گزار ش ہے کہ سائل مجاہد کالونی کا رہائشی ہے مورخہ 11.12.2019کو بوقت 6بجے شام شہر سے واپس اپنے گھر آیا موٹر سائیکل نمبر VRK-11-4504برنگ سرخ انجن نمبر 516572چیسز نمبر 258833کراون لیفان کو گھر کے باہر گلی میں دروازہ کے سامنے کھڑی کی اور خود گھر کے اندر چلا گیا۔تھوڑی دیر بعد واپس آیا تو موٹر سائیکل موجود نہ تھی۔شک چوری ہوا۔شورواویلہ پر مسمیان تنویر ولد محمد رفیق قوم ملک سکنہ گلی نمبر 16مجاہد کالونی،تبریز ولد محمد رفیق قوم ملک سکنہ گلی نمبر 16 مجاہد کالونی بورے والا آگئے۔جو موٹر سائیکل کی تلاش کی جو نہ مل سکا آج تک اپنے طور پر معہ گواہان کے تلاش کرتا رہا ہوں مجھے اب پتہ چلا ہے کہ میری موٹر سائیکل ملزمان بالا۔محمد ممتاز عرف نونی۔محمد اقبال۔محمد وسیم نے مل کر چوری کی ہے ملزمان بالا کو گرفتار کرکے میری موٹر سائیکل مالیتی50,000روپے برآمد کی جاوے
گزارش ہے کہ میں چک نمبر 445 ای بی بوریوالا کا مستقل سکونتی ہوں اور میں نے مین چوک چکنمبر 445 ای بی بوریوالا میں دودھ دہی کی دوکان بنائی ہوئی ہے مورخہ 29.01.2020 بوقت ساڑھے چھ بجے بعد از مغرب میں اپنی موٹرسائیکل 70/CD ماڈل 2009 برنگ سرخ نمبری4023/VRP دوکان کے باہر کھڑی کر کے گاہکوں کو دودھ دینے میں مصروف ہو گیا گاہکوں کے رش کی وجہ سے تقریباً 20 منٹ بعد فارغ ہوا تو دیکھا میری موٹرسائیکل مذکورہ بالا ناموجود مسروق پائی شور واویلہ پر عمر فاروق ولد نصیر احمد، اللہ دتہ ولد محمد عظیم اقوام بلوچ سکنائے دیہہ ہذ ا آگئے اور کافی مردمان اکھٹے ہو گئے جنہوں نے وقوعہ دیکھا میں نے فوراً 15 پر مقامی پولیس کو اطلاع دی مقامی پولیس نے موقع پر آ کر موقع ملاحظہ کیا نامعلوم اشخاص نے میری موٹرسائیکل مذکورہ بالا چوری کر کے سخت زیادتی کی ہے نامعلوم اشخاص کے خلاف پرچہ درج کیا جائے ملزمان کا علم ہونے پر نامزد کیا جائے
گزارش ہے کہ سائل 431 ای بی بوریوالا کا رہائشی ہے زمیندارہ کرتا ہوں مورخہ 18.02.20 تقریبا 5 بجیدن میں تائے دا ہوٹل پر کھانا کھانے کیلئے آیا میں معہ اکمل شاہ ولد اکرم شاہ سکنہ ریاض آباد۔ لیاقت علی ولد وریام قوم بلوچ سکنہ 431 ای بی ہوٹل کے اندر بیٹھ کر کھانا کھانے لگ گئے میں نے موٹرسائیکل کراون لیفان ایپلائیڈ فار ماڈل 2019 انجن نمبر1084737 چیسز نمبر 732665 مالیتی 48 ہزار روپے ہوٹل کے سامنے کھڑا کر دیا جب ہم کھانا کھا کر باہر آئے تو موٹرسائیکل متذکرہ بالا ناموجود مسروق پایا میں معہ گواہان نے اپنے طور پر پڑتال و تلاش موٹرسائیکل شروع کر دی جو دوران پتہ جوئی معلوم ہوا کہ موٹرسائیکل ملزمان مندرجہ بالا نے چوری کی ہے جو میں معہ گواہان الزام علیہان متذکرہ بالا کے پاس گئے جنہوں نے لیت و لعل کے بعد میری موٹرسائیکل چوری کرنا تسلیم کیا جو اب وعدہ وعید کر کے انکاری ہو گئے درخواست پیش کرتا ہوں کاروائی کی جاوے
گزارش ہے کہ میں مجاہد کالونی گلی نمبر1کا رہائشی ہوں 17.02.20کو میں بازار سے گھر آیا موٹر سائیکل نمبری VRN-15-260ہنڈاCD70برنگ لال جس کا انجن نمبر 6312438چیسز نمبر JG025020گلی میں گھر کے سامنے کھڑی کی اور گھر چلا گیا تھوڑی دیر کے بعد واپس آیا تو موٹر سائیکل موجود نہ تھی شک چوری ہوا شورواویلہ پر محمد فیاض خاں ولد مختار قوم پٹھان۔محمد حسن ولد نصیر احمد قوم انصاری سکنائے مجاہد کالونی گلی نمبر1آگئے جو ہم نے مل کر بہت تلاش کی مگر کوئی پتہ نہ چل سکا ہے نامعلوم ملزمان نے میری موٹر سائیکل مالیتی پچاس ہزار روپے چوری کرکے زیادتی کی ہے نامعلوم ملزمان کو ٹریس کرکے میری موٹر سائیکل برآمد کی جاوے اور انصاف کیا جاوے
گزارش ہے کہ میں چک نمبر 28/11L غازی آباد کی رہائشی ہوں امروز مورخہ 18.02.2020 میں معہ مریم عباس زوجہ غلام عباس قوم گوجر سکنہ 28/11L کی صبح بوریوالا شہر میں سودا سلف خریدنے کے لئے آئیں رکشہ میں ہمارے ساتھ مسماۃ کرن بی بی زوجہ غلام فرید بیٹھ گئی شہر بوریوالا عارف بازار میں اترنے لگی تومیرے پاس ایک شاپر میں رقم مبلغ 15000 روپے تھی ناموجود تھی ہم نے فوری طور پر شور کیا تو مذکورہ بازار میں غائب ہو گئی مسماۃ کرن بی بی نے میری رقم 15000 روپے نکال کر زیادتی کی ہے مذکوریہ کو گرفتار کر کے میری رقم برآمد کی جاوے میرا بیٹا عباس ولد بشیراحمد گوجر بھی موقع پر آ گیا تھا