چوری 31

موٹرسائیکل چوری کرنے پر درخواست جمع کروائی گئی

گزارش ہے کہ سائل ڈوگر مارکیٹ گلی نمبر 6بوریوالہ کا رہائشی ہے محنت مزدوری کرتاہے مورخہ 25.12.22 بوقت 05بجیشام سائل بسواری موٹرسائیکل CD/70انجن نمبر E448535چیسز نمبر HA128034برنگ سرخ ماڈل 2022 مالیتی-/124000روپےپر ضروری کام کے سلسلہ میں اپنے گھر آیا اور موٹرسائیکل متذکرہ بالا اپنے گھر کے باہر کھڑی کی 10منٹ بعد واپس آیا تو مذکورہ موٹرسائیکل ناموجود مسروق پائی شورواویلہ پر گواہان 1۔محمد نعیم اختر ولد حبیب احمد قوم بھٹی سکنہ سبزی منڈی بوریوالہ 2۔ محمد اسد ولد حاجی سیف اللہ قوم راجپوت سکنہ سیٹلائیٹ ٹاؤن بوریوالہ آگئے کافی تلاش بسیار کی مگر موٹرسائیکل کا سراغ نہ ملا ہے درخواست پیش کرتا ہوں کاروائی کی جائے

گزارش ہے کہ بندہ مکان نمبر 127 این بلاک بوریوالہ ضلع وہاڑی کا مستقل رہائشی ہے۔ سائل مورخہ04.11.2022 کو بوقت شام 06:00 پر سائل بازار سے اپنے گھر اپنی موٹر سائیکل نمبری 4754-VRM انجن نمبر 6288076 چیسزنمبر JE976141 ماڈل 2014 رنگ سرخ 70cc سی ڈی مالیتی -/40,000 روپے اپنے دروازے کے سامنے کھڑی کر کے گھر میں داخل ہو گیا ۔ تقریبا 15 منٹ بعد جب سائل واپس باہر آیا تو موٹر سائیکل مذکور بالا موجود نہ پایا سائل کے شور واویلہ پر گواہان محمد اشفاق ولد اشتیاق احمد قوم آرا ئیں محمد طاہر ولد محمد اقبال قوم ملک اور اہلیان محلہ اکھٹے ہو گئے جنہوں نے واقع ہذا بچشم خود دیکھا پھر سائل نے 15 پر کال بھی جس پر متعلقہ تھانہ پولیس موقع پر پہنچ گئی سائل کی موٹر سائیکل مذکورہ بالا چوری ہوگئی ہے ۔ مقدمہ درج فرما کر سائل کی موٹر سائیکل برآمد کروائی جائے۔

گزارش ہے کہ میں مکان نمبر 38این بلاک بوریوالہ کا رہائشی ہوں اور غلہ منڈی بوریوالہ میں کھا د کا کاروبار کرتا ہوں مورخہ 28.12.22 شام ساڑھے 6 بجے کے قریب گھر میں موجود تھا کہ گھر کی ڈور بیل بجنے پر دروازہ کھولا تو آتشیں اسلحہ سے مسلح 2 کس نامعلوم ملزمان زبردستی گھر میں داخل ہوگئے انہوں نے آتے ہی مجھے اور میری اہلیہ کو اسلحہ کے زور پر جان سے ماردینے کی دھمکیاں دیتے ہوئے اور ایک کمرے میں بند کردیا اور زبردستی گھر کی تلاشی کے دوران موجود طلائی زیورات وزن ساڑھے 3تولہ نقدی 85ہزارروپے ایک عدد اینڈورائیڈ موبائل فون ہواوے کمپنی 03336282678 زبردستی چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی میرے شور واویلہ پر مسمیان 1۔ذیشان حمید ولد حمید احمد سکنہ 443/ای بی شوکت علی ولد بشیر احمد سکنہ 59/این بھی آگئے ہم نے ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کی تو وہ گھر کا عقبی دروازہ کھول کر اپنے ایک تیسرے موٹرسائیکل سوار ساتھی کے ہمراہ فرارہوگئے ہم ملزمان کو سامنے آنے پر بخوبی شناخت کرسکتے ہیں ملزمان نے میرے گھر میں واردات کرکے سخت زیادتی کی ہے ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے سخت قانونی کاروائی کی جائے نوازش ہوگی

گزارش ہے کہ سائل فضل آباد کا مستقل رہائشی ہے اور محنت مزدوری کرتا ہے امروز مورخہ 31.12.22 بوقت قریب01:30 بجے دن پسرم مسمی سلمان مسیح بسواری موٹر سائیکل ہنڈاCD/70 نمبری فضل آباد سے یعقوب آباد جارہا تھا قبرستان عظیم آباد میں سے ہوتا ہوا جب مسجد دربار بابا فقیر اللہ کے پاس پہنچا تو سامنے سے الزام علیہان ۔ 1 رانا ساجد کنسٹیبل ۔2 جہانگیر مسلح پسٹل ہائے بسواری موٹر سائیکل ہنڈا125آگئے اور پسرم کو روک لیا اور دونوں نے پسٹل نکال لیے اور کہا کہ ہم پولیس ملازم ہیں ۔ اور پسرم کی تلاشی لینا شروع کردی اور پسرم کی جیب میں سے رقم مبلغ1500 روپے اور موبائل فون 2عدد چھین لئے اورموٹر سائیکل متذکرہ بالا بھی چھین لی ۔ پسرم نے منت سماجت شروع کی تو الزام علیہان رانا ساجد نے پسٹل کا فائر پسرم پر کیا جو پسرم کی دائیں ٹانگ پر پنڈلی کے اوپر گھٹنے کے قریب لگا پسرم لہولہان ہوکر گرپڑا شورواویلہ پر کافی مردمان اور میں اور سلیم مسیح ولد چراغ مسیح سکنہ فضل آباد موقعہ پر پہنچے تو دیکھا الزام علیہ رانا ساجد نے پسرم کو الزام علیہ جہانگیر کے ساتھ اپنی موٹر سائیکل 125 /CG پر بیٹھا یا اور خود پسرم کی موٹر سائیکل پر سوار ہوگیا اور فرار ہوگئے جن کو ہم نے تعاقت کیا تو الزام علیہان پسرم کو THQ ہسپتال بوریوالہ کے مین گیٹ پر چھوڑ کر فرار ہوگئے

گزارش ہے کہ سائل سیٹلائیٹ ٹاؤن بوریوالہ کا رہائشی ہوں امام مسجد ہوں مورخہ 30.10.22 کو سائل اپنا موبائل انفینکس سمارٹ6 ایمی نمبران 353575650116993۔ 353575650116985 مالیتی-/18000 روپے ۔ اپنے سر ھانے رکھ کر گھر میں سوگیا ۔ صبح بیدار ہوا تو موبائل متذکرہ ناموجود مسروقہ پایا شورواویلہ پر گواہان 1۔محمد امین 2۔ محمد شاہد ولد محمد طیف قوم سندھو جٹ سکنہ سیٹلائیٹ ٹاؤن موقعہ پر آگئے میں معہ گواہان آج تک تلاش ملزمان کرتا رہا ہوں اب معلوم ہوا ہے کہ میرا موبائل متذکرہ بالا الزام علیہان مندرجہ پیشانی نے چوری کیا ہے درخواست پیش کرتا ہوں کاروائی کی جاوے۔

گزارش ہے کہ سائل فائن سٹی ایگز یکٹو بوریوالہ کا رہائشی ہوں اور پیشہ وکالت سے منسلک ہوں مورخہ 2022-10-23 بوقت شام 05:30 بجے اپنے گھر کے ساتھ ملحق پارک میں پروفیسر فضل رحیم خان کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ اچانک الزام علیہان متذکرہ بالا بسواری موٹر سائیکل ہنڈا 125 آگئے اور آتے ہی ندیم انجم مسلح پسٹل نے للکارا مارا کہ آج اس کو ہمارے خلاف باتیں کرنے اور مسجد کے معاملات میں دخل اندازی کرنے کا مزہ چکھادو اور ندیم انجم نے پسٹل کے بٹ کا وار کیا جو سائل کے پیچھے ہٹ جانے کی وجہ سے خوش قسمتی سے بچ گیا ندیم انجم نے پسٹل کے بٹ کا دوسرا وار کیا جو بھی سائل کو نہ لگا اس دوران سائل اپنا وزن برقرار نہ رکھتے ہوئے زمین پر گر گیا اور دوکس نامعلوم الزام علیہان نے سائل پر زمین پر گرے ہوئے پر آہنی راڈوں کے وار

کیے جو سائل کو مختلف جگہوں پر لگے الزام علیہان سائل کو حوروں مکوں سے بھی زدو کوب کرتے رہے شور و وایلہ پر مسمیان 1 ۔ شاہد حسین ولد محمد ایوب، 2 ، – فضل رحیم ولد رحیم خان 3- عمر دراز لک 4 عبد الخالق سمیت دیگر مردامان اکٹھے ہو گئے اور ملزمان کی – منت سماجت کر کے سائل کی جان بخشی کروائی۔ الزام علیہان نے جاتے ہوئے من سائل کو سنگین نتائج دھمکیاں دیں کہ اگر مسجد کے معاملات میں دوبارہ دخل اندازی کی تو تمہیں اور تمہارے بچوں کو جان سے ماردیں گے۔ وجہ عناد یہ ہے کہ ٹاؤن ہذا کی مسجد کی تعمیر ہورہی ہے مسجد کی تعمیر میں ٹاؤن انتظامیہ دلچسپی نہ لے رہی ہے اس بنیاد پر الزام علیہ ندیم انجم اور اس کے دیگر ساتھی خود ساختہ مسجد کے سر براہ بنے ہوئے ہیں اور وصول شدہ چندہ کی رقم ذاتی استعمال میں خرچ کرنے میں ملوث ہیں من سائل ملزمان کے مسجد تعمیر کے فنڈ میں خرد برد کرنے پر حقائق سامنے لایا جس پر ملزمان نے باہم صلاح مشورہ ہوکر سائل کو پسٹل اپنی راڈون و حوروں مکوں سے زدو کوب کر کے اور جان سے ماردینے کی دھمکیاں دے کر سخت زیادتی کی ہے۔ درخواست پیش کرتا ہوں ملزمان کے خلاف کاروائی کی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں