گزارش ہے کہ میں چک نمبر 447 ای بی کا رہائشی ہوں میرے گھر کو ایک گلی سرکاری جاتی ہے جس پر الزام علیہان بالا بند کر کے قبضہ کرنا چاہتے ہیں جو پہلے بھی الزام علیہان نے 2،3 بار کوشش کی جو بلدیہ بوریوالا نے جا کر الزام علیہان کو گلی بند کرنے سے منع کیا ہے امروز مورخہ 18.06.2020 قریب 9/10 بجے دن الزام علیہان مل کر مستری لگا کر گلی بند کرنے لگے جن کو میں نے جا کر گلی سرکاری بند کرنے سے منع کیا جس پر الزام علیہان نے مجھے مارنا شروع کر دیا مسمی حسن علی نے سریا آہنی اٹھا کر مارا جو میرے سر پر لگا جس سے خون جاری ہو گیا مسمی احسان نے سوٹا مارا جو میرے بائیں کہنی پر لگا مسمی عبدالمجید نے سوٹا مارا جو میرے ہاتھ کی انگلی پر لگا میں گر پڑا میرے شور واویلا پر محمد شاہد ولد بشیر احمد ، ذیشان سعید ولد محمد سعید اقوام آرائیں سکنہ دیہہ اور معززین دیہہ نے آ کر جان بخشی کروائی ملزمان مجھے قتل کرنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے چلے گئے اور کہا کہ اگر دوبارہ گلی بند کرنے سے روکا تو جان سے مار دیں گے الزام علیہان نے مل کر سرکاری گلی جو جب سے گاؤں بنا ہے چل رہی ہے کو بند کرنے کی کوشش کر کے اور مجھے ناحق مضروب کر کے اور قتل کی دھمکیاں دے کر زیادتی کی ہے میڈیکل رپورٹ پیش کرتا ہوں
گزار ش ہے کہ میں فائن سٹی بورے والاکا رہائشی ہوں اور پڑھائی کرتا ہوں مورخہ10.03.20کو بوقت تقریباً رات11بجے موٹرسائیکل گھر کے گیراج میں کھڑی کر کے سو گیا جب صبح بوقت تقریباً 03:30بجے اٹھ کر دیکھا تو گھر کے گیراج کا دروازہ کھلا پڑا تھا اور موٹرسائیکل ہنڈا CD70برنگ لال بلا نمبری انجن نمبرE586556چیسز نمبرJB294062مالیتی 75500روپے نا موجود پائی شک چوری ہونے پر شور واویلا کیا گیا جس پر گواہان مسمیان 1، سیف اللہ ولد محمد طفیل برادرم 2، حق نواز ولد غلام فرید سکنہ 96ای بی بورے والا موقع پر آ گئے جنہوں نے وقوعہ ہذا بچشم خود دیکھا ملزم نا معلوم و مسروقہ موٹرسائیکل کی تلاش آ س پاس کی گئی لیکن کوئی پتہ نہ چل سکا آج تک مسروقہ موٹرسائیکل کے بارہ میں ملزم نا معلوم کی پتہ جوئی کرتا رہا ہوں لیکن کوئی سراغ نہ مل سکا لہذا درخواست پیش کرتا ہوں نا معلوم ملزم کے خلاف کاروائی کر کے موٹرسائیکل متذکرہ بالا برآمد کر کے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جاوئے
گزارش ہے کہ سائل سیٹلائیٹ ٹاؤن بوریوالا کا رہائشی ہوں ملک رینٹ اے کار لاہور روڈ بوریوالا کا مالک ہے مورخہ 05.12.2019 بروز جمعرات 8 بجے رات الزام علیہان نمبر 2 آئے اور کہا کلٹس گاڑی ہمیں رینٹ پر چاہیے ہمیں سات دن کے لیے 12.12.2019 تک سائل نے بعد از رینٹ نامہ پر کرکے الزام علیہان نمبر 2 کو 7 دن کے لیے 21 ہزار روپے رینٹ طے کرکے ایڈوانس 5 ہزار موصول کرکے کلٹس رنگ سفید ماڈل 2018 رجسٹر نمبر LEH-18-367 چیسس نمبرNFIAVK31H10019511 انجن نمبر PK10K119555 الزام علیہان کے حوالے کردی مورخہ 12.12.2019 کو تقریبا شام کے وقت کال کی کہ آج رینٹ ختم ہوگیا ہے گاڑی دے کر جائیں لیکن الزام علیہان نہ آئے سائل تب سے لیکر آج تک مسلسل بذریعہ پنچائیت الزام علیہان کی منت سماجت کررہا ہے سائل کی ملکیتی گاڑی PTO واپس کردے الزام علیہان انکاری ہے سائل نے پتہ کروایا ہےتو پتہ چلا کہ گاڑی مذکورہ الزام علیہان نمبر 3 کےپاس گاڑی چل رہی ہے الزام علیہان نے امانت پر لیکر گئی ہوئی کلٹس گاڑی کو واپس نہ کرکے امانت میں خیانت کی ہے سائل درخواست پیش کرتا ہوں برخلاف الزام علیہان کے کاروائی کی جائے
زارش ہے کہ سائل 469 ای بی اڈہ چھیواں میل کا مستقل رہائشی ہے الجدہ پیزا ہٹ 61 ایم بلاک پر بطور پیزا ڈیلوری بوائے فرائض سرانجام دیتا ہے مورخہ 06.06.20 بوقت 5/20 بجے اپنی موٹرسائیکل برنگ لال ماڈل 2020۔HONDA/CD-70 انجن نمبرC547495 چیسز نمبر CD280008 نمبری 54/VRK الجدہ پیزا ہٹ کے باہر کھڑی کر کے اندر چلا گیا اور تھوڑی دیر بعد واپس آیا تو موٹرسائیکل ناموجود تھی میرے شور واویلہ پر گواہان مسمیان 1۔محمد افضال بشیر ولد حاجی بشیر احمد۔2۔میاں ندیم احمد ولد یونس شاہد موقع پر آ گئے اور وقوعہ بچشم خود دیکھا نامعلوم ملزمان نے میری موٹرسائیکل چوری کر کے زیادتی کی ہے درخواست پیش کرتا ہوں کاروائی کی جائے