چوری 34

مال مویشی چوری ہوئے جس پر درخواست دی گئی

گزارش ہے کہ سائل گلی نمبر 09 محلہ یعقوب آباد مکان نمبر 299 مسجد عثمان غنی کا خطیب ہے سائل کی دو بکریاں 4 تاریخ کی رات کو رسیاں کاٹ کر چوری کر لی گئی ہیں سائل ایک ماہ پہلے بھی ایک عدد بکرا اور ایک عدد بکری چوری ہوئی ہے میرے محلہ میں دو آدمی ہیں جو کہ بکریوں کی خرید فوخت کا کام کرتے ہیں جب پہلی بکری چوری ہوئی تو حافظ شہزاد صدیق شریں محل والے نے اپنے ملازم کے ذریعے بکری پکڑوائی تھی بھر اس بکری کو حبیب قصائی نے چپ کر سے اپنے حاطہ میں جا کر باندح لیا اس چوری میں محمد ریاض اور حبیب قصائی اور شہزاد صدیق شریں محل والاتینوں ملوث تھے اس کے بعد بکری چوری کا ڈیٹا گلی میں لگے کیمرے میں حافظ شہزاد صدیق کے ملازم کا ڈیٹا آ گیا تو ہم نے کہا قانونی کاروائی کریں گے محمد ریاض نے آ کر کہا کہ آپ کی بکری پچھلی گلی میں موجود ہے لہذا ان آدمیوں کا گروپ ہے جو کہ لوگوں کی بکریاں چوری کرواتے ہیں اور یہ ہیں حافظ شہزاد شریں محل والے گلی نمبر 09 محمد ریاض گلی نمبر 09 اور حبیب قصائی گلی نمبر 08 یعقوب آباد بوریوالا دوبارہ 05 جون کو فجر کی نماز کے بعد ہم نے 15 پر کال کی اور موقع پر پولیس آ گئی روبرو گواہان محمد اصغر ولد نور دین ، محدم عرفان ولد محمد رفیق اور اہل محلہ کے سامنے سب انسپکٹرمحمد عارف اور پولیس نے خود موقع پر چیک کیا کہ رسیاں گٹی ہوئیں ہیں اور بکریاں چوری ہوئیں ہوئی ہیں اور پولیس نے کہا کہ آپ خود آ کر درخواست دے ہماری بکریاں عالی قسم کی دیسی بکریاں تھیں جو کہ تقریباً50000 کے قریب تھیں ملزمان نے تقریبا 3 پنچائتوں میں اعتراف کیا کہ ہم آپ کی بکریاں واپس کر دے گے جو کہ بعد میں انکاری ہیں مہربانی فرما کر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے انہوں نے پہلے بھی ہماری بکریاں چوری کی ہیں

گزارش ہے کہ سائل سکنہ گلی نمبر 4ذیشان ٹاون بوریوالہ کا مستقل رہائشی ہے سائل مورخہ 10.06.20کو 12بجے دن اپنے رہائشی گھرواقع ذیشان ٹاون گلی نمبر 4تحصیل بوریوالہ میں اپنے بیوی بچوں سمیت موجود تھا کہ الزام علیہان 1تا 7مسلح ہائے سوٹا و پسٹل ہائے ہو کر سائل کے رہائشی گھر واقع ذیشان ٹاون بوریوالہ میں زبردستی داخل ہو گئے الزام علیہا ن مذکورہ بالا نے للکارا مارا کہ آج سائل مقبول کو جان سے مار دیتے ہیں اسی اثناء میں الزام علیہ 1۔اللہ رکھا نے سوٹے کاوار کیا جو کہ سائل کو ماتھے پر لگا الزام علیہ 2۔نیاز نے سوٹا سائل کے ناک پر مار االزام علیہ 3اظہرنے سوٹا سائل کے گل کے دائیں جانب مارا الزام علیہ نمبر 4جاوید نے سوٹا سائل کے دائیں ہاتھ پر مارا الزام علیہ نمبر 5ریاض نے پسٹل کابٹ سائل کے بائیں ہاتھ پر مارا الزام نمبر 6مدثر فاروق نے پسٹل کا بٹ سائل کے بائیں ٹانگ پر مارا الزام علیہ نمبر 7مزمل نے پسٹل کا بٹ سائل کے بائیں ٹانگ پر مارا سائل کے شورواویلہ پر گواہان ملک شاہد نذیر ولد نذیر احمد قوم ملک سکنہ گلی نمبر 4ذیشان ٹاون بوریوالہ اور محمد منشا ولد اللہ دتہ قوم بھٹی سکنہ ذیشان ٹاون بوریوالہ آگئے جنہوں نے ملزمان کی منت سماجت کر کے سائل کی جان بخشی کروائی اگر گواہان مذکورہ بالا وقت پر نہ آتے تو ملزمان سائل کو جان سے مار دیتے سائل اور گواہان مذکورہ بالا نے وقوعہ ہذا بچشم خودیکھا وجہ عنادیہ ہے کہ وقوعہ سے ایک دن قبل سائل کی الزام علیہ نمبر 1اللہ رکھا سے توں تکرار ہوئی تھی اس وجہ سے تمام ملزمان نے باہم صلاح مشورہ ہو کر سائل کو سائل کے رہائشی گھر میں داخل ہوکر ناحق مضروب کیا

سائل زاہدہ آباد کالونی بوریوالا کا رہائشی ہے مورخہ 13.12.2019 کو بوقت 01:40 بجے رات میں اور میرے گھر والے سو رہے تھے کہ تین کس نامعلوم ملزمان مسلح ہائے آتشیں اسلحہ میرے مکان کے پیچھے سے چھت پر آگئے اور میرے مکان کی چھت پھاڑ کر نیچے آگئے اور مجھے گن پوائنٹ پر اٹھا لیا اور مجھے کہا تمہاری کمیٹی مبلغ 2،50،000/-روپے نکلی ہے ہمیں دو میں نے کہا میری کوئی کمیٹی نہ نکلی ہے اور نہ ہی میں کمیٹی ڈالتا ہوں جس پر تینوں ملزمان نے مجھے پکڑ لیا اور زبردستی میری جیب سے سیف الماری کی چابی اور میرا پرس نکال لیا اور میرے پرس سے رقم مبلغ 4000/-روپے نکال لی اور گھر کی تلاشی لینا شروع کردی اور سیف الماری میں موجود رقم مبلغ 2200/-روپے نکال لی اور آرٹیفشل زیورات اور سونے کی ایک انگوٹھی کل مالیتی مبلغ 25000/-روپے بھی چوری کرلیے اور مزاحمت پر مجھے تھپڑ مارے اور ہمیں گھر میں بند کرکے فرار ہوگئے ہمارے شورواویلا پر محمد امتیاز ولد طالب حسین ،محمد رمضان ولد غلام فریداقوام چیمہ ساکنان دیہہ اور اہل محلہ آگئے جنہوں نے وقوعہ ہذا بچشم خود دیکھا پھر میں نے 15 کال کی تو محمد شفیقASI تھانہ سٹی بوریوالا موقع پر آیا اور موقع ملاحظہ نامعلوم ملزمان نے زبردستی گن پوائنٹ پر میرے گھر میں آکر میرے ساتھ ڈکیتی کرکے سخت زیادتی کی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں