درخواست بمراد اندراج پرچہ بابت کرنے موٹر سائیکل چوری ہنڈا CG125رجسٹریشن نمبر VRN-17-7735انجن نمبر 8832307چیسز EA314533ماڈل 2016برنگ بلیو مالیتی 55000 روپے برخلاف دونامعلوم افراد جناب عالی ! گزارش ہے کہ سائل چک نمبر 435 ای بی تحصیل بورے والا ضلع وہاڑی کا رہائشی ہے اور سرکاری ملازم ہے کل مورخہ 02.09.20 بوقت 7 بجے رات سائل اپنے دفتر واٹر مینجمنٹ واقع سیٹلائیٹ ٹاؤن بوریوالا سے اپنی موٹر سائیکل نمبر مذکورہ بالا پر اپنے دوست عمر حیات خاں ولد نذیر احمد خان ذات پٹھان سکنہ عظیم آباد بورے والا سے ملاقات کے لیے نکلا 07:15 پر عمر حیات خان کے گھر پہنچا اپنی موٹر سائیکل کو لاک کرکے باہر کھڑا کیا اور عمر حیات خان کی بیٹھک میں بیٹھ گیا سائل 07:55 پر باہر نکلا تو موٹر سائیکل ناموجود مسروق پائی جس پر شور واویلہ کیا تو مسمیان عمر حیات خان ،ندیم جٹ ولد مختار جٹ و کافی اہل محلہ موقع پر آگئے تلاش پڑتال کی لیکن موٹر سائیکل کا کچھ پتہ نہ چلا جس پر سائل نے 15 پر کال کی اور موقع پر متعلقہ پولیس آگئی جن کو چوری کا بتایا موقع ملاحظہ کرکے پولیس واپس چلی گئی اب تک موٹر سائیکل اپنے طور پر تلاش پڑتال کرنے پر کچھ پتہ نہ چلا ہے دو کس نامعلوم افراد موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے ہیں ان کے خلاف پرچہ درج کرکے حسب ضابطہ قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے میری موٹر سائیکل برآمد فرمائی جائے ۔
گزارش ہے کہ سائلہ 469 ای بی کی رہائشی ہے اور خانہ داری کرتی ہے اور الزام علیہ آصف اقبال کی بیوی ہے ہمارے ہاں چار بچے پیدا ہوئے جو زندہ حیات ہیں الزام علیہ نشہ اور جوا کا عادی ہے مورخہ 24.06.20 بوقت 4/30 بجے شام سائلہ اپنے والدین کے گھر تھی کہ الزام علیہ نے کال کر کے بلایا کہ بچوں کی کتابیں اور دیگر سامان لے دیتا ہوں سائلہ الزام علیہ کے گھر زاہد آباد چلی گئی الزام علیہ زبردستی کمرہ میں لے گیا اور کنڈی لگا کر کہنے لگا کہ پلاٹ میرے نام کروا دو اور زبر دستی انتقال نامہ پر انگوٹھا لگوانے لگا سائلہ کے منع کرنے پر الزام علیہ طعش میں آ گیا اور پاس پڑی ہاکی سے سائلہ کے سر پر وار کیا جو سر کی پچھلی جانب لگا جس سے سر پھٹ گیا اور سائلہ مضروب ہو کر زمین پر گر پڑی الزام علیہ نے پھر ہاکی سے دوسرا وار کیا جو سر پر پچھلی جانب لگا جس سے ہاکی ٹوٹ گئی الزام علیہ نے سائلہ کے سر پر اینٹوں کے وار کرنا شروع کر دئیے سائلہ بے ہوشی کی حالت میں زمین پر پڑی رہی شور واویلہ پر گواہان محمد فیصل ولد محمد رمضان قوم آرائیں سکنہ شاہ فیصل کالونی ۔2۔ محمد اکرم ولد عنائت علی قوم آرائیں سکنہ زاہد آباد موقعہ پر آ گئے الزام علیہ دروازہ کھول کر موقعہ سے فرار ہو گیا گواہان سائلہ کو THQ ہسپتال بوریوالا لے گئے اور علاج معالجہ کروایا وجہ عناد یہ ہے کہ الزام علیہ نشہ وغیرہ کا عادی ہے سائلہ کو مارتا پیٹتا تھا جسکی وجہ سے سائلہ اپنے والدین کے گھر چلی گئی سائلہ کا ایک ملکیتی پلاٹ ہے جو الزام علیہ زبردستی اپنے نام منتقل کروانا چاہتا ہے قبل ازیں بھی الزام علیہ ایک پلاٹ فروخت کر چکا ہے سائلہ کے منع کرنے پر الزام علیہ نے سائلہ کو مار پیٹ کر سخت زیادتی کی ہے درخواست معہ حکم عدالت جناب ASJ بوریوالا پیش کرتی ہوں کاروائی قانونی عمل میں لائی جاوے
مودبانہ گزارش ہے کہ میں گلی نمبر 11 حبیب کالونی بورے والا کا رہائشی و سکونتی ہوں میں محنت مزدوری کرتا ہوں مورخہ 06.09.2020 بوقت تقریبا1/2۔7 بجے شب میں بسوارموٹر سائیکل سی ڈی 70 سی سی برنگ سرخ ماڈل 2020 ایپلائیڈ فار جس کا انجن نمبر C601435اور چسس نمبر CD345152 ملکیتی سائل مالیتی 75500روپے ماموں ام اصغر غوری سکنہ گلبرگ ٹاؤن لڈن روڈ بورے والا آیا اور متذکرہ بالا موٹر سائیکل ان کی رہائش مین گیٹ کے ساتھ ہینڈل لاک لگا کر کھڑی کی تقریبا 15 منٹ بعد دیکھا کہ مذکورہ موٹر سائیکل ناموجود پائی موقع پر کافی لوگ جن میں عبدالحمید غوری برادر حقیقی۔نوید ولد محمد اشرف شیخ سکنہ شادمان کالونی بورے والا آگئے لیکن مذکورہ موٹر سائیکل کا سراغ و پتہ نہ چل سکا نامعلوم الزام علیہان نے میری مذکورہ موٹر سائیکل ہینڈل لاک کھول کر چوری کرلی ہے نامعلوم الزام علیہان و مسروقہ موٹر سائیکل کا سراغ و پتہ نہ چل سکا ہے کاروائی برخلاف نامعلوم الزام علیہان قانونی کی جائے اور نامعلوم الزام علیہان سے میری مسروقہ موٹر سائیکل برآمد فرمائی جائے اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے نیز میں نے 15 پر کال کی متعلقہ تھانہ پولیس موقع پر بھی آگئی تھی ۔