واردات 36

مسلح ہوکر واردات کی جس میں موبائل اور نقدی چھین کر لے گئے

گزارش ہے کہ میں لاہور کا رہائشی ہوں اور میں مورخہ 23.07.2020بوقت 7:30بجے میں اپنے حقیقی کزن محمد شریف ولد چنن خاں سکنہ گلی نمبر11مجاہد کالونی بوریوالا کو ملنے کے لیے آیا اور میں نے اپنی مذکورہ بالہ گاڑی اپنے بھائی کے گھر کے باہر تقریباً 7:30بجے کھڑی کر کے گاڑی مکمل طور پر لاک کر دی اور میں نے رات تقریباً 10:00اپنی گاڑی کو چیک کیا تو کھڑی ہوئی تھی لیکن جب میں صبح اٹھا تو اپنی مذکورہ بالہ گاڑی ناموجود پائی میں نے اپنے کزن محمد شریف ولد چنن خاں اور اس کے بیٹے محمد عبداللہ ولد محمد شریف کو بتایا کہ گاڑی نہیں ہے ہم کافی تلاش ارد گرد گلیوں میں دیکھا لیکن گاڑی ناموجود پائی اور اس طرح میری گاڑی کو نا معلوم ملزمان چوری کر کے لے گئے ہیں لہذا استدعا ہے کہ حسب ضابطہ مذکورہ بالہ گاڑی چوری ہونے کا مقدمہ نا معلوم ملزمان کے خلاف درج کر نے کا حکم صادر فرمایا جاوئے نوازش ہوگی

گزارش ہے کہ سائل گلی نمبر 15 مجاہد کالونی بوریوالا کا رہائشی ہے اور محنت مزدوری کرتا ہے سائل مورخہ 24.07.2020 کو بوقت تقریبا 12 بجے دن سائل کھانا کھانے کیلئے گھر آیا اور موٹرسائیکل رجسٹریشن نمبری VRN-18-357 چیسز نمبر CR653984 انجن نمبر CR1007053 برنگ سرخ ماڈل 2017 کو لاک کر کے حسب معمول گھر کے باہر گھڑا کر دیا کھانا کھاتے ہوئے سائل کو موٹرسائیکل سٹارٹ ہونے کی آواز آئی جس پر سائل فوری طور پر باہر نکلا تو دیکھا ایک نامعلوم شکص بحلیہ رنگ گندمی ، قد لمبا ، سفید رنگ کے کپڑے زیب تن کیئے ہوئے سائل کی موترسائیکل متذکرہ بالا چوری کرتے ہوئے فرار ہو رہا تھا جس پر سائل نے شور واویلہ کیا جس پر گواہان محمد رمضان ولد عنایت علی قوم بھٹی ، فہیم ولد ویرا سکنائے دیہہ و دیگران اہل علاقہ موقع پر آ گئے جنہوں نے وقوعہ ہذا بچشم خود دیکھا سائل و دیگر ان الزام علیہ کا پیچھا کیا جو تیزی سے موٹرسائیکل بھاگا کر ڈوگر بلیڈ والے موڑ سے شہر کی طرف فرار ہو گیا جسے سائل و دیگران پکڑنے میں ناکام رہے سائل نے موقع پر 15 پر کال کی جس پر مقامی پولیس موقع پر جنہوں نے موقع ملاحظہ کیا سائل اپنے طور پر ہمراہ گواہان موٹرسائیکل متذکرہ بالا و ملزم کی تلاش و بیسار کرتا رہا ہے لیکن ناکام رہا ، نامعلوم ملزم نے سائل کا ملکیتی موترسائیکل مذکورہ بالا چوری کر کے لے جا کر سائل کے ساتھ سخت زیادتی کی ہے نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کر کے قانونی کاروائی عمل میں لائی جاوے

گزارش ہے کہ سائل گرین ویو کا رہائشی ہے زمیندارہ کرتا ہوں مورخہ 12.07.20بوقت 06:40 بجے دن میں بسواری موٹر سائیکل ہنڈاCDبرنگ سرخ اپلائیڈ فار انجن نمبرC416669چیسز نمبرCD109363مالیتی 65500روپے بورے والا شہر سے گھر جارہا تھا جب 445 ای بی قبرستان والے موڑ سے تھوڑا آگے پہنچا تو پیچھے سے دو کس اشخاص بسواری موٹر سائیکل چائینہ اچانک میرے برابر پر آگئے اور موٹر سائیکل آگے کرکے مجھے زبردستی روک لیا اور میری تلاشی لینی شروع کردی مگر کچھ نہ نکلا تو نامعلوم میری موٹر سائیکل متذکرہ بالا زبردستی چھین کر واپس بورے والا کی طرف فرار ہوگئے میرے شور واویلا پر گواہان مسمیان 1۔محمد شاہد ولد محمد ارشاد قوم سکھیرا2۔محمد اقبال ولد محمد محسن قوم سکھیرا سکنائے دیہہ موقع پر آگئے جنہوں نے وقوعہ ہذا بچشم خود دیکھا نامعلوم ملزمان نے مجھ سے زبردستی موٹر سائیکل چھین کر زیادتی کی ہے ۔درخواست پیش کرتا ہوں کاروائی کی جاوے ۔

گزارش ہے کہ میں گلی نمبر 20 حبیب کالونی بوریوالا کا مستقل سکونتی ہوں مناہل کولیکشن کے نام سے عارفوالا کپڑے کی دکان بنا رکھی ہے دوست محمد صغیر ولد محمد نواز قوم آرائیں سکنہ گلی نمبر 14 حبیب کالونی بوریوالا نے بھی شکوری کولیکشن کے نام سے عارفوالا میں دکان بنا رکھی ہے کے ہمراہ بسواری موٹرسائیکل نمبری VRM17-2355 ہنڈا CD/70 برنگ سرخ ماڈل 2017 انجن نمبری 9581752 چیسز نمبر JH384303 مالیتی 55000 روپے دوکانات بند کر کے عارفوالا سے گھر واپس آ رہے تھے کہ مورخہ 09.06.20 بوقت تقریبا 8 بجے رات فوارہ چوک کے مل موڑ پھاٹک کراس کر کے بالمقابل BTM پہنچے تو پیچھے سے 3 کس نامعلوم اشخاص بسواری موٹرسائیکل چائنہ نے آ کر زبردستی راستہ روک لیا دو کس اشخاص جو مسلح ہائے پسٹل تھے نے اتر کر اسلحہ ہماری طرف تان لیا اور دھمکی دی کہ جو کچھ ہے نکال دو ورنہ جان سے مار دیں گے جبکہ ایک کس نامعلوم موٹرسائیکل سٹارٹ کر

کے کھڑا رہا موٹرسائیکل کی لائٹ کی روشنی میں ہم نے دیکھا تینوں اشخاص پتلے جسم ۔ دو کے قد لمبے و ایک کا قد درمیانہ شلوار قمیص میں ملبوس جنکی عمریں20/25 سال تقریباً تھیں جملہ ملزمان نے اسلحہ کے زور پر میری دائیں بغلی جیب سے پرس چرمی برنگ براون جس میں رقم مبلغ 25000 روپے میرا اصل قومی شناختی کارڈ نمبری 3660155663945 اور بل وغیرہ ضروری کاغذات و بائیں بغلی جیب سےموبائل ٹیکنو ماڈل SPARK-4 برنگ نیلا IMEI نمبر 359068108777024-359068108777032 معہ سم نمبری 03327204951-03157404951 مالیتی 16000 روپے و محمد صغیر کی دائیں بغلی جیب سے پرس چرمی برنگ براؤن جس میں رقم مبلغ 10000 روپے و اسکا اصل قومی شناختی کارڈ 3660186658343 و ڈرائیونگ لائسنس و ایک عدد ATM کارڈ ، UBL بینک و اسکی بائیں بغلی جیب سے موبائل سام سنک ماڈل A20 برنگ نیلا IMEI نمبری 358587/10/408474/8 مالیتی 26500 روپے معہ سم ہائے 03126995926-03006995936 زبردستی نکال لئے اور محمد صغیر سے موٹرسائیکل متذکرہ بالا زبردستی اسلحہ کے زور پر چھین لیا ہم نے شور واویلہ کیا تو اسی دوران راہگیر نیاز احمد ولد سعید احمد قوم شیخ سکنہ 96/H بلاک بوریوالا و دیگر مرد مان آ گئے جنکو آتا دیکھ کر جملہ ملزمان اپنی اور ہماری موٹرسائیکل لیکر واپس جانب مل موڑ فرار ہو گئے استدعا ہے کہ مقدمہ درج کر کے جملہ ملزمان کو ٹریس کر کے مالمسروقہ برآمد کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں