لین دین 41

پراپرٹی کے لین دین پر لڑائی جھگڑا ہوا جس پر درخواست گزاری گئی

گزارش ہے کہ سائل چک نمبر 445/EBبورے والا کا مستقل رہائشی ہے مورخہ29.4.21بوقت 12بجے دن سائل اپنے رقبہ پر موجود تھا کہ الزام علیہ محمد افضل مسلح پسٹل 30بور 2محمد اکرم مسلح پسٹل 30بور زبردستی بغیر کسی دخل ورانٹ کے خسرہ نمبر 29/21برقبہ 5K-3M واقع چک نمبر 445/EB بورےو الا پر آئے اور سائل کو للکارا مارا کہ فصل برسیم جو تمہارے قبضہ کاشت میں ہے سے باہر چلے جاؤ ہم نے ہل چلانا ہے سائل نے قانونی اجازت نامہ دخل ورانٹ کے بارے پوچھا تو محمد افضل نے اپنا پسٹل مجھ پر تان لیا کہ یہ دخل ورانٹ ہے اگر باہر نہ نکلے تو جان سے ما ر دوں گا محمد اکرم الزام علیہ نے فصل برسیم سوٹے سے اجاڑنا شروع کر دی سائل نے الزام علیہ محمد اکرم کو آگے بڑھ کر روکنے کی کوشش کی تو اپنا پسٹل مجھ پر تا ن لیا کہ اگر آگے قدم بڑھایا تو جان سے ما ر دوں گا الزام علیہ محمد افضل اور محمد اکرم نے مسلح ہو کر فصل برسیم اجاڑنا شروع کر دی اور سائل کوزندگی اور موت کے خوف میں مبتلا کر دیا سائل نے شور واویلہ شروع کر دیا شور کی آواز سن کر گواہان مسمیان جاوید رسول ولد محمد اشرف 2عبیداللہ ولد عطاء اللہ اقوام ڈوگر

ساکنان 445/EBبورے والا ودیگر اہل علاقہ موقع پر آ گئے گواہان نے منت سماجت کر کے میری بخشی کروائی الزام علیہ 2محمد اکرم نے فصل برسیم مذکورہ بالا میں پڑی سپرے مشین الیکٹرک2T اور 2لیٹر کیڑے مار دوائی بھی اٹھا کر اپنے ساتھ جانب مشرق چلے گئے وجہ عناد یہ ہے کہ رقبہ کی بابت ہائی کورٹ ملتان سے رٹ پٹیشن نمبر 6672/21حکم امتناعی جاری ہو کر بورڈ آف ریونیو پنچاب کا حکم Suspended 8.4.21ہو چکا ہے جبکہ الزام علیہ نے اس محکمہ مال کو دخل ورانٹ کی درخواست دی جو داخل دفتر ہو گئی اس رنج کی بناء پر غیر قانونی اور بلا دخل ورانٹ رقبہ مذکورہ بالا میں داخل ہو کر قبضہ کرنے کی کوشش اور فصل برسیم کو اجاڑ کے اور سپرے مشین الیکٹرک 2ST مالیتی 12000روپے اٹھا کر لے جا کر سخت زیادتی کی ہے الزام علیہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جاوئے اور نقصان فصل برسیم سپرے مشین دوائی کیڑے مار 2لیٹر متھرین برآمد کی جاوئے

گزارش ہے کہ سائل نے چیچہ وطنی روڈ نزد پل راجباہ سٹی فارمیسی کے نام سے میڈیکل سٹور بنا رکھا ہے مورخہ 27.7.2021کو سائل معہ قمر زمان اور والد محمد نذیر تقریبا 11بجے رات دوکان بند کر کے گھر چلے گئے مورخہ 27.7.2021کو موبائل نمبری 03065433450سے میرے موبائل نمبر ی03009551971پر کال موصول ہوئی کر نا معلوم اشخاص نے سائل میڈیکل سٹور پر فائرنگ کر دی ہے سائل معہ والد محمد نذیر اور برادرم قمر میڈیکل سٹور پر آئے شور واویلہ کیا اور میڈیکل سٹور کو دیکھا جس کے باہر والے شٹر کو کراس کرتے ہوئے 10عدد فائر میڈیکل سٹور کے شیشے مالیتی 80ہزار اور میڈیسن 70ہزار روپے اور شٹر مالیتی 30ہزار روپے اور کل مالیتی 180000روپے فائرنگ سے تباہ ہو گئے ملزمان کی فائرنگ سے مین چیچہ وطنی روڈ پر خوف و حراساں پھیل گیا قبل ازیں مورخہ 23.04.2021کو بوقت تقریبا 8/45بجے رات ملزم آصف مسیح اور نا معلوم نے وقوعہ کیا تھا جس کی بابت سائل نے مقدمہ نمبری 157/21بجرم 506B/337H2/34ت پ تھانہ سٹی بورے والا میں درج رجسٹر کروا رکھا ہے جس میں ملزمان عبوری ضمانت پر ہیں جس میں تاریخ پیشی برؤئے بحث مورخہ 30.7.2021مقرر ہے ملزمان سائل کو مسلسل دھمکیاں دے رہے تھے کہ مقدمہ واپس لے لو ورنہ جان سے مار دیں گے مگر سائل کے انکار پر ملزم آصف مسیح نے میرے میڈیکل سٹور پر فائرنگ کر کے میرے شٹر شیشے اور میڈیسن کل مالیتی 180000روپے تباہ و برباد کر کے زیادتی کی ہے کاروائی کی جائے

گزارش ہے کہ فدوی بطور لیڈی ہیلتھ ورکر UC63میں کام کر رہی ہے آج مورخہ 3.8.2021کو فدوی زیب النساء ڈینگی مہم کے سلسلے میں مجاہد کالونی گلی نمبر 2بورے والا میں Indoor Activity کر رہی تھی جب فدوی راؤ افتخار ولد سلیمان کے گھر وزٹ کے لیے گئی تو اس نے فدوی سے بہت زیادہ بد تمیزی کی اور گندی گالیاں دیں اورمیری ڈائری زبردستی چھیننے کی کوشش کی اور گورنمنٹ ریکارڈ کو نقصان پہنچایا اور فدوی کو مستقبل میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں مہربانی فرما کر راؤ افتخارولد سلیمان شناختی کارڈ نمبر گلی نمبر 2مجاہد کالونی بورے والا کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور فدوی کو تحفظ فراہم کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں