اہم خبر 36

مختلف وارداتیں اتنی بڑھ گئی کہ شہری پریشان

گزارش ہے کہ میں مجاہد کالونی کا رہائشی ہوں اور مصالحہ جات سیل کر کے روزی کماتا ہوں مورخہ 21.09.21 کو قریب 08:30بجے رات جب میں لاہور روڈ النور ماربل پہنچا تو اچانک عدنان عرف دانی نے میرا رستہ روک لیا اور للکارا مارا کہ ارسلان کو سنی کے ساتھ بد تمیزی کرنے کا مزہ چکھا دو جس پر الزام علیہ سنی مسلح پسٹل 30 بور اسامہ مسلح بوتل کانچ والی عثمان عرف فوجی نے مسلح ہنٹر موٹر سائیکل سے اتار لیا سائل نے جان بچانے کی خاطر بھاگنے کی کوشش کی تو الزام علیہان عدنان عرف دانی اور سنی نےجان سے مارنے کی نیت سے سیدھے فائر کیے جو سائل درخت کی اوڑھ میں ہونے کی

وجہ سے خوش قسمتی سے بچ گیا عثمان عرف فوجی نے سائل کو بازو سے پکڑ لیا تو الزام علیہ اسامہ نے وہاں قریبی پان شاپ سے کانچ کی بوتل اٹھا کر توڑ کرسائل کو جان سے مارنے کی نیت سے وار کیا جو سائل کی چھاتی پر دل کے قریب بائیں لگااسی دوران سائل کی دائیں بغلی جیب سے رقم 2000روپے اور موبائل مالیتی 12000روپے گر گئے جو الزام علیہان نے فوری اٹھا لیے شورواویلا پر مسمیان تنظیم احمد ولد منیر احمد قوم چوہان سکنہ 261ای بی محمد عقیل ولد سلیم اختر قوم ملک سکنہ 443ای بی آگئے جنہوں نے وقوعہ ہذا بچشم خود دیکھا الزام علیہ آج تک میری منت سماجت کرتے رہے مگر میں نہ مانا میں اس وقت THQہسپتال بورے والا داخل ہسپتال ہوں، میرے ساتھ ظلم ہوا درخواست معہ نقل MLCنمبری 1047/21ازاں خود پیش کرتا ہوں ، کاروائی کی جاوے۔

گزارش ہے کہ میں شاہ فیصل کالونی بوریوالا کا رہائشی ہے محنت مزدوری کرتا ہوں مورخہ 22.09.21بوقت 9بجیرات میرا بیٹا نبیل احمد بعمر 13سال جو گھر موجود نہ تھا جسپر میں عبدالجبار ولد شان محمد قوم آرائیں سرفراز ولد خورشید احمد قوم کھوکھر ساکنان شاہ فیصل کالونی بیٹا ام کی تلاش کرتے ہوئے الزام علیہ بالا کی بیھٹک کے باہر پہنچے تو نبیل کے چلانے کی آوازیں آرہی تھیں جسپر سائل معہ گواہان بیھٹک میں گئے تو دیکھا کہ الزام علیہ بالا نے اپنی اور بیٹا ام کی شلوار پوشیدنی اتار رکھی تھیں اور الزام علیہ بالا میرے بیٹے سے زبردستی بدفعلی کر رہا تھا جو ہمیں موقع پر آتا دیکھ کر اپنی شلوار اٹھا کر موقع سے بھاگ گیا الزام علیہ بالا کے خلاف کاروائی کی جائے جو اب تک میری منت سماجت کرتے رہے مگر میں نہ مانا درخواست پیش کرتا ہوں کاروائی کی جائے

گزارش ہے کہ سائل Hبلاک بورے والا کا رہائشی ہے سائل نے وحیدآٹو الیکٹریشن اینڈ کار اے سی پارٹس کے نام پر دوکان واقع رحمت اللعالمین چوک Iبلاک بورے والا میں بنا رکھی ہےگزشتہ شب مورخہ 23.09.21بوقت تقریبا 8/1/2بجے رات سائل اپنی دوکان بند کر کے گھر چلا گیا تو الصبح مورخہ 24.09.21بوتق تقریبا 07:30 بجے صبح مجھے کال آئی کہ تمھاری دوکان کے تالے ٹوٹے ہوئے ہیں تو میں اطلاع پاکر موقع پر اپنی دوکان پر آیا تو دیکھا کہ واقعی میری دوکان کے تالے ٹوٹے ہوئے ہیں میں نے شور واویلا کیا تو شور کی آواز سن کر مسمیان محمد ارسلان ولد محمد اقبال2۔غلام فرید ولد محمد شفیع ذات شیخ سکنہ حبیب کالونی آگئے جن کی موجودگی میں میں نے اپنا سامان پڑتال کیا تو عددلیب ٹوپ اور ایک عدد ٹیب جسکا IMEنمبر151200000012598جسکی کل مالیت بمعہ سوفٹ ویئر مبلغ 250000روپے ناموجود مسروق پایا مزید دائیں دیکھا تو محمد ارسلان کی دوکان جو کہ آٹو پارٹس تھی اسکے بھی تالے ٹوٹے ہوئے تھے تو اس کا سامان پڑتال کیا تو 2عدد چائنہ موبائل 10000روپے ناموجود مسروق پائے میرے ساتھ نامعلوم افراد نے سخت زیادتی کی ہے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے میرا اور ارسلان کا مال مسروقہ برآمد کیا جاوے۔

گزارش ہے کہ سائل تاج پارک بوریوالا کا مستقل رہائشی ہے اور پراپرٹی کا کام کرتا ہوں مورخہ 23.9.21بوقت قریب 6:30بجے صبح میرا پسر حقیقی مسمی قاسم مصطفئ بعمر 15/16سال جوکہ مدرسہ جامعہ فریدیہ میں پڑھتا ہے گھر سے مدرسہ گیا جو کہ چھٹی وقت تک گھر واپس نہ آیا جس کا کافی انتظار کیا جو کہ گھر واپس نہ آیاتشویس لاحق ہوئی میں معہ گواہان 1۔ پسرم اعظم مصطفیٰ 2۔ احمد فراز ولد محمد بلال قوم بھٹی سکنہ بہاول نگر نے تلاش بسیار شروع کی جو کہ کافی تلاش بسیار کے باوجود نہ ملا ہے جس کی اطلاع میں نے 15 پر بھی کی مجھے قوی شبہ ہے کہ نامعلوم ملزمان نے میرے پسر قاسم مصطفٰی کو اغوا کر لیا ہے۔ درخواست پیش کرتا ہوں بمطابق قانون کاروائی عمل میں لائی جاکر سائل کے پسر قاسم مصطفیٰ کو برآمد کیا جاوئے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ قاسم مصطفیٰ کے پاس موبائل نمبر 0317.6521712 چل رہا تھا۔ جو کہ اب بند ہے۔ محمد مصطفیٰ ولد محمد صدیق قوم سندھو جٹ سکنہ گلی نمبر 3 تاج پارک بورے والا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں