واردات 52

واردات کرنے کی کوشش کو ناکام بنایا گیا

گزارش ہے کہ میں کچہری میں وکیل ہوں اور میری رہائش عظیم آباد نزد ووکیشنل کالج ہے ہمارے محلے میں لوگ اکثر مجھے آکر بتاتے تھے کہ ایک آمی جس نے داڑھی رکھی ہوئی ہے جب بچیاں صبح سکول یا آگے پیچھے جاتی ہیں تو موٹرسائیکل پر آ کر ان کو چھیڑتا ہے جو اکیلی مل جاتی ہے اس کے نزدیک موٹرسائیکل کرکے اس کو دھمکی دیتا ہے کہ میرے ساتھ موٹرسائیکل پر بیٹھو ورنہ میں آپ کو مار دوں گا بچیاں جب شور کرتی ہیں تو موٹرسائیکل پر فرار ہو جاتا ہے جس پر ہم نے مل کر نگرانی شروع کر دی امروز قریب 8 بجے دن میں اپنی کار میں معہ عبداللہ سعید ولد سعید احمد قوم آرائیں ،اسد عزیز سعود گجر ولد عزیز احمد قوم گجر جا رہے تھے کہ جب ہم ووکیشنل کالج کے قریب پینچے تو دیکھا ایک آدمی داڑھی والا موٹرسائیکل پر ایک بچی جو اکیلی ووکیشنل

کالج جا رہی تھی اس کے قریب موٹرسائیکل کرکے اس کا راستہ روک کر اسے دھمکی دے رہا تھا کہ میرے ساتھ موٹرسائیکل پر بیٹھ جاؤ ورنہ میں آپ کو فائر مار دوں گا بچی رو رہی تھی جس پر ہم نے فوراً گاڑی روک کر اس کو پکڑنے کی کوشش کی تو مذکورہ اپنا موٹرسائیکل پھینک کر تنگ گلی کی طرف فرار ہو گیا جو بعد میں پتہ جوئی کرنے پر مذکورہ کا نا م جاوید ولد بشیر احمد بالا معلوم ہوا اگر ہم موقع پر نہ آتے تو مذکورہ بچی کے ساتھ کوئی بھی سنگین وقوعہ کر سکتا تھا مذکورہ جاوید نے بچی کو حراساں کرکے اور دھمکی دے کر سنگین جرم کیا ہے مذکورہ جاوید کے خلاف مقدمہ رجسٹر کرکے اسے گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دلوائی جاوئے تاکہ آئندہ کوئی ایسا جرم نہ کر سکے ۔

گزارش ہے کہ سائل محمد کامران ولد گلزار احمد قوم رحمانی سکنہ نزد مدینہ مسجد مجاہد کالونی تحصیل بورے والا ضلع وہاڑی کا رہائشی ہے سائل جو کہ ایک شریف آدمی ہیں اور نزد مجاہد کالونی نہر والا پل شاہ فیض کالونی پر ایک برگر پوائینٹ پرنس برگر پوائینٹ کے نام سے چلارہا ہے جناب والہ سائل مورخہ 27.08.2021 کو بوقت تقریباً رات 10:30 بجے اپنی دوکان پر کام کر رہا تھا سائل دوسری دوکان سے بقایا جات لینے کے لیے گیا کہ پیچھے سے کسی نا معلوم شخص نے سائل کی دوکان پر کھڑی موٹرسائیکل یونائیٹڈ برنگ سرخ ماڈل 2017 چوری کرکے لے گیا جو مالیتی مبلغ -/30000 روپے کی تھی جب سائل واپس اپنی دوکان پر آیا تو موٹرسائیکل یونائیٹڈ ناموجود پائی سائل نے ادھر اُدھر تلاش کیا اور لوگوں سے پوچھا مگر کہیں نہ ملی سائل نے اسی وقت 15 پر کال کی تو مقامی پولیس موقع پر آئی جنہوں نے سائل کو درخواست گزاری کرنے کو کہا جناب والہ سائل ایک غریب آدمی ہے لہذا آپ سے بذریعہ درخواست استدعا ہے کہ نا معلوم شخص کے خلاف پرچہ درج کرکے قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور سائل کا موٹرسائیکل یونائیٹڈ نا معلوم سے برآؐمد کروائی جا ئے

گزارش ہے کہ سائل کچی آبادی نزد گلستان کالونی کا مستقل رہائشی ہے اور بورے والہ ہسپتال میں ملازمت کرتا ہوں امروز مورخہ 25.08.21 بوقت قریب 4/20 بجے صبح سائل نے اپنی موٹرسائیکل ہنڈا 125/CG برنگ سیاہ ماڈل 2020 چیسز نمبر EB.370272انجن نمبر R688087رجسٹریشن نمبر ABS.8862مالیتی -/115000 روپے بورے والا ہسپتال کے باہر کھڑی اور اندر ڈیوٹی میں مصروف ہو گیا تھوڑی دیر بعد دیکھا تو موٹرسائیکل ناموجود مسروق پائی شور واویلہ پر گواہان 1۔ وحید گل ولد صدیق گل سکنہ گلی نمبر 15 یعقوب آباد 2۔ راشد حسین ولد منور حسین قوم کمبوہ سکنہ شاہ فیض پارک موقعہ پر آ گئے جن کے ہمراہ تلاش ملزم و موٹرسائیکل کی گئی جو کہ دستیاب نہ ہوئے ہیں درخواست پیش کرتا ہوں بمطابق قانون کاروائی عمل میں لائی جا کر سائل کی موٹرسائیکل برآمد کی جاوئے

گزارش ہیکہ بندہ نے گلی نمبر 7 مجاہد کالونی بوریوالہ میں اذان سپر سٹور اینڈ موبائل شاپ کے نام سے دکان بنا رکھی ہے آج مورخہ 30.08.2021بوقت 8:20 بجے صبح بندہ نے اپنے دوست عرفان علی کو دکان پر بیٹھاکرضروری سامان لینے پیچھے والی گلی میں گیا تھا کہ دو نامعلوم اشخاص بسواری موٹرسائیل 70اپلائیڈ فار جنہوں نے چہرے پر ماسک پہن رکھے تھے جن کے پاس ایک پسٹل تھا جو کہ دکان کے اندر آگیا دوسرا موٹرسائیکل کے اوپر بیٹھا رہے۔بندہ کی دکان پر آکر عرفان علی سے ایک موبائل VIVO V21Eجس میں نمبر 03006993274/03441993274موبائل جسکاIMEI#861983055957059یہ ہے۔موبائل کا ڈبہ بھی دکان میں سامنے ہی تھا جو ساتھ لے گئے جس کی مالیتی42000روپے ہے۔عرفان علی کے شورواویلہ کرنے پر گواہ نمبرجاوید اقبال ولد عنائت سکنہ مجاہد کالونی بوریوالہ نمبر2۔عدنان رشید ولد عبدالرشید سکنہ مجاہد کالونی بوریوالہ اور اہل محلہ آگئے ۔جنہوں نے انہیں مشرق کی طرف نہر کی جانب موٹرسائیکل پر جاتے دیکھا۔فوری طور پر 15پر کال کی گئی۔متعلقہ تھانہ ہذا سے ملازمین موقعہ پر پہنچ گئےجنہیں تمام وقوعہ ہذابتایا۔میری ساتھ سخت زیادتی ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں