سائل مجاہد کالونی گلی نمبر 15کا رہائشی ہے اور محنت مزدوری کرتا ہے مورخہ 13.12.2022بوقت قریب 9بجے رات سائل اپنے کام پر گیا ہوا تھا جبکہ سائل کی دختران1۔مسماۃ ایمان فاطمہ بعمر16سال2مسماۃدیا بعمر12سال اورانکی والدہ گھر میں موجودتھیں کہ اسی اثناء میں جملہ الزام علیہان زبردستی گھر میں داخل ہوئے اورسائل کی دختران 1۔مسماۃ ایمان فاطمہ 2۔مسماۃ دیابی بی کو اغواء کرگئے شورواویلہ پر اہل محلہ و گواہان مسمیان1۔مصطفٰی عرف کاکا ولد محمد رفیق قوم راجپوت سکنہ مجاہد کالونی 2۔ملک فیضان ولد محمد طارق سکنہ مجاہد کالونی آگئے اور وقوعہ ہذا بچشم خوددیکھا جملہ الزام علیہان نے باہم صلاح مشورہ ہوکر سائل کی دختران کو برائے زنا حرام کاری اغواء کرکے سخت زیادتی کی ہے
گزارش ہے کہ سائل گلی نمبر 11یعقوب آباد بوریوالہ کا رہائشی ہے اور آصف لفافہ ہاؤس کے نام تحصیل بازار بوریوالہ میں کاروبار کرتا ہوں مورخہ 08.12.22 کو قریب 08:00 بجیرات دوکان سے رقم مبلغ-/335000روپے دستی بیگ میں لیکر اپنے گھر گلی نمبر 11 کے چوک میں پہنچا تو دو کس نامعلوم ملزمان مسلح پسٹل ہائے بسواری موٹرسائیکل125/CGہنڈا آگئے جنکے حلیہ جات حلیہ نمبر1 شخص جو کہ مسلح پسٹل 30بور اور پچھلی سیٹ پر سوار تھاچہرے پر ماسک لگا ہوا تھا رنگ گندمی قد 5/9تقریباً جسم پتلا پھرتیلا حلیہ نمبر 2 رنگ گندمی صحت مند جسم قد 5/7تقریباً موٹرسائیکل چلا رہا تھا سائل کو اسلح کے زور پر روک لیا اور دھکمی دی کہ اگر مزاحمت کی تو جان سے ماردیں گے سائل بوجہ خوف خاموش رہا پچھلی سیٹ پر سوار شخص نے گن پوائنٹ پر سائل کا دستی بیگ جس میں رقم مبلغ-/335000 روپے زبردستی چھین لیا گواہان1۔برادرم طارق محمود۔ محمد لقمان برادرم و دیگر کو آتا دیکھکر ملزمان بسواری موٹرسائیکل گلی نمبر 10 یعقوب آباد سے چیچہ وطنی روڈ کی جانب فرار ہوگئے نامعلوم ملزمان حلیہ جات نے سائل سے اسلحہ کے زور پر زبردستی دستی بیگ جس میں رقم مبلغ-/335000روپے چھین کر سخت زیادتی کی ہے مقدمہ درج کرکے کاروائی کی جائے
ائل حسب ذیل عرض پرداز ہے ۔1۔یہ کہ سائل مجاہد کالونی بوریوالہ کا رہائشی ہوں اور مسماۃ کومل دختر عابد حسین جو کہ میری زوجہ ہے اور میرے تین بچے ہیں 2۔ یہ کہ مورخہ 11.12.2022کو بوقت رات 9بجے سائل ایک میلاد میں گیا ہوا تھا کہ میری بیوی اور بچے گھر میں موجود تھے جب میں 10 بجے رات گھر واپس آیاتو میری بیوی گھر پر موجود نہ تھی اور میرے بچے گھر میں موجود تھے پوچھنے پر پتہ چلا کہ الزام علیہ نمبر 1تا4میرے گھر بسواری کار آئے اور میری غیر موجودگی میں میری بیوی کومل بی بی کو زبردستی زنا حرام کاری کی غرض سے اغواء کرکے لے گئےپڑتال سامان پر نقدی رقم مبلغ70000روپے اور 3تولہ طلائی زیور بھی ساتھ لے گئے سائل کے شور واویلہ پر مسمیان ساغروسیم ولد صبح صادق، محمد ظہیر ولد مشتاق احمد اقوام قریشی سکنائے مجاہد کالونی بوریوالہ آگئے جنہوں نے بتلایا کہ ایک سفید رنگ کی گاڑی میں تمہاری بیوی کو الزام علیہان مذکورہ بالاکو اغواء کرکے لے جاتے ہوئے دیکھا گیا 3۔یہ کہ الزام علیہان مذکورہ بالا میری بیوی کو بابت حرام کاری و زنا کاری کی نیت سے اغواء کرکے لے گئے ہیں جو کہ سراسر زیادتی ہے کاروائی کی جاوئے اندریں حالات استدعا ہے کہ الزام علیہان کے خلاف اندراج مقدمہ کرکے سائل کی بیوی کو برآمد کروایا جاوے
تحریر ہے کہ میں گورنمنٹ MCڈی بلاک میں پرائمری ٹیچر ہوں اور گلی نمبر 03شاہ فیض کالونی کا رہائشی ہوں مورخہ 12.12.2022بوقت 03:00 بجیدن میں معہ ذوالفقا ر علی ولد محمد رفیق سکنہ مجاہد کالونی گلی نمبر 13 بوریوالہ ایک ہی رکشہ میں شہر کی طرف سے اپنے گھر آرہے تھے جب اٹک پیڑولیم پر اُتر ےتو موبائل چیک کیا میرا موبائل VIVO۔ Y20جس کا IMEIنمبر 863316051823116اور ہمراہی ذوالفقار علی کا موبائل VIVO جسکا IMEIنمبر861648065308474جوکہ رستہ میں رکشہ ڈرائیور کی ملی بھگت سے کسی نامعلوم شخص نے جیب تراشی کرکے نکال لیئے میرے شور واویلہ پر امیر ماویہ طارق ولد طارق زبیر سکنہ شاہ فیض کالونی بوریوالہ موقع پر آگئے رکشہ والے کا پیچھا کیا جو کہ دستیاب نہ ہوا ہمارے ساتھ نامعلوم نے جیب تراشی کرکے زیادتی کی ہے۔ کاروائی کی جائے ۔
گزارش ہے کہ سائل سکنہ گلی نمبر13 امجد ٹاون بوریوالہ کا رہائشی ہے اور محنت مزدوری کرتا ہے سائل اپنا ملکیتی موٹر سائیکل CD/70 رجسٹریشن نمبرLEW/6828 انجن نمبر8089082 چیسز نمبر2G437662 ماڈل 2015 برنگ سرخ مورخہ 09.12.22بوقت 06:30 بجے شام اپنے گھر کے دروازے کے سامنے کھڑا کرکے اندر گیا تھوڑی دیر کے بعد باہر آیا اور دیکھا موٹر سائیکل مذکورہ بالا ناموجود پایا سائل نے شور واویلہ کیا تو مسمیان ۔ محمد ارشد ولد محمد یٰسین قوم ڈھڈی 2 محمد رفیق ولد عبدالعزیز قوم ڈھڈی سکنائے امجد ٹاون اور کافی اہل محلہ اکھٹے ہوگئے جنہوں نے وقوعہ ہذا بچشم خود دیکھا سائل نے فوراً 15 پر کال کی تو متعلقہ پولیس نے بھی وقوعہ ہذا کی تصدیق کی ۔ الزام علیہ نے سائل کا ملکیتی موٹر سائیکل مذکورہ بالا مالیتی 40000 روپے چوری کرکے سخت زیادتی کی ہے نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کرکے سائل کا ملکیتی موٹر سائیکل برآمد کرکے قانونی کاروائی کی جائے ۔