراساں پریشان کر کے بھتہ کی رقم مبلغ 144000روپے وصول کر کے سخت زیادتی کی ہے کاروائی کی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں