گزارش ہے کہ سائل 98/EB شیخ فاضل کا رہائشی ہے سائل نے شیخ فاضل پٹرول پمپ بنایا ہوا ہے اور محنت مزدوری کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پالتا ہے سائل کو مورخہ 24.06.20 کو 03087706287 نمبر سے ریاض نامی شخص کا فون آیا کہ میں آپ کو جانتا ہوں آپ کے پیٹرول پمپ سے اکثر پیٹرول ڈلواتا رہتا ہوں چونکہ میں ٹرک ڈرائیور ہوں میرا ہیلپر ساجد نامی شخص جس کو بھاری مقدار میں سونا ملا ہے آپ بوریوالا لاری اڈہ آ جائیں ہم نے یہ سونا فروخت کرنا ہے آپ سے ڈیل کر لیتے ہیں کیونکہ ہم یہاں اجنبی ہیں میرا ان کے ساتھ 4 بجے شام بوریوالا لاری اڈہ پر ملاقات کا ٹائم طے ہو گیا میری ان کے ساتھ سونا کے عوض پندرہ لاکھ میں ڈیل فائنل ہو گئی اور میں نے دس لاکھ موقع پر ادا کر کے وہ سونا ان سے خرید لیا بقیہ 5 لاکھ روپے کیلئے دو دن کا ٹائم مقرر ہوا ملزمان سے سونا لیکر چیک کروانے پر وہ جعلی نکلا جس پر میرے شور واویلہ پر گواہان مسمیان 1۔ محمد علی نواز ولد پیر رب نواز سکنہ شیخ فاضل۔2۔ غلام حسین ولد شیر محمد قوم چوہان سکنہ 164/9L چیچہ وطنی موقع پر آ گئے جنہوں نے وقوعہ ہذا بچشم خود دیکھا 4 کس نامعلوم ملزمان نے میرے ساتھ فراد کرتے ہوئے مجھ سے دھوکے اور فراد کے ساتھ 10 لاکھ روپے ہتھیا لیئے ہیں میرے ساتھ سخت زیادتی ہوئی ہے 4 کس نامعلوم ملزمان نے میرے ساتھ سخت زیادتی کی ہے ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور میری رقم برآمد کروائی جائے
گزارش ہے کہ میں چک نمبر199/EB کامستقل سکونتی ہوں زمیندراہ کرتاہوں بکراعیدکی وجہ سے اپنے شاخ بکرے (5) عدد بحلیہ نمبر(1)سفید مکھی چینامدرسہ نسل بعمرجوان نمبر(2)گنجامکھی چینا مدرسہ نسل بعمرجوان نمبر(3)رنگ سفید ملتانی نسل بعمرجوان نمبر(4)رنگ کالا ڈبہ ساہیوال نسل بعمر جوان نمبر(5)رنگ لال مکھی چینا مدرسہ نسل بعمر جوان مالیتی 300,000 روپے گاوں سے فروخت کرنے کیلئے بوریوالہ لایا جوعنائت اللہ باڈی کی لاہورروڈ ورکشاپ ہے کے سامنے باندھے ہوئے تھے مورخہ 18/07/20 کوبوقت 4/40 بجے رات میں معہ مسمیان (1)ناصر جنید ولد دارا قوم عینک راجپوت (2)محمدشہزاد ولد محمدرشید قوم شیخ بھی میرے پاس بیٹھے تھے کہ اسی دوران ایک کار برنگ سفید جس پر 4 کس اشخاص سوار تھے آئی 3 کس اشخاص مسلح پسٹل ہائے باہر نکلے اور ہم پر پسٹل تان لئے کہا کہ اگر آواز نکالی تو فائر ماردیں گے جبکہ 1 کس ڈرائیور گاڑی میں بیٹھا رہا مسلح اشخاص میں سے ایک ہم پر پہرہ دینے لگ گیا جبکہ 2 کس نے میرے شاخ بکرے زبردستی کھول کر گاڑی میں لوڈ کرلئے اورجانب ملتان روڈ لاری اڈا فرار ہوگئے نامعلوم ملزمان نے واردات کرکے سخت زیادتی کی ہے درخواست پیش کرتاہوں کاروائی کی جاوئے۔
گزارش ہے کہ میں مکان نمبر 87/E بلاک بوریوالا کا رہائشی ہے اور پرائیویٹ ملازمت کرتا ہے الزام علیہ غلام مرتضی کیساتھ سائل کی تعلق داری تھی جو کہ سائل کے پاس آیا اور سائل سے کہا کہ میرے پاس ایک کار ہنڈا (FIT) کا پر گولڈ نمبر LEC-17-7019 ماڈل 2013 انجن نمبر LEB3037497 چیسز نمبر GT53037331 شو روم پر کھڑی ہے اگر آپ اسکی PAYMENT کر دیں تو اس میں کافی منافع ملے گا سائل نے مورخہ 05.12.2017 کو روبرو گواہان محمد حمزہ ولد محمد علی قوم خانزادہ سکنہ 87/E بلاک بوریوالا ، محمد بلال ولد جان محمد قوم بھٹی سکنہ اقبال نگر مرضی پورہ بوریوالا رقم مبلغ 1350000 روپے الزام علیہ کو ادا کر دیئے اور کار متذکرہ بالا معہ کاغذات متذکرہ بالا خرید کر لی الزام علیہ غلام مرتضی نے کچھ روز بعد مجھے کہا کہ میں کار متذکرہ بالا فروخت کر دیتا ہوں آپ مجھے کار اور کاغذات بھی دیدیں میں کار متذکرہ بالا کو فروخت کر کے آپ کی رقم معہ منافع آپ کو دیدونگا میں
نے بوجہ تعلق داری اعتماد کرتے ہوئے کار بمعہ کاغذات الزام علیہ کے حوالے کر دیئے جس نے کار متذکرہ بالا مبلغ 1400000 روپے میں فروخت کر دی اور رقم مبلغ 1400000 روپے سائل کو جلد دینے کا وعدہ کیا لیکن رقم مبلغ 1400000 روپے سائل کو ادا نہ کی سائل نے متعدد بار رقم مبلغ 1400000 روپے کا مطالبہ روبرو گواہان کیا جس پر الزام علیہ غلام مرتضی نے سائل کو رقم مبلغ 550000 روپے کا چیک نمبری 24812419،JS بینک برانچ بوریوالا رو برو گواہان متذکرہ بالا دیدیا اور بقیہ رقم مبلغ 850000 روپے بطور امانت میرے پاس ہیں بھی جلد دینے کا وعدہ کیا سائل نے چیک متذکرہ بالا مورخہ 19.02.2020 کو اپنے اکاؤنٹ نمبر 0010057501400015 الائیڈ بینک لاہور روڈ بوریوالا میں جمع کروایا جو کہ بوجہ INACTIVE اکاؤنٹ ہونے کی وجہ سے کیش نہ ہوا جس پر الزام علیہ غلام مرتضی سے رابطہ کیا جس نے بعد از لیت و لعل دانستہ طور پر سائل کو بوگس چیک دینا تسلم کرتے ہوئے رقم کی ادائیگی سے انکار کر دیا جو کہ سائل کیساتھ سخت زیادتی ہے