گزارش ہے کہ میں صادق ٹاؤ ن بورے والا گلی نمبر 2 کا رہائشی ہوں اورکاشت کاری کرتا ہوں مورخہ 22.10.21 بوقت 02:30 بجیدن بھتیجا ام اسامہ بعمر 16/17 سال گھر میں موجود تھا میری بیوی محفل میلاد پر گئی ہوئی تھی جبکہ میں اور شمشاد احمد ولد ثناء اللہ قوم جٹ سکنہ 146/ای بی اور محمد سلیم ولد محمد حسین قوم ملک سکنہ صادق ٹاؤن گھرکے باہر گلی میں موجود تھے کہ اچانک 4 کس نا معلوم ملزمان جن میں دو کس مسلح ہائے پسٹل 30 بور تھے گھر میں زبر دستی داخل ہو گئے شور واویلہ پر ہمیں آتا دیکھ کر ملزمان 4 کس جانب شاہ فیصل کالونی فرار ہو گئے جنہون نے گھر کی سیف الماری توڑ کر نقدی 70000 روپے اور طلائی زیورات 8 تولے طلائی زیور با تفصیل 4 عدد انگوٹھی زنانہ ، 6 عدد انگوٹھی مردانہ ، 6 عدد چوڑیاں ، 2 عدد کڑے ، 2 سیٹ کانٹے ، گینٹھی ،ٹکا ،ایک عدد انگوٹھی چاندی وزنی 3 ماشہ نا موجود مسروق پائے 4 کس ملزمان نے مسلح ہو کر میرے گھر میں داخل ہو کر واردات کی ہے نامعلوم ملزمان کو سامنے آنے پر میں معہ گواہان شناخت کر سکتے ہیں کاروائی کی جائے آج تک میں بھی اپنے طور پر تلاش کرتا رہا ہوں کوئی سرغ نہ ملا ہے درخواست پیش کرتا ہوں کاروائی کی جائے ۔
سائل رامے کسٹمر سنٹر فیض آباد چیچہ وطنی روڑ کا مالک ہے کل مورخہ 24.10.2021قریب شام 5:35بجے سائل اپنے کسٹمر سنٹر پر کام کررہا تھا کہ تین آدمی موٹرسائیکل 125CG ہونڈا برنگ سیاہ بلا نمبری آکر رُکے اور کچھ دیر کھڑے رہے پر دو آدمی جن کی عمریں تقریباً25/26سال رنگ سفید کلین شیو دکان میں داخل ہوئے اور پسٹل نکال کر مجھ پر تان لئے اور دھمکی دی جو کچھ ہے نکال دو ورنہ جان سے ماردیں گے جبکہ تیسرا شخص جس نے پینٹ شرٹ پہن رکھی تھی دکان کے باہر مسلح اسلحہ چوکس کھڑا رہا جس پرمیں نے درازسے رقم جو بجلی کے بلوں سے اکٹھی کی تھی مبلغ 215000روپے اور گلہ کی رقم مبلغ 45-40ہزار تقریباً تھی نکال کر کاؤئنٹر پر رکھ دی جسے دونوں آدمیوں نے اپنی جیبوں میں ڈالا اور مجھے دھمکی دی کہ اگر شور کیا تو جان سے
مار دیں گے اور کہا کہ کاؤنٹر کے نیچے لیٹ جاؤ جان کے خوف سے میں نے دھمکی کی تعمیل کی اور نیچے لیٹ گیا اور وہ موٹرسائیکل پر سوار ہوکر فرار ہوگئے نامعلوم 3کس مسلح ڈاکووں نے سائل کی رقم 255000تا 260000روپے تقریباً اسلحہ آتشیں کے زور پر چھین کر سخت زیادتی کی ہے اور میرے شور واویلا پر مسمیان حاجی سلطان احمد ولد خوشی محمد قوم مغل سکنہ فیض آباد بورے والا ۔2۔محمدفیاض ولد حاکم علی سکنہ انورٹاؤن بورے والا ودیگر مردمان موقع پر آگئے جنہوں نے وقوعہ ہذا بچشم خود دیکھا اور نقدی رقم و بلوں کی رقم ناموجود مسروق پائی میرے ساتھ زیادتی ہوئی ہے مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی عمل میں لاکر میری رقم برآمد کروائی جاوئے ۔جناب کی عین نواز ش ہوگی
گزارش ہے کہ سائلہ 435/ای بی کی رہائشی ہے اور خانہ داری کرتی ہے الزام علیہ رزاق بٹ میرے بھائی ممتاز ولد عبدالرحمان قوم انصاری سکنہ چنوں موڑ کا مستقل رہائشی ہے کا بھائی بناہوا ہے جو کہ ہمارے گھر آیا اور کہا کہ میری بیوی گھر میں اکیلی رہتی ہے میں کام پر چلا جاتا ہوں آپ اپنی بیٹی مسماۃ صدف بی بی کنواری بعمر 17 سال کو میرے کے گھر بھیج دیا کرو میں شام کو آپ کی بیٹی کو آپ کے گھر چھوڑ دیا کروں گا میں آپنی بیٹی کو صبح کے وقت الزام علیہ کے گھر بھیج دیتی تھی جو کہ شام کو گھر آ جاتی تھی مورخہ 08.10.21 کو بوقت قریب -/9 بجے دن میں اپنی بیٹی مسماۃ صدف بی بی کو الزام علیہ کے گھر بھیجا جو شام کو واپس نہ آئی میں الزام علیہ کے گھر گئی تو اس کی بیوی پروین بی بی نے کہا کہ تھوڑی دیر تک آپ کی بیٹی کو خود لے کر آ جاتی ہوں آج تک میں معہ گواہان 1۔ برادرم ممتاز اور محمد سلیم ولد محمد سرور قوم جٹ سکنہ یعقوب آباد الزام علیہ کے گھر جاتے رہے جو کہ دستیاب نہ ہوا ہر بار اس کی بیوی ملاقی ہوئی جو لیت لعل کرتی رہی ہے اور آج صاف انکاری ہو گئی ہے الزام علیہ رزاق بٹ نے میری بیٹی کو زنا حرام کاری کی خاطر اغواء کر کے سخت زیادتی کی ہے درخواست پیش کرتی ہوں کاروائی کی جاوئے ۔
گزارش ہے سائل چک نمبر 519/EBتحصیل بوریوالا ضلع وہاڑی کا رہائشی ہے سائل محنت مزودری کرتا ہوں مورخہ 02.09.2021بوقت تقریباً 3بجے سہ اپنے رشتہ دار کے گھر واقع گلی نمبر 3تاج پارک بوریوالا ضلع وہاڑی گیا سائل اپنی موٹر سائیکل ہونڈا CD70ماڈل 2020رجسٹر یشن نمبر VRK-4142اپنے گھر کے باہر کھڑی کر کے گھر کے اندر چلا گیا جب تھوڑی دیر بعد واپس آیا تو دیکھا کی سائل کی موٹر سائیکل ناموجود ہے سائل کو شبہ چوری ہوا سائل کے شوروایلا گواہاں وسیم اصغر ولد محمد اصغر ذات جٹ سکنہ تاج پارک بوریوالا ،محمد کاشف ولد محمد سعید ذات بھٹہ سکنہ تاج پورک بوریوالا ودیگر مردمان موقع پر آگئے جنہوں نے وقوعہ ہذا بچشم خود دیکھا نامعلوم افراد نے سائل کی موٹر سائل چور کرلی ہے سائل نے 15پر اطلاع کی تو پولیس نے موقع ملاحظہ کیا ہے نامعلوم افراد نے میری موٹر سائیکل چوری کر کے سائل کے ساتھ سخت زیادتی کی ہے درخواست پیش کرتا ہوں مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے