چوری 37

نامعلوم ملزمان نے موٹرسائیکل اور دیگر چیزیں چوری کرلی جس پر درخواست گزاری گئی

گزارش ہے کہ سائل پرانی چونگی لڈن روڈ بورے والا کا رہائشی ہے اور ویلڈنگ کا کام کرتا ہے مورخہ 23.07.2021بروز جمعہ سائل جمعہ کی نماز ادا کرنے کے بعد جامعہ مسجد یا رسول اللہ سے جونہی باہر آیا تو الزام علیہان اچانک سامنے آ گئے آتے ہی الزام علیہ شبیر حسین نے للکارا مارا کہ آج اسے جان سے مار دو یہ بچ کر نہ جائے جس پر الزام علیہ محمد عظیم نے سائل کا عمامہ زبردستی کھینچ کر اتار دیا جس سے سائل زمین پر گر پڑا ۔الزام علیہ علی رضا نے اینٹ پختہ کا وار کیا جو سائل کی بائیں پسلی پر لگا جس سے سائل کی پسلی ٹوٹ گئی دیگر ملزمان بھی سائل پسٹل کے بٹوں ،ہوروں مکوں اور ٹھوڈوں سے زدوکوب کرتے رہے الزام علیہ حسیب حسن نے سائل کی داڑھی پکڑ کر کھینچی سائل کی چیخ و پکار پر گواہان محمد شریف ولد نواب دین قوم جٹ سکنہ پرانی

چونگی لڈن روڈ بورے والا ،ظفر اقبال ولد ذوالفقار احمد قوم چیمہ سکنہ پرانی چونگی لڈن روڈ بورے والا و دیگران آ گئے جنہوں نے وقوعہ ہذا بچشم خود دیکھا اور الزام علیہان کی منت سماجت کر کے سائل کی جان بخشی کروائی جاتے ہوئے الزام علیہان نے دھمکی دی کہ اگر کوئی کاروائی کی تو جان سے ما ر دیں گے اور آپ کو عبرت کا نشان بنا دیں گے گواہان سائل کو مضروبی حالت میں THQ ہسپتال بورے والا لائے جہاں سے سائل کا میڈیکل بذریعہ پولیس ہوا وجہ عناد یہ ہے کہ کچھ عرصہ قبل الزام علیہان کے ساتھ سائل کی معمولی تلخ کلامی چلی آ رہی تھی اس رنج کی بناء پر جملہ ملزمان نے مسلح ہو کر ،سائل کو جان سے مارنے کی نیت سے ناحق مضروب کر کے ،سائل کے عمامہ اور داڑھی شریف کی بے حرمتی کر کے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے کر سخت زیادتی کی ہے درخواست پیش کرتا ہوں کاروائی کی جاوئے

گزارش ہیکہ میں شاہ فیصل کالونی بورےوالا کا رہائشی ہوں محنت مزدوری کرتا ہوں مورخہ01.08.21 بوقت 6:30 بجے شام سائل اپنی موٹرسائیکل کراون لیفان بلا نمبری انجن نمبری1044445چیسز نمبری691705 برنگ سیاہ ماڈل2018 مالیتی 32000روپے گھر کے باہر کھڑی کر کے خود گھر چلا گیا تھوڑی دیر بعد گھر سے باہر نکلا تو موٹر سائیکل مسروق نا موجود پائی شور واویلہ پرزید الرحمان ولد ممتاز علی قوم ملک سکنہ مجاہد کالونی غضنفرولد محمد احمد قوم کھرل سکنہ امجد ٹاون آگئے جنہوں نے وقوعہ بچشم خود دیکھا نا معلوم ملزم کے خلاف کاروائی کی جائے

گزارش ہے کہ سائل گلی نمبر 5 تاج پارک بورے والا کا مستقل رہائشی ہے اور محنت مزدوری کرتا ہے امروز مورخہ 03.08.21 بوقت -/1 بجے دن سائل نے اپنی موٹرسائیکل ہنڈا ڈریم 125/CG برنگ سیاہ نمبری VRK-15-547 انجن نمبر S005805چیسز نمبر DB005796 مالیتی -/80000روپے اپنے گھر کے باہر کھڑی کی اور اندر چلا گیا تھوڑی دیر بعد باہر نکلا تو موٹرسائیکل متذکرہ بالا ناموجود مسروق پائی شور واویلہ پر گواہان 1۔ محمد مصطفیٰ ولد نور اسلام قوم شیخ سکنہ تاج پارک 2۔ فیروز حسین ولد پرویز حسین قوم جٹ سکنہ گلی نمبر 5 تاج پارک بورے والا موقع پر آ گئے جن کے ہمراہ تلاش ملزمان و موٹرسائیکل کی گئی جو کہ دستیاب نہ ہوئے ہیں درخواست پیش کرتا ہوں نا معلوم ملزمان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جا کر ٹریس کرکے سائل کی موٹرسائیکل برآمد کی جاوئے

گزارش ہے کہ سائل سٹلائیٹ ٹاون بورےو الا کا رہائشی ہے جو کہ مورخہ1.6.2021کو تقریبا 1بجے دن اپنی ملکیتی کار ویگنار برنگ سفید انجن نمبر 200604چیسز نمبر ی 10100545ماڈل 2019رجسٹریشن نمبری LE-6589/19-Aمالیتی مبلغ 1500000روپے پر سوار ہو کر اپنے دفتر واقع لاہور روڈ بورےو الا پر آیا اور کار باہر کھڑی کر کے دفتر چلا گیا اور جب کچھ دیر بعد باہر آیا تو کار متذکرہ بالا نا موجود مسروق پائی میرے شور واویلہ پر مسمیان انیس ولد محمد اسلام قوم لودھی اور عامر شبیر ولد شبیر احمد قوم آرائیں بھی موقع پر آ گئے جن کے ساتھ مل کر تلاش و بسیار کرتا رہا جس پر علم ہوا کہ سائل کی ملکیتی کار محمد عامر ولد محمد انور قوم راجپوت سکنہ 102/K بلاک بورےو الا نے چوری کی ہے تو سائل ہمراہ گواہان الزام علیہ کے پاس گیا اور بذریعہ پنچائیت اپنی کار واپسی کا مطالبہ کیا جس نے روبرو گواہان کار چوری کرنا تسلیم کیا اور کار واپس کرنے کا وعدہ وعید کیا لیکن لیت و لعل سے کام لیتا رہا اب الزام علیہ کار واپسی سے صاف انکاری ہو گیا سائل کے ساتھ سخت زیادتی ہوئی ہے درخواست پیش کرتا ہوں مقدمہ درج کر کے سائل کی داد رسی کی جائے

گزارش ہے کہ میں چک نمبر 445/ای بی بورے والا کا سکونتی ہوں اور دیہہ ہذا میں ہی مین بازار میں احمد موبائل اینڈ جاز کیش سنٹر کے نام سے دوکان بنارکھی مورخہ 5.8.21کو حسب معمول رات تقریبا 10 بجے میں اپنی دوکان بند کر کے گھر چلا گیا اگلی صبح جب نماز فجر کے لئیے بیدار ہو تو مسمیان کاشف ندیم برادر م علی وقاص ولد محمد حفیظ قوم رحمانی سکنائے دیہہ ہذا نے مجھے بتلایا کی آپ کی دوکان کے تالے ٹوٹے ہوئے ہیں اور شٹر بھی کھلا ہوا ہے اس اطلاع میں معہ گواہان ودیگر معززین کے ہمراہ دوکان پر پہنچ کے دیکھا تو دوکان کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے اورشٹر بھی کھلا تھا جب دوکان کے اندر

گئے تو وہاں پر موجود موبائلز میں سے 1نوکیا ماڈل 105 .2عدد .2 موبائل QZ4.3G5ماڈل4نوکیا ماڈل 106 5.نوکیا ماڈل 206اور دراز میں موجود نقدی رقم مبلغ 70ہزار روپے بھی ناموجود مسروق پائے تمام موبائلز کی مالیت تقریبا 25 ہزار تھی جو کہ نامعلوم ملزمان نے رات کے وقت تالے توڑ کر سرقہ کر لئیے ہیں میرے ساتھ سخت زیاتی ہوئی ہے درخواست پیش کرتا ہوں کاروائی کی جائے وقوعہ کی اطلاع پا کر مقامی پولیس بھی موقع پر وقوعہ ہذا کا ملاحظہ کرنے آئی تھی نا معلوم ملزمان کو ٹریس کر کے میرا مال مسروقہ برآمد کر کے داد رسی کی جائے سرقہ شدہ موبائل G5میں سم نمبر 03240900445موجود تھی جبکہ دیگر موبائلز برائے فروخت پڑے تھے جن میں کوئی سم موجود نہ تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں