گزارش ہے سائل چک نمبر 445ای بی بورے والا کا مستقل سکونتی ہے اور سائل ماشاء اللہ ہانس موٹرز پر ملازمت کرتا ہے مورخہ 14.10.19کو بوقت تقریبا08/30بجیرات سائل اپنے بھائی احمد فرید ولد عبدالشکور قوم کھوکھر،اظہر اقبال ولد فوجی امیر علی کھوکھر ساکنان445ای بی بورے والا کے ہمراہ عارف بازار بورے والا گجر ٹی سٹال کے سامنے کھڑے تھے کہ اچانک الزام علیہان 1تا 4آگئے جن میں سے الزام علیہان 2تا 3 نے مجھے بازووں سے پکڑ لیا اور الزام علیہ نمبر 2نے جو کہ مسلح 30بور پسٹل تھا میری کنپٹی پر پسٹل رکھا اورالزام علیہ نمبر 3نے جو مسلح پسٹل 30بور تھا اسلحہ کے زور پر میری جیب سے رقم مبلغ 3000/-ہزار روپے نکال لیے میں نے شور واویلہ کیا تو الزام علیہ نمبر 1نے مجھ پر 30بور پسٹل کا سیدھا فائر کیا جو کہ میری ٹانگوں پر قریب سے گزر گیا اور الزام علیہ نمبر 4 ایک کس نامعلوم جو کہ مسلح ہائے پسٹل 30بور تھا مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور کہا کہ اگر آواز
نکالی تو جان سے مار دیں گے شور واویلہ سن کر میرا بھائی اظہر اقبال اور احمد فرید جو اوپر بلئیر ڈ کھیلنے کے لیے گئے ہوئے تھے میری چیخ و پکار سن کے میرے پاس پہنچے جنہوں نے وقوعہ ہذا بچشم خود دیکھا سائل نے 15پر کال کی تو پولیس موقعہ پر آگئی جملہ بالا الزام علیہان نے مجھے قتل کرنے کی نیت سے مجھ پر سیدھا فائر کرکے اور اسلحہ کے زور پر میری جیب سے زبردستی پیسے نکال کر ظلم کی اخیر کردی جملہ بالا الزام علیہان قبل ازیں متعدد چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں ریکارڈ اشخاص ہیں علاقہ شرفاء کا جینا بھی مشکل کر رکھا ہے مقامی پولیس نے موقع سے پسٹل کی گولی کا خول بھی بر آمد کیاجو کہ فائر ہوا اب بھی جملہ الزام علیہان سے جان کا خطرہ ہے جملہ الزام علیہان کے خلاف مقدمہ درج کرکے سائل کو انصاف دلایا جاوے
درخواست بمراد اندراج کئے جانے پرچہ بابت چوری کرنے موٹرسائیکل نمبری VRN-18-102 ہنڈا 125CC انجن نمبری R073938 چیسز نمبر EA756157 ماڈل 2018 برنگ کالا مالیت 90 ہزار روپے بر خلاف نامعلوم اشخاص تھانہ سٹی بوریوالا جناب عالیٰ!گزارش ہے کہ میری رہائش FINE سٹی بوریوالا واقع ہے نزد الحبیب سپرمال بوریوالا میں ہے مورخہ 17.01.20 بوقت 12/1 بجےدرمیانی رات میں اپنی موٹرسائیکل نمبری 102/VRN اپنے گھر کے گراج میں کھڑی کر کے سو گیا جب میں صبح کو اٹھا تو میری موٹرسائیکل گراج میں موجود نہ تھی میں نےآس پاس دریافت کیا تو میری موٹرسائیکل نہ ملی موقع پر مسمیان ارسلان ولد ذوالفقار قوم کھوکھر سکنہ FINE سٹی نزد الحبیب سپر سٹور بوریوالا ۔محمد زمان ولد محمد اقبال قوم جٹ سکنہ 344 سیٹلائٹ ٹاؤن بوریوالا نے موقع پر دیکھا گیا مجھے میری موٹرسائیکل نمبری 102/VRN ہندا 125CC انجن RO73938 چیسز نمبر EA756157 ماڈل 2018 رنگ بلیک کسی دیگر اشخاص نے میرے گھر کے گراج سے چوری کر لی ہے قانونی کاروائی کی جاوے
گزارش ہے کہ سائل گلی نمبر 8نزد ڈیرہ راؤ واجد علی خان،مجاہد کالونی بورے والا کا رہائشی ہے۔مورخہ 07.01.2020کو رات 10:00 بجے سائل معمول کے کام کاج سے فارغ ہوکر اپنے اہل خانہ کے ساتھ ایک کمرہ میں سوگیا۔رات تقریبا 03:00بجے کے قریب سائل نیند سے بیدار ہوااور کمرہ سے باہر جانے لگا تو دیکھا کمرہ کے دروازہ باہر سے لاک تھا سائل نے اپنے دیگر اہل خانہ کو جگایا ہم نے دروازہ کھولنے کی کوشش کی لیکن دروازہ لاک ہونے کی وجہ سے کھل نہ سکا جس پر سائل نے اپنے ہمسایہ وسیم سعید ولد دین محمد کو کال کی جس نے محمد منشاء ولد خوشی محمد ساکن دیہہ کے ہمراہ آکر سائل کے کمرے کا دروازہ کھولا۔سائل کو شبہ چوری ہوا۔سائل نے اپنے دوسرے کمرہ کا دروازہ دیکھا جو کھلا ہوا تھا اور کمرہ کے اندر سامان بکھرا پڑا تھا جس پر سائل نے ہمراہ گواہان درج بالا سامان کی پڑتال کی کمرہ میں سیف الماری کے اندر پڑی ہوئی نقد رقم مبلغ 50,000/-روپے،ایک عدد طلائی لاکٹ بوزنی 1/2تولہ،ایک عدد مردانہ طلائی انگوٹھی بوزنی 1/2مالیتی تقریبا 90,000/-روپے غائب پائے سائل نے 15پر کال کی جس پر مقامی پولیس آگئی۔جس نے مناسب کاروائی کے بعد درخواست گزارنے کا کہا جس پر سائل درخواست گزار رہا ہے نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی کی جائے اور سائل کا مال مسروقہ برآمد کروایا جاکر سائل کے حوالے کیا جائے۔