لین دین 37

میراچیک بنک نے ڈیس اونر کردیا تفصیل پڑھیں

گزارش ہے کہ سائل مکان نمبر 282 سیٹلائیٹ ٹاؤن بوریوالہ کا رہائشی ہے او روکالت کے پیشہ سے وابستہ ہے الزام علیہ ظفر اللہ پراپرٹی ڈیلر کاکاکرتا ہے جس نے سائل کی پراپرٹی فروخت کرتے وقت سائل کے ساتھ فراڈ کیا بلآخر حساب کتاب کرنے کے بعد الزام علیہ نے ادائیگی کی بابت ایک قطعہ چیک نمبری 2433373535 تحت اکاؤنٹ نمبر PK14ABPA0010008414870024 الائیڈ بینک لمٹیڈ لاہور روڈ بوریوالہ برانچ مالیتی-/2061264 روپے مورخہ 16.11.2020 سائل کے حوالے کیا جو کہ ڈس آنر ہوا سائل نے الزام علیہ کے خلاف مقدمہ نمبر238/21 مورخہ 24.06.2021 بجرم 489Fتھانہ سٹی بوریوالہ میں درج رجسٹرڈ کروایا دوران سماعت درخواست ضمانت قبل از گرفتاری الزام علیہ نے اپنا جرم تسلیم کرتے ہوئے سائل کی منت سماجت کی الزام علیہ ظفراللہ نے بعدالت جناب ایڈیشنل سیشن جج صاحب بوریوالہ میں مورخہ 06.08.2021 بوقت پیشی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری اپنا ایک بیان حلفی روبرو عدالت جمع کروایا اور اپنابیان بھی قلمبند کروایا اور تین عدد چیک بھی روبرو عدالت و گواہان 1۔ محمد نوید ارشد ولد محمد ارشد سکنہ چک نمبر 287/ای بی تحصیل بوریوالہ 2۔احسن رضا ولد محمد مشتاق سکنہ مجاہد کالونی بوریوالہ سائل کے حوالے کیے جس میں سےایک چیک الزام علیہ نے اپنے حقیقی

بھائی کی فرم Diplomatic Focus مالیتی -/500000روپے سائل کے حوالے کردیا جو کہ کیش ہوگیا اور بقیہ مبلغ-/1561264 روپے کی ادائیگی کی بابت دو عددچیک اپنے بینک اکاؤنٹ نمبر PK14ABPA0010008414870024 الائیڈ بینک لمیٹیڈ لاہور روڈ بوریوالہ بالتر تیب چیک نمبری 2433373542 مالیتی-/800000 روپے مورخہ 06.08.2022 اور چیک نمبری 2433373543 مالیتی -/761264 روپے مورخہ 01.02.2022 الائیڈ بینک لمٹیڈ لاہور روڈ برانچ بوریوالہ روبروعدالت بموجودگی گواہان برائے بقیہ ادائیگی رقم بھی سائل کے حوالے کردیئے مقررہ تاریخ پر الزام علیہ نے سائل کی منت سماجت کی کہ ابھی میرے اکاؤنٹ میں رقم موجودنہ ہے آپ اسے مورخہ 31.08.2022 کو کیش کروالیں جس پر سائل نے مورخہ 31.08.2022 کو چیک نمبری 2433373542 مالیتی-/800000 روپے کیش کیلئے بینک میں پیش کیا تو بینک مذکورہ نے اکاؤنٹ میں رقم نہ ہونے اور چیک پر غلط دستخط ہونے کی بناء پر میموسلپ لگا کر واپس کردیا جس کو سائل نے مزید مورخہ 07.09.2022 اور 08.09.2022 کو دوبارہ بینک میں پیش کیا تو بینک نے دوبارہ ڈس آنر سلپ لگا کر چیک مذکورہ واپس کردیا الزام علیہ ظفراللہ نے تاحال سائل کو رقم کی ادائیگی نہ کی ہے الزام علیہ ظفر اللہ نے دیدہ دانستہ طور پر سائل کو بوگس و فرضی اور بددیانتی سے اپنے غلط دستخط کرتے ہوئے برائے دائیگی رقم چیک جاری کرکے سخت زیادتی کی ہے الزام علیہ ظفر اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی کی جائے نقل چیک معہ میمو سلپ لف ہذا ہیں

گزارش ہے کہ سائل چک نمبر 112/EB بوریوالا کا رہائشی ہے۔ الزام علیہ کے ساتھ سائل کے اچھے تعلقات تھے آپس میں لین دین کی فضاء بھی قائم تھی۔ مورخہ 05.05.2022کو بوقت شام 4بجے الزام علیہ سائل کے پاس آیا اور کہا کہ مجھے اپنا کاروبار کرنے کے لیے رقم مبلغ 450000روپے کی ضرورت ہے اگر آپ مجھے رقم مبلغ 450000روپے دے دیں تو میں آپکو رقم جلد واپس کردوں گا ۔میں نے روبروگواہان محمد اکرم ولد ولی محمد قوم مغل سکنہ Fبلاک بوریوالا، شاہد محمود ولد محمد حفیظ قوم راجپوت سکنہ عتیق ٹاون بوریوالاالزام علیہ کو 450000روپے دیدی اور ادائیگی کی بابت الزام علیہ نے مجھے ایک قطعہ چیک نمبری 00041527مورخہ 25.07.2022 ۔Uمائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ بوریوالا زیر اکاؤنٹ نمبری 10490467520150دے دیا اور کہا کہ آپ مذکورہ تاریخ پر چیک کیش کروالینا سائل نے چیک مذکورہ روبروگواہان متذکرہ بالا کیش کروانے کے لیے جمع کروادیا مگر بینک مذکورہ نے رقم نہ ہونے کی بابت میمو لا کر واپس کر دیا۔ سائل نے معہ گواہان بارہا بار الزام علیہ سے رابطہ کیا جو مسلسل وعدہ وعید کرنے کے بعد اب صاف انکاری ہو گیا ہے۔ الزام علیہ نے بدنیتی سے دھوکہ دہی اور بدنیتی سے جعلی فرضی اور بوگس چیک جاری کر کے سخت زیادتی کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں