چوری 37

موٹرسائیکل چوری ہوا اور اس کے ساتھ مزید چوری ہوئی جس پر مقدمہ چلانے کے لئے درخواست گزاری

گزارش ہے کہ میں شاہ فیصل کالونی گلی نمبر 1 بورے والا کا رہائشی ہوں میں نے کار سوزوکی مہران رجسٹریشن نمبر LEH-18-2899چیسز نمبر SB308PK01276759انجن نمبر PKB738217ماڈل 2018رنگ سفید مالیتی 900000 روپے میزان بینک لمٹیڈ سے لیز پر خریدی ہوئی تھی جو میرے استعمال میں تھی مورخہ 03.08.19 کی شام حسب معمول میں اپنی کار گھر کے باہر کھڑی کرکے سوگیا صبح بیدار ہوا تو گھر کے باہر دیکھا تو میری کار موجود نہ تھی شور واویلہ کیا تو مسمیان گواہان محمد فیاض ولد عبدالرشید قوم بھٹی سکنہ شاہ فیض پارک ،محمد ناصر نوید ولد حاجی محمد حنیف قوم آرائیں سکنہ شاہ فیصل کالونی آگئے ہم نے اپنے طور پر تلاش کار کی مگرملزمان کا پتہ نہ چل سکا متعلقہ پولیس کو بھی اسی روز اطلاع کی متعلقہ SHO نے سائل کو تسلی دی کہ تمہاری کار جلد ٹریس کرلیں گے مجھے اب تک طفل تسلیاں دے رہے ہیں اب میرے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے نامعلوم ملزمان کار چوری کرکے لے گئے ہیں پرچہ درج فرمایا جائے اصل رجسٹریشن بک میرے پاس ہے

گزارش ہے کہ سائل گرین ویو کا مستقل سکونتی ہے اور آئل ملزم میں کام کرتا ہوں مورخہ 14.08.20 کو شادی پر پاکتپن گیا ہوا تھا رات قریب 12 بجے سائل معہ اہل و عیال اپنے گھر واپس آیا تو دیکھا کہ گھر کے کمروں کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے شبہ واردات ہوا شورواویلہ کرنے پر گواہان مسمیان شکیل احمد ولد خلیل شمس قوم شیخ سکنہ معصوم شاہ روڈ ۔مزمل حسین ولد محمد جمیل قوم شیخ سکنہ حبیب کالونی و دیگر مردمان موقع پر آگئے جنکے روبرو سامان پڑتال کرنے پر کمرے کی الماری میں سے طلائی زیور 05 تولے مالیتی 575000 روپے و نقدی 02 لاکھ روپے اور 450 سعودی ریال ناموجود مسروق پائے میں معہ روبروگواہان اب تک تلاش و پتہ نامعلوم ملزمان کرتے رہے ہیں مگر کوئی سراغ نہ ملا ہے نامعلوم ملزمان نے سائل کی چوری کرکے سخت زیادتی کی ہے درخواست پیش کرتا ہوں نامعلوم ملزمان کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جاکر نامعلوم کو ٹریس کرکے مال مسروقہ بازیاب کروایا جاوے نوازش ہوگی ۔

گزارش ہے کہ جعفر ٹاون مجاہد کالونی کا رہائشی ہے اور ڈرائیوری کرتا ہوں سائل اپنے کام کے سلسلہ میں گیا ہوا تھا کہ شب درمیان 05/06,06/20کو اچانک الزام علیہان بالا میرے گھر میں آئے میرے گھر میں میرے بوڑھے والدین موجود تھے کہ ملزمان نے آکر اندر داخل ہوکر میرے گھر کے اندر سے ایک موٹر سائیکل نیو ایشیاء ماڈل 2020نمبر VRK/5546مالیتی 65000روپے میری والدہ کے کان سے والیاں طلائی 1/2تولہ اتار لیں اور اندر سے ایک ہار طلائی و چین کل1/2تولہ اور میرے والد کی جیب سے 5ہزار روپے بھی نکال کرلے گئے ہیں جو میرے والدین نے شور واویلہ کیا تو حسن شاہ ولد محمود حسین شاہ سکنہ گلی نمبر7مجاہد کالونی۔ظفر شاہ ولد محمود حسین شاہ گلی نمبر 7مجاہد کالونی بورے والا وغیرہ آگئے جنہوں نے مجھے بھی اطلاع دی۔آج تک لوگوں سے مل کر الزام علیہان سے چوری کیے ہوئے سامان کا مطالبہ کرتے رہے مگر مذکوران نے واپس کرنے کا وعدہ کیا تھا اب انکاری ہوگئے ہیں الزام علیہان بالا کو گرفتار کرکے میرا سامان برآمد کیا جاوے اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جاوے

گزارش ہے کہ سائل چک نمبر 47 کے بی کا مستقل رہائشی ہے اور کاروباری شخصیت ہے اور ہجویری مال پلازہ گجر ہاوس نزد دفتر تحصیل کونسل بوریوالا میں فلائی حرمین ٹریولز اینڈ ٹورز کے نام سے کاروبار کرتا ہے یہ کہ مورخہ 11 اگست 2020 بروز منگل بوقت 12 بجے دن سائل الائیڈ بنک چونگی نمبر 5 سے مبلغ 1 لاکھ روپے کیش لے کر اپنے دفتر بذریعہ کار ہجویری مال پلازہ گجر ہاوس جا رہا تھا کہ بنک سے دو نامعلوم ڈاکو میرا پیچھا کرتے ہوئے پلازہ میں آ گئے جب سائل نے اپنی گاڑی روکی تو دو ڈاکو ملزمان کے حلیہ جات نمبر 1 ۔ درمیانہ قد دبلا پتلا جسم سانولہ رنگ۔ نمبر 02 ۔ لمبا قد ، مضبوط جسم سانولہ رنگ جن کو سامنے آنے پر شناخت کر سکتا ہوں نے میری گاڑی کا دروازہ کھول کر میرے سامنے آ گئے گن پوئنٹ کے زور پر مجھ سے رقم مانگی سائل نے انکار کیا تو ڈاکوؤں نے مجھے پسٹل کے بٹ مارنا شروع کر دیے ساتھ ہی کھڑے ہوئے چوکیدار نے مزاحمت کی تو دونوں ڈاکوؤں نے سائل کو اور چوکیدار کو جان سے مارنے کیلئے اسلحہ ہماری طرف کر لیا اور کہا کہ اگر شور کیا تو جان سے مار دیں گے سائل نے گھبرا کر مبلغ ایک لاکھ روپے کیش ڈاکوؤں کے حوالے کر دیا ڈاکو فوراً کیش لے کر بس سٹینڈ کی طرف فرار ہو گئے سائل نے شور واویلا کیا تو گواہان میں رانا نعمان یوسف سکنہ 269 ای بی بوریوالا اور محمد منشاء سکنہ 47 کے بی موقع پر آ گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں