اہم خبر 38

پی بلاک میں گھر میں داخل ہوکر اغواء کیا گیا مکمل تفصیل

میں ڈاکٹر بشیرولد شاہ محمد سکنہ 121/پی بلاک کا رہائشی ہوں بوڑھا شخص ہوں مورخہ 01.12.22بوقت 08:30 بجے صبح میں اپنے گھر میں موجود تھا میری بیٹی سمیرا اپنے بھائی طاہر کے ساتھ اپنے بچوں کو سکول چھوڑنے چلی گئی اس وقت گھر میں میری بہو و شیر خوار بچی بعمری 9ماہ ملازم عطا محمد ولد نامعلوم موجود تھے اسی اثناء میں گھر کے دروازے کی دستک ہوئی میرا ملازم دروازہ کھولنے چلا گیا ملازم عطا محمد نے دروازہ کھولا تو ملزمان شفیق ولد صدیق سکنہ گرین ٹاؤن دانیوال وہاڑی ، محمد حسین ولد محمد انور سکنہ 37 پھاٹک ماچھی وال وہاڑی، محسن ولد محمد شفیق سکنہ وہاڑی سلمٰی جبیں زوجہ شفیق سکنہ وہاڑی و 4 کس نامعلوم ملزمان دھکا دے کر اسلحہ کے زور پر اسلحہ سمیت زبردستی گھر کے اندر گھس آئے اور میرے گھر کے کمروںمیں داخل ہوگئے شفیق ملزم نے مجھے گریبان سے پکڑکرزمین پر گرادیا اور ڈنڈے اور اسلحہ پسٹل کے بٹ میرے سینے پر جان سے مارنے کی خاطر مارنے

شروع کردیئے کہ آج تمہیں جان سے ماردیں گے بٹ مار مار کر مجھے لہو لہان کردیا اور بہو کو بازو سے پکڑ کر باہر کی طرف دھکے دینے شروع کردیئے مجھ پر ملزمان محسن ، محمد حسین و 2 نامعلوم ملزمان اسلحہ تان کرمارنے کی دھمکیاں دیتے رہیں شفیق ، و نامعلوم 2 کس ملزمان ۔ سلمٰی جبیں زوجہ شفیق میرے گھر کے کمروں اور الماریوں کی تلاشی لیتے رہے اور نقدی 3 لاکھ اور زیورات طلاعی 15 تولہ اٹھا لیئے سلمٰی جبیں نے شیر خوار بچی بعمری 9 ماہ جو کہ سوئی ہوئی تھی اس کو بھی اٹھا لیا ملزمان بالا آپس میں یہ کہتے رہے کہ جلدی وار دات کرکے نکلو انکی بیٹی سمیرا اور بیٹا طاہر بچوں کو سکول سے چھوڑ کر گھر واپس آجائے گی اس اثناء میں میری بیٹی سمیرا اور میرا بیٹا طاہر بچوں کو سکول چھوڑ کرواپس گھر آگئے جنہوں نے وقوعہ بالا خود دیکھا

ملزمان نے ان کو آتا دیکھ کر اسلحہ تان کر بالوں سے پکڑ کر چادر اتار کر پھینک دی زدوکوب کرنے لگے میرا بیٹا آگے بڑھا تو دھکا دے کر آگے بڑھ گئے میرے شور واویلہ پر اہل علاقہ و ارد گرد کے لوگ اکھٹے ہوگئے جنہوں نے وقوعہ بالا خود دیکھا میری بہو و شیرخوار بچی بعمری 9 ماہ و نقدی و زیورات لے کر اغواء کرکے لے گئے وقوعہ بالا کی فوری طور پر 15 پر اطلاع بھی کی گئ درخواست پیش کرتاہوں ملزمان نے وقوعہ بالا کرکے 452۔ 365B۔ 380۔ 354۔ 506B سزا کے مرتکب پائے ہیں ملزمان کے خلاف کارائی کرکے کڑی کڑی سے سزا دی جاوے ملزمان واردات کے دوران ایک دوسرے کو ناموں سے پکار رہے تھے وقوعہ بالا کی CCTVفوٹیج بمعہ گواہان ثبوت پیش کیا جاوے گا میری بہو مقدس بی بی و شیرخوار بچی بعمر 9 ماہ کو فوری طور برآمد کروایا جاوے اور میری قیمتی اشیاء واپس دلوائی جاوے انصاف پروری ہوگی ملزمان کے خلاف FIRدرج کی جاوے

گزارش ہے کہ سائل P بلاک بوریوالہ کا رہائشی ہے اور سبزی منڈی بوریوالہ میں آڑھٹ بنائی ہوئی ہے مورخہ 25.11.22 کو سائل نماز جمعہ ادا کرنے کے لیے جامعہ مدینہ مسجد P بلاک بوریوالہ گیا جمعہ کی نماز ادا کرنے کے لیے سائل نے اپنی موٹر سائیکل ہنڈا CD/70 نمبری VRN/15-1810 چیسز نمبرCA-419297 انجن نمبر6940109برنگ سرخ مسجد کے باہر موٹر سائیکل کھڑی کردی جب وقت 02:15 بجے نماز جمعہ سے فارغ ہوا تو باہر آکر دیکھا کہ سائل کی موٹر سائیکل غائب تھی ۔ سائل نے شورواویلہ کیا تو غضنفر علی ولد نیامت علی اور شاہزیب ولد غلام رسول اقوام بھٹی سکنہ او بلاک موقع پر آگئے جنہوں نے سائل کو بتایا کہ ہم نے دونامعلوم ملزمان جن کو سامنے آنے پر شناخت کرسکتے ہیں آپکی موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا ہے الزام علیہان 2کس نامعلوم نے میری موٹر سائیکل مالیتی 30000 روپے چوری کرکے سخت زیادتی کی ہے ان کے خلاف کاروائی کی جاوئے

گزارش ہے کہ سائل بستی شیخاں والی نیو بیرکی کا مستقل سکونتی ہوں اور محنت مزدوری کرتا ہوں سائل کے دوبیٹے اور 5بیٹیاں ہیں جس میں صائمہ بی بی بعمر15/16سالہ بھی میرے رہائش پذیر ہے کل مورخہ 30.11.22 کو تقریبا بعد از محنت مزدوری گھر واپس آیا تو صائمہ بی بی دخترم گھر میں نظر نہ آئی تو شک گزرا میں نے صائمہ بی بی کی تلاش وپتہ جوئی کی تو مسمیان ۔ محمد سلیم ولد بشیر احمد ۔ 2محمد طارق ولد یٰسین اقوام کھوکھر سکنائے بستی شیخاں والی نیوبیرکی ملاقی ہوئے جنہوں نے بتلایا کہ ہم نے صائمہ بی بی کو ہمراہ بابر علی ۔ محمد صدیق اور 3کس نامعلوم اشخاص کے سوزوکی مہر ان کار میں جانب مین روڈ بوریوالہ جاتے دیکھا ہے بابر علی ۔ محمد صدیق نے ہمراہ 3کس نامعلوم کے ساتھ ملکر میری بیٹی کو اغواء کرکے میرے ساتھ زیادتی کی ہے کہ درخواست پیش کرتا ہوں مقدمہ درج کرکے میری بیٹی کو برآمد کیا جاوئے ملزمان نے میری بیٹی کو زنا حرام کاری کی خاطر اغواء کرکے زیادتی کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں