واردات 50

مختلف وارداتیں ایسی ہوئی کہ پتہ بھی نہیں چلا

گزارش ہیکہ سائل فضل گارڈن بورےوالا کا مستقل رہائشی ہے زمیندارہ کرتا ہے مورخہ25.6.21 بوقت قریب 8 بجے دن اپنی موٹر سائیکل کراؤن لیفان 70/CC ماڈل 2011 نمبری VRL/4576 انجن نمبر 554973 چیسزز 298222 مالیتی 25000 روپے گھر کے باہر کھڑی کی اور اندر چلا گیا قریب 5 منٹ بعد باہر نکلا تو موٹر سائیکل متزکرہ بالا ناموجود مسروق پائی شور واویلہ پر گواہان 1 محمد سرور ولد نور محمد قوم گجر سکنہ فضل گارڈن 2 مکھن گجر ولد چراغ محمد قوم گجر سکنہ مجاہد کالونی موقع پر آگئے اور وقوعہ ہذا بچشم خود دیکھا میں معہ گواہان نے تلاش موٹر سائیکل و ملزمان شروع کی تو معلوم ہوا کہ میری موٹر سائیکل محمد اسد عرف کھنڈو 2 محمد نوید نے چوری کی یے جس سےپنچائتی طور پر رابطہ کیا جنہوں نے میری موٹر سائیکل چوری کرنا تسلیم کیا اور مزید بتلایا کہ ہم نے تمھاری موٹر سائیکل قیصر خان کو فروخت کر دی ہے جلد واپس کر دیں گے جو کہ آج تک وعدہ وعید اور لیت ولعل کے بعد اب صاف انکاری ہو گیے ہیں۔ درخواست پیش کرتا ہوں جملہ الزام علیہان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جاکر میری موٹر سائیکل برآمد کی جاوے

گزارش ہے کہ بندہ مکان نمبر 110 گلی نمبر 3 گلشن غنی بورے والا کا عارضی رہائشی ہے بندہ آج مورخہ 20.04.2019 بوقت 05:00 بجے بازار جانے کے لیے موٹرسائیکل نمبری VRL-18-5243 انجن نمبر B360706 چیسز نمبری JBO23200 کل مالیت 50 ہزار روپے گھر سے باہر نکالی گھر سے باہر موٹرسائیکل کو لاک کرکے دوبارہ شاپنگ بیگ پکڑںے کے لیے گھر میں واپس گیا تو مجھے گھر میں 10/15 منٹ لگ گئے واپس دروازے پر آیا تو میری موٹرسائیکل وہاں موجود نہ تھی میرے شور واویلہ پر غلام مرتضیٰ ولد نور محمد سکنہ گلشن غنی بوریوالا علی حمزہ ولد امیر حمزہ سکنہ گلشن غنی بوریوالا اور اہل محلہ جمع ہو گئے جنہوں نے وقوع ہذا بچشم خود دیکھا اور فوری طور پر 15 پر کال بھی کر دی اب تک میں خود اپنے طور پر اس نا معلوم شخص کو تلاش کیا جو نہ مل سکا میرے ساتھ سخت زیادتی ہوئی ہے نا معلوم شخص کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جاوئے اور میرے موٹرسائیکل بازیاب کروایا جائے ۔

گزارش ہے کہ سائل چک نمبر 47/KBبوریوالا کا رہائشی ہے سائل نے الزام علیہ کو اپنی ملکیتی گاڑی ٹیوٹا Aquaرجسٹریشن نمبر AES-946ماڈل 2014 ہارس پاور 1490 چیسز نمبر NHP10-6343996انجن نمبر 1NA-1LM-6398175بالعوض مبلغ -/1900000روپے میں فروخت کی الزام علیہ نے سائل کو بطور ایڈوانس رقم مبلغ -/1350000 روپے روبرو گواہان مسمیان محمد شریف ولدعمر دین سکنہ پی بلاک بوریوالا ، محمد عدنان ولد محمد حسین سکنہ چک نمبر 47/KBبوریوالا ادا کر دیئے جبکہ بقیہ رقم مبلغ -/550000 روپے کی ادائیگی کے لیے الزام علیہ نے مورخہ 01.02.2021 تک کے لیے مہلت مانگی چونکہ مابین فریقین اچھے تعلقات تھے اس بناء پر سائل نے الزام علیہ کو مہلت دے دی جس کی بابت باقاعدہ طور پر مابین فریقین اشٹام نمبری 1395

مورخہ 13.11.20 بھی تحریر و تکمیل ہوا سائل نے گاڑی ، دستاویز اور نمبر پلیٹ وغیرہ بحوالہ الزام علیہ کر دیئے مقررہ تاریخ پر الزام علیہ شوروم بابا حاجی شیر موٹرز واقع لاہور روڈ بوریوالا آیا اُس وقت سائل کے پاس گواہان متذکرہ بالہ بھی بیٹھے ہوئے تھے الزام علیہ نے سائل کو چیک نمبری 68717838 زیر اکاؤنٹ نمبر 0109000259832 ازاں U.B.Lبینک بوریوالا برانچ مالیتی -/550000 روپے برائے کیش مورخہ 03.02.21 اپنے دستخط (انگلش) کرکے جاری کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال رقم کا بندوبست نہ کر سکا ہوں آپ تھوڑی مہلت دے دیں اور مقرر تاریخ پر چیک کیش کروا کر اپنی رقم حاصل کر لینا سائل مقررہ تاریخ پر چیک متذکرہ بالا اپنے اکاؤنٹ واقع عسکری بینک کالج روڈ بوریوالا جمع کروایا جہاں سے چیک بابت حصول رقم متعلقہ بینک بھیجا گیا مگر الزام علیہ کے اکاؤنٹ میں رقم ناکافی ہونے کی بناء پر چیک Dishounar ہو گیا اور معہ میموسلپ واپس ہو گیا جس پر سائل نے دوبارہ الزام علیہ سے رابطہ کیا اور رقم کا مطالبہ کیا مگر الزام علیہ وعدہ وعید کے بعد ادائیگی رقم سے انکاری ہے سخت زیادتی ہوئی ہے درخواست پیش کرتا ہو ں کاروائی کی جائے

گزارش ہیکہ میں ذیشان ٹاون ملحکہ علی ٹاون کا رہائشی ہوں شب درمیان 28/29-06-21 معہ اہل و عیال کے صحن میں سوئے ہوئے تھے صبح بیدار ہوئے تو دیکھا کمرے کا دروازہ کھلا ہوا تھا اور اندر سامان بکھرا پڑا تھا شک چوری ہوا شورواویلہ پر مسمیان ملک راشد نذیر ولد نذیر احمد قوم ملک سکنہ علی ٹاون ۔ ملک شاہد نذیر ولد نذیر احمد قوم ملک سکنہ علی ٹاون وغیرہ آگئے جن کی موجودگی میں پڑتال سامان کی تو دیکھا کہ الماری کے اندرسے رکھی ہوئی رقم مبلغ 48000 روپے اور زیورات طلائئ طلائی سیٹ گلے والا ہار۔ کانٹے طلائی۔لاکٹ طلائی کل وزنی 3 تولہ نا موجود مسروق پائے اپنے طور پر تلاش کی جگہ پختہ ہونے کی وجہ سے کھرا رواں نہ ہوسکا نا معلوم ملزمان نے دیوار پھلانگ کر رات کے وقت میرے گھر میں داخل ہو کر چوری کر کے زیادتی کی ہے نا معلوم ملزمان کے خلاف کاروائی کی جائے

گزارش ہے کہ سائل شاہ فیض پارک گلی نمبر 2کا مستقل رہائشی ہے اور اندھا موڑ پر المدینہ جنرل سٹور کے نام سے دوکان بنا رکھی ہے امروز مورخہ 1.7.21بوقت قریب 4/15بجے شام میں دوکان پر موجود تھا کہ دو کس اشخاص جن کے حلیے قد لمبے جسم درمیانے مضبوط ایک کی عمر 28/30سال دوسرے کی عمر 19/20سال اچانک دوکان کے اندر آ گئے اور پسٹل 30بور نکال لیے اور دھمکی دی کہ شور مچایا تو جان سے مار دیں گے اور اسلحہ کے زور پر دوکان کے کاونٹر سے نقدی رقم مبلغ 70000روپے تقریبا جو کہ سارے دن کی سیل تھی نکال کر جانب مجاہد کالونی فرار ہو گئے شور واویلہ پر گواہان مسمیان 1۔الطاف حسین مخدوم ولد نذیر احمد قوم راجپوت چوہان سکنہ شاہ فیض پارک 2۔عابد محمود ولد خالد محمود قوم آرائیں سکنہ شاہ فیض پارک موقع پر آ گئے اور وقوعہ ہذا بچشم خود دیکھا سائل کے ساتھ سخت زیادتی ہوئی ہے درخواست پیش کرتا ہوں بمطابق قانونی کاروائی عمل میں لائی جاوئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں