چیک 37

متعلقہ تاریخ پر چیک ڈیس اونرہونے کی بناء درخواست گزاری گئی

گزارش ہے کہ سائل N بلاک بوریروالا کا رہائشی ہے سائل نے لڈن روڈ بوریوالا مون کاٹن اینڈ آئل ملز بنا رکھی ہے الزام علیہ کے ساتھ عرصہ دراز سے کاروبارہ مراسم تھے ایک دوسرے پر مکمل اعتماد کی فضاء قائم تھی اور لین دین تھا الزام علیہ اکثر سائل سے کھل بنولہ وغیرہ لے جاتا اور رقم کی ادائیگی کرتا رہا الزام علیہ کے ساتھ روبرو گواہان شاہد نذیر ولد نذیر احمد قوم ملک ، اویس جاوید ولد جاوید ریاض سکنائے N بلاک بوریوالا مورخہ 24.12.2019 کو بوقت 10 بجے صبح N بلاک بوریوالا میں بیٹھ کر حساب کتاب ہوا بعد از حساب کتاب ہواالزام علیہ کے ذمہ رقم مبلغ 934343 روپے بنی جس میں سے الزام علیہ نے رقم 650000 روپے مورخہ 28.01.2020 چیک نمبری 10529358 اکاؤنٹ نمبری 0109000207822698 بینک ازاں UBL بینک راجووال

برانچ دیپالپور از خود فل کر کے اپنے دستخط کر کے روبرو گواہان متذکرہ بالا سائل کے حوالے کر دیا اور کہا کہ مقررہ تاریخ کو چیک اپنے اکاؤنٹ میں جمع کروا کر کیش حاصل کر لینا اور بقیہ رقم مبلغ284343 روپے کی بابت مورخہ 28.01.2020 کے بعد نقدی کیش کی صورت میں رقم ادا کردوں گا سائل نے مورخہ 28.01.2020 کو چیک متذکرہ بالا اپنے اکاؤنٹ HBL میں جمع کروایا لیکن جو کہ کیش نہ ہو سکا اور معہ میمو سلپ ڈس آنر ہو گیا سائل نے دوبارہ الزام علیہ سے رابطہ کیا اور الزام علیہ نے سائل کو روبرو گواہان جعلی فرضی ،بوگس چیک دینا تسلیم کیا اور واپسی رقم کا وعدہ کیا اور اب صاف انکاری ہو گیا ہے الزام علیہ نے میری رقم ہڑپ کرنے کی غرض سے جعلی فرضی بوگس چیک دے کر سخت زیادتی کی ہے الزام علیہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی عمل میں لائی جاؤے اور میری رقم برآمد کروائی جاوے

گزارش ہے کہ سائل نیو بیرکی تاج پارک کا مستقل رہائشی ہوں کاروبار کرتا ہوں مورخہ 04.07.20کو میں اپنے گھر موجود تھا کہ بوقت قریب 8/30بجیرات اچانک میری والدہ کی طبیعت خراب ہوگئی تو میں والدہ کو لیکر کمروں و مین گیٹ کو تالے لگا کر ہسپتال چلا گیا تقریبا 9/30بجیرات واپس آیا تو گھر کے مین گیٹ کا تالا ٹوٹا ہوا تھا شبہ چوری ہوا شورواویلہ پر گواہان مسمیان 1۔ سید عظیم احمد شاہ ولد سید محبوب احمد شاہ 2۔ رانا راشد علی ولد رانا ریاست علی سکنائے دہیہ و اہل محلہ موقع پر آگئے جنکے روبرودیکھا تو گھر کے دو کمروں کے تالے بھی ٹوٹے ہوئے تھے پڑتال کرنے پر کمرہ میں پڑی الماری جسکا لاک بھی ٹوٹا ہوا تھا الماری میں سے 1عدد کیمرہ سونی کمپنی مالیتی 85ہزار روپے و نقدی رقم مبلغ 120000روپے نا موجود مسروق پائی میں معہ گواہان نے تلاش و پتہ جوئی کی جوشبہ چوری مسمی محمد عامر متذکرہ بالا پر ہوا جس سے بذریعہ پنچائیت رابطہ کیا جس نے کافی لیت و لعل کے بعد ہمراہ 1کس واردات کرنا تسلیم کیا واپسی مال کا وعدہ کیا جو اب انکاری ہو گیا ہے الزام علیہ محمد عامر و ایک کس نامعلوم نے میری چوری کر کے زیادتی کی ہے درخواست پیش کرتا ہوں کاروائی کی جاوئے۔

گزارش ہے کہ سائل تھانہ صدر بوریوالا کواٹر میں رہائش پذیر ہے دسویں جماعت کا سٹوڈنٹ ہوں مورخہ 22.05.20 بوقت قریب 2 بجے دن میں بسواری موٹرسائیکل ہنڈا 125 ماڈل 2019 برنگ سیاہ انجن نمبر 19544558 چیسز نمبر E13221754 مالیتی 123500 روپے بازار سے اپنے گھر آیا موٹرسائیکل گھر کے دروازہ کے باہر کھڑی کر کے اندر چلا کیا جب تھوڑی دیر بعد واپس آیا تو موٹرسائیکل متذکرہ بالا ناموجود مسروق پائی میرے شور واویلہ پر گواہان مسمیان 1۔ محمد اختر ولد غلام رسول۔2 مقصود شوکت ولد غلام رسول اقوام راجپوت سکنائے دیہہ موقع پر آ گئے جنہوں نے وقوعہ بچشم خود دیکھا نامعلوم ملزمان نے میری موٹرسائیکل چوری کر کے زیادتی کی ہے درخواست پیش کرتا ہوں کاروائی کی جاوے آجتک اپنے طور تلاش ملزمان کرتا رہا ہوں کوئی سراغ نہ لگا ہے

گزارش ہے میں نے سٹی آٹوز پلازہ ملتان روڈ میں لکی ٹریڈرز کے نام دوکان بنا رکھی ہے مسمی آصف الزام علیہ نمبر1میری دوکان پر عرصہ 1 سال سے کام کرتا تھا جس کو میں نے نوکر رکھا ہوا تھا جو اکثر اوقات عرصہ سے سپئیر پارٹس کار وغیرہ کا سامان دوکان سے چوری اٹھا کر مختلف دوکانوں پر دیتا رہا ہے جس میں سے کچھ سامان مذکورہ نے مسمی صفدر الزام علیہ کی دوکان صفدر آٹوز سٹور پر بھی دیا ہے مجھے جس کا شک گزرا تو میں نے معہ محمد انور ولد محمد رفیق و الدم۔ سجاول یعقو ب ولد محمد یعقو ب قوم آرائیں سکنہ Xبلاک نے مل کر اس کی نگرانی کی جو سامان چوری لے کر جاتا ہوا پکڑا گیا جس پر ہم نے اس سے پوچھ گچھ کی تو اس نے اقرار کیا کہ اس سے غلطی ہو گئی ہے معافی دی جاوئے اس طرح مسمی آصف نوکر جو سامان سپیئر پارٹس چوری کیا ہے اس کی تفصیل سامان بعد میں بتاؤں گا مسمی آصف نے صفدر کے ساتھ مل کر میری دوکان سے سپیئر پارٹس کا سامان چوری کر کے اور آگے فروخت کرکے زیادتی کی ہے کاروائی کی جاوئے اور ان کو پکڑ کر میرا نقصان پورا کیا جاوئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں