چوری 37

موٹرسائیکل چوری اور دیگر وارداتیں ہوئی جس پر درخواست گزاری گئی

گزارش ہے کہ سائل 501/EB کا رہائشی ہے اور محنت مزدوری کرتا ہے امروز مورخہ 17.7.21بوقت قریب 11بجے دن سائل بسواری موٹرسائیکل ہنڈا CD/70 نمبر VRM-14/9684انجن نمبر 6814697چیسز نمبر CA021911مالیتی 45000روپے الواحد فزیو تھراپی سنٹر گلشن غنی بورے والا آیا موٹرسائیکل کھڑی کر کے اندر چلا گیا تھوڑی دیر بعد باہر نکلا تو موٹرسائیکل متذکرہ بالا ناموجود مسروق پائی شور واویلا پر گواہان 1۔ندیم مشتاق ولد مشتاق قوم آرائیں سکنہ 503/EB۔2حبیب احمد ولد عتیق احمد قوم غفاری سکنہ 501/EB موقع پر آ گئے اور وقوعہ ہذا بچشم خود دیکھا ہمراہ گواہان تلاش ملزمان و موٹرسائیکل کی گئی جو کہ دستیاب نہ ہوئے ہیں درخواست پیش کرتا ہوں بمطابق قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

گزارش ہے کہ سائل گلی نمبر 1تاج پارک کا رہائشی ہے اور یہیں دی کیپٹل سکول بنا رکھا ہے اور سکول میں ہی رہائش پذیر ہوں مورخہ 28/29.06.21کی درمیانی قریب 1بجے رات سائل اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں سو رہا تھا کہ بیرونی دروازہ کھلا رہ گیا صبح بیدار ہوا تو دیکھا کہ کمرہ میں سامان بکھرا پڑا تھا شور وواویلہ پر برادر محمد بلال اور راشد ولد محمد رشید سکنائے دیہہ موقع پر آ گئے پڑتال سامان کرنے پر کمرہ میں بڑے ٹرنک میں سے نقدی رقم 35000روپے اور میرے سرہانے پڑے ہوئے دوعدد موبائلز OPPOA37جس میں سم نمبر 03007069439۔2موبائل ویو و V20جس میں سم نمبر 03136950701چل رہی تھیں کل مالیتی60000روپے تقریبا نا موجود مسروق پائے شک چوری الزام علیہان بالا پر ہوا جنہوں نے کافی بحث مباحثہ کے بعد سائل کی رقم و موبائلز متذکرہ بالا چوری کرنا تسلیم کیا اور واپسی کا وعدہ کیا جو کہ بعد از لیت و لعل اب صاف انکاری ہو گئے ہیں درخواست پیش کرتا ہوں کہ بمطابق قانون کاروائی عمل میں لائی جاوئے اور سائل کا مال مسروقہ برآمد کیا جاوئے

سائل گلی نمبر 15مجاہد کالونی کا رہائشی ہےاوربسلسلہ روزگارسعودی عرب میں مقیم ہوں عید کی چھٹیوں کے سلسلہ میں پاکستان آیا ہوا ہوں امروز مورخہ 28.7.21بوقت قریب 2/30بجے دن میری بچی مسماۃ میرب ظفربعمر 6سال باہر گلی میں دیگر بچوں کے ہمراہ کھیل رہی تھی جو کہ کافی دیر تک واپس نہ آئی تو تشویش لا حق ہوئی شور واویلہ پر گواہان 1۔شہباز ارشاد ولد محمد ارشاد قوم بھٹی سکنہ مرتضیٰ ٹاون 443/EB ۔2۔محمد فیاض ولد محمد یعقوب قوم راجپوت سکنہ گلی نمبر 15مجاہد کالونی بورے والا آ گئے جن کے ہمراہ بچی کی تلاش شروع کی اور قبرستان نزد طوراں بستی پہنچے تو الزام علیہ علی حسن قبرستان میں میری بچی کے ساتھ زنا بالجبر کر رہا تھا جو کہ ہمیں دیکھ کر میری بچی میرب ظفر کو برہنہ حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گیا الزام علیہ علی حسن نے میری بچی کو ورغلا کر چیز دلانے کے بہانے لے جا کر زنا بالجبر کر کے سخت زیادتی کی ہے

گزارش ہے کہ بندہ چوک زاہد آباد چک نمبر 445/EB میں عرصہ 7سال سے الخیر میڈیکل سٹور کے نام پر کام کر رہا ہے کل صبح بوقت 9/15AM پر کام کر رہا تھا کہ اچانک 2مسلح افراد نا معلوم بسواری 16ماڈل برنگ بلیک 125/CC موٹرسائیکل پر آئے دونوں افراد دراز قد تھے ایک موٹرسائیکل پر بیٹھا رہا دوسرا اتر کر سٹور کے اندر داخل ہوا جس کے پاس ایک عدد پسٹل تھا اس نے آ کر مجھ سے ایک عدد کیلسی مانگی جب میں اس کو کیلسی دینے کے لیے پیچھے کی جانب مڑا تو اس نے پسٹل نکال لیا اور کہا کہ جو کچھ سے نکال دو میرے دراز میں میرا موبائل سام سنگ ماڈل A31 اور18404روپے موجود

تھے اس شخص نے دونوں چیزیں دراز میں سے اٹھائی اور پلک جھپکتے ہی موٹرسائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو گیا اسی دوران دوکاندار دائیں بائیں موجود تھے میرے شور و غل پر آ گئے اور ان میں سےتین چار لڑکے ان کے پیچھے بھاگے اور وہ موٹرسائیکل پر سوار ہونے کی وجہ سے نکل گئے اور لڑکے واپس آ گئے اسی اثنا میں میں نے 15 پر کال کی جس پر متعلقہ عملہ آ گیا انہوں نے موقع دیکھ کر کہا کہ آپ تھانے میں FIRدرج کروائیں جو موبائل و ہ لے گئے تھے ان کا EMEIنمبر 356268115873989۔EMEIنمبر2۔356269115873987موبائل میں دو عدد سمیں چل رہیں تھیں جن کے نمبرز یہ ہیں 03157140240/03007590267گواہ محمد یٰسین ولد شوکت علی قوم غفاری سکنہ 439/EB نمبر 2۔رضوان احمد ولد باؤ ٹھیکدار قوم ملک سکنہ 445/EB ۔3تنویر احمد ولد محمد شریف قوم آرائیں سنکہ زاہد آباد 439/EB

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں