گزارش ہے کہ سائل پیشہ وکالت سے وابستہ ہے اور مکان نمبر 96-AAنزد جمیل آئس فیکٹری چیچہ وطنی روڈ بورےو الا کا رہائشی ہے سائل اپنا گھر گرا کر نیا تعمیر کر رہا ہے جس کی وجہ سے نیا اور پرانا لوہا و دیگر ساز وسامان گراونڈ فلور (ہال)میں پڑا ہوا ہے کچھ عرصہ سے سائل کا سامان لوہا وغیرہ چوری ہو رہا تھا سائل نے ریکی کرنا شروع کر دی امروز مورخہ 18.09.2021کو بوقت 8بجے صبح سائل کو ہال میں کچھ آوازیں سنائی دیں تو سائل ہال کے قریب آیا اور شور واویلہ کیا تو مسمیان ساجد محمود ولد محمد صادق قوم گجر سکنہ Dبلاک بورے والا محمد عدیل ولد محمد رفیق قوم جٹ سکنہ چک نمبر 437/EB بورے والا بھی موقع پر آئے ہمارا شور سن کر الزام علیہان نمبر 1-2بوری ہائے میں سامان لوہا وغیرہ ڈال کر ہمارے سامنے فرار ہو گئے سائل نے گواہان کے
سامنے سامان کی پڑتال کی تو ایک عدد بڑا رم ٹرک لوہے کا وزنی تقریبا 40کلو مالیتی 10000روپے دیگر لوہے کا سامان مالیتی تقریبا 150000روپے ناموجود مسروق پایا سائل نے معہ گواہان الزام علیہان نمبر3-4کے پاس جا کر ان سے پوچھا تو وہاں سامان کچھ پڑا تھا جس کو ہم نے شناخت کیا تو الزام علیہان نمبر 3-4نے بتایا کہ الزام علیہان نمبر 1-2ہمیں سامان لوہا وغیرہ فروخت کر کے گئے اور قبل ازیں بھی فروخت کر کے گئے تھے الزام علیہان نمبر 3-4نے روبرو گواہان کہا کہ وہ سائل کا چوری شدہ سامان یا ان کی قیمت واپس کر دیں گے لیکن اب وہ صاف انکاری ہو گئے ہیں الزام علیہان نے باہمی سازش سے سائل کا تقریبا 160000روپے کا لوہا مذکورہ بالا چوری کیا ہے ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے سائل کا سامان برآمد کروایا جائے اور نقصان کا ازالہ فرمایا جاوئے
گزارش ہے کہ سائل 425/EB کا رہائشی ہے اور علی ٹاون 445/EBمیں TCFنام سے سکول بنا رکھا ہے مورخہ 26.09.21کو بوقت قریب 2بجے دن سائل سکول بند کر کے تالہ لگا کر گھر چلا گیا مورخہ 27.09.21 کو بوقت قریب 07:30بجے دن سائل سکول پہنچا تو دیکھا کہ واٹر پمپ سہراب کمپنی مالیتی 28000روپے ناموجود مسروق پایا۔ شور واویلہ پر گواہان 1۔عبدالخالق ولد رانا نیک محمد قوم راجپوت سکنہ گلی نمبر 12مجاہد کالونی 2۔مختار علی ولد عبدالستار قوم بھٹی سکنہ 439ای بی بیرکی موقعہ پر آگئے اور وقوعہ ہذا بچشم خود دیکھا شک چوری الزام علیہ بالا پر ہوا جس سے روبروگواہان پنچائیتی طور پر رابطہ کیا جس نے سائل کا واٹر پمپ چوری کرنا تسلیم کیا اور پمپ واپس کر نے کا وعدہ کیا جو کہ بعد از لیت و لعل اب صا ف انکاری ہو گیا ہے درخواست پیش کرتا ہوں بمطابق قانون کاروائی عمل میں لائی جاوے۔
گزارش ہے کہ سائل ٹرالہ ڈرائیور ہےاور موضع آلہ آباد لڈن کا رہائشی ہے اور الزام علیہ نمبر 1 کے ٹرالہ پر ڈرائیونگ کرتا ہے اور پٹشنر /سائل کی تنخواہ مبلغ 40000روپے ماہوار ہے عرصہ 5ماہ سے مجھے اور شاہد زمان ولد لال اکبر قوم بلوچ کو تنخواہ نہ دی جبکہ مورخہ 07.07.21کو بوقت 4بجے شام ہمیں فون کر کے بلوایا کہنے لگے کہ اپنی تنخواہ آکر لے جاؤ جب ہم چوک فوارہ بورے والا میں پہنچے تو الزام علیہان 1،2کس نامعلوم ٹرالہ میں بیٹھے تھے ہم ہمراہ گواہان مبشر حسین ولد مختیار حسین شاہ 2۔محمد ارشد ولد اللہ دتہ الزام علیہان آگئے تو کہنے لگے کہ آپ ہمارے ساتھ چلو حساب کر کے آپ کو تنخواہیں ادا کر دیتے ہیں روبروگواہان الزام علیہان نے ہمیں ٹرالہ میں بٹھا لیا اور پستول الزام علیہ نمبر 1 نے ہمارے اوپر تان لیا کہنے لگے کہ اگر شور واویلا کیا تو گولی مار دینگے تو پھر ہمیں ہالہ ناکہ لے گئے وہاں جاکر ہم پر تشدد کیا اور ہمیں کمرہ میں بند کر دیا جبکہ عرصہ 5 دن ہمیں حبس بے جاء حالت میں رکھا اور تشدد کرتے رہے اور ویڈیو بناتے رہے اور ہمیں تنخواہیں بھی نہ دی الزام علیہان نے ہمیں گن پوائنٹ پر اغواء کر کے ٹرالہ 276/TLHمیں بیٹھا کر لے جاکر تشدد کر کے سخت زیادتی کی ہے اورہمیں ہماری تنخواہیں مبلغ 4لاکھ روپے روک کر سخت زیادتی کی ہے جناب والہ غریب آدمی ہوں اور بچے گھر بھوکے ہیں الزام علیہان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی عمل میں لائی جاوے
گزارش ہے کہ سائل 445/EBکا رہائشی ہے مورخہ 19.07.21بوقت قریب 10:40بجے رات سائل کے دوست دلاور رضا ولد غلام نبی قوم جٹ سکنہ 445/EBحفیظ الرحمان ولد شبیر حسین قوم راجپوت سکنہ Mبلاک میرے پاس آئے۔ ہم کھانا وغیرہ کھا کر باہر گلی میں سو گئے اگلی صبح بیدار ہوئے تو سائل کے دو عدد موبائل 1۔ٹیکنو۔ایمی نمبران 353956111073330,353956111073322مالیتی 25000روپے اور موبائل انفنیکس مالیتی 25000روپے اور نقدی رقم مبلغ 18000روپے اور حفیظ الرحمان کا موبائل انفنیکس نوٹ8ایمی نمبران 353948115577994,353948115577986مالیتی 18000روپے اور دلاوررضا کا موبائل سام سنگ مالیتی 35000روپے اور نقدی رقم 19400روپے چوری ہوگئے آج تک میں معہ گواہان تلاش ملزمان کرتا رہا ہوں۔ جو کہ معلوم ہوا کہ ہماری الزام علیہ محمد عثمان مندرجہ بالا نے چوری کی ہے جس سے ہمراہ گواہان پنچائیتی طور پر رابطہ کیا جس نے ہماری چوری کرنا تسلیم کیا اور مال مسروقہ واپس کرنے کا وعدہ کیا اور بعد از لیت لعل اب صاف انکاری ہو گیا ہے ۔درخواست پیش کرتا ہوں کاروائی عمل میں لائی جاکر سائل و گواہان کا موبائل و رقم برآمد کئے جائیں۔