اہم خبر 57

ناحق قتل کیا گیا جس پر درخواست گزاری گئی

گزارش ہے کہ سائل گلی نمبر 13 یعقوب آباد بوریوالا کا رہائشی ہوں محنت مزدوری کر کے گزر اوقات کرتا ہوں امروز قریب 10/30 بجے دن دانیال مسیح ولد پرویز مسیح سکنہ گلی نمبر 13 یعقوب آباد کے مکان کے سامنے کچھ لوگ جھگڑ رہے تھے اسی اثناء میں میرا والد اقبال مسیح جو کہ رئٹائڑ پولیس کنسٹیبل ہے بھی آ گیا جس نے دانیال مسیح سے کہا کہ کیوں جھگڑتے ہو جسپر اس نے کہا کہ میں ابھی اپکو ایسا کہنے کا مزا چکھاتا ہوں اور اپنے گھر چلا گیا اور کچھ ہی دیر بعد اپنے گھر سے آہنی کلہاڑا اٹھا کر باہر آ گیا اور میرے والد کو کہا کہ تم نے مجھے ایسا کیوں کہا اور ساتھ ہی کلہاڑے کا وار کیا جو میرے والد کے سر کی پجھلی طرف بائیں جانب لگا جس نے دوسرا وار کیا جو بھی میرے والد کے بائیں کان کے قریب لگا جس سے میرا والد زمین پر گر پڑا اور خون سے لت پت ہو گیا میں نے شور واویلہ کیا تو گواہان میری والدہ مسماۃ کنیراں بی بی اور ہمشیرہ مسماۃ صباء بی بی و دیگر اہل محلہ آ گئے جنہوں نے وقوعہ ہذا بچشم خود دیکھا دانیال مسیح موقع سے فرار ہو گیا میں معہ گواہان اپنے والد اقبال مسیح کو فوری طور پر ہسپتال بوریوالا برائے علاج معالجہ لے آیا جہاں پر ڈاکٹر صاحب نے میڈیکل نمبری 524/20 ازان اقبال مسیح دیا مسمی دانیال مسیح ولد پرویز مسیح نے میرے والد کو قتل کرنے کی غرض سے ناحق مضروب کر کے سخت زیادتی کی ہے

گزارش ہے کہ سائل مجاہد کالونی تاج پارک گلی نمبر 06 کا رہائشی ہوں محنت مزدوری کر کے گزر اوقات کرتا ہوں مورخہ 27.05.2020 کو میں محنت مزدوری کیلئے باہر گیا ہوا تھا جب شام کو واپس آیا تو مسرت بی بی بھتیجی گھر میں موجود نہ تھی چونکہ میرا بھائی سانس کا مریض ہے محلہ میں کافی تلاش کی جو دستیاب نہ ہوئی شور واویلہ پر گواہان مسمیان 1۔ محمد یسین ولد مختار علی قوم انصاری۔2۔ محمد امجد ولد محمد طفیل قوم انصاری سکنائے دیہہ موقع پر آ گئے جنہوں نے بتلایا کہ آپ کی بھتیجی مسماۃ مسرت بی بی کو مسمیان مجیب وغیرہ مندرجہ بالا کے ساتھ جاتے ہوئے دیکھا رات گئے تک تلاش کرتے رہے ہیں میں معہ گواہان و اہل محلہ مسماۃ اللہ رکھی کے مسکن پر گئے اور اپنی بھتیجی مسرت بی بی کا پتہ کیا جس نے انکار کرتے ہوئے اندر سے کنڈی لگا لی مگر ہم بدستور اللہ رکھی سے اپنی بھتیجی مسرت بی بی کے بارہ میں پوچھتے رہے کافی دیر بعد اللہ رکھی نے کنڈی کھولی تو دیکھا ملزمان مجیب وغیرہ اللہ رکھی کے مکان سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے اور مسرت بی بی کو ایک کمرہ سے ہم نے برآمد کیا جس نے بتلایا کہ مسمی مجیب وغیرہ مجھے زنا حرام کاری کی خاطر اٹھا کر لے آئے تھے اور مجیب نے اس کے ساتھ زیادتی کی ہے درخواست پیش کرتا ہوں کاروائی کی جائے۔

عرفان ولد لال دین قوم بھٹی سکنہ 110 ای بی تھانہ شیخ فاضل گزارش ہے کہ میں چک نمبر 435 ای بی کا رہائشی ہوں شب درمیانی 27.28/05.20 گھر میں سویا ہوا تھا کہ اچانک قریب 1/30 بجے رات کھڑاک کی آواز پر بیدار ہوا تو دیکھا مکان کے صحن میں ایک شخص کھڑا تھا جسکو بلب کی روشنی میں شناخت کیا جو عرفان ولد لال دین بالا تھا میرے شور واویلہ پر امانت علی ولد طاہر حسین مغل ۔ محمد حیات ولد چراغ دین قوم قریشی وغیرہ آ گئے جسکو پکڑنے کی کوشش کی جو فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا مسمی عرفان نے بوقت شب میرے گھر میں داخل ہو کر زیادتی کی ہے مذکورہ کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کر کے ملزم کو گرفتار کیا جاوے

گزارش ہے کہ سائل عظیم آباد مکان نمبر 83 کا رہائش پذیر ہوں کاشتکاری کرتا ہوں میں نے اپنے مکان رہائشی سے ملحقہ ڈیرہ بنایا ہوا ہے شب درمیانی 02.03/03/20 کو میں حسب دستور سابق ڈیرہ کو مقفل کر کے اپنے مکان رہائشی میں سوگیا جبکہ میرے اہل و عیال شادی کے سلسلہ میں اسلام آباد گئے ہوئے تھے صبح ویلے بیدار ہوا تو ڈیرہ میں گیا تو دیکھا ڈیرہ کے اندر کمروں میں سامان بکھرا پڑا تھا شک چوری ہوا شور واویلہ کرنے پرگواہان مسمیان محمد عادل ولد نذیر احمد قوم آرائیں۔2۔ فیضان عباس ولد سرور قوم بھٹی سکنائے دیہہ و دیگر اہل محلہ آ گئے پڑتال سامان کرنے پر 1۔ایک عدد کیمرہ(نیکون) 2۔6 عدد گھڑیاں مردانہ دو عدد بلیو ٹوتھ ہینڈ فری۔ دو عدد عرمانی عینکیں ایک عدد کوٹ برنگ براون چیک والہ دو عدد بریسلٹ چاندی مردانہ ایک عدد موبائل فون برنگ سیاہ، USB، میموری کارڈ نقدی رقم ایک لاکھ روپے معہ دیگر ضروری کاغذات ناموجود مسروق پائے میں نے CCTV کیمرہ ڈیرہ اور اپنے مکان رہائشی میں لگائے ہوئے ہیں جنکی مدد سے دو ملزمان کے فوٹو واردات کرتے ہوئے عیاں ہیں جنکی فوٹیج تصاویر بھی پیش کروں گا نامعلوم ملزمان نے میرے ڈیرہ میں واردات کر کے زیادتی کی ہے آج تک اپنے طور پر فوٹیج کی مدد سے تلاش ملزمان کرتا رہا ہوں مگر کوئی سراغ نہ لگ سکا درخواست پیش کرتا ہوں کاروائی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں