چوری 56

چوری شدہ موٹرسائیکل کی برآمدگی کے لئے درخواست گزاری گئی

گزارش ہے درخواست بمراد اندراج مقدمہ نامعلوم اشخاص جناب عالی! گزارش ہے کہ سائل رحمت آباد گلی نمبر 2 بورے والا کا مستقل سکونتی ہے ، اور سائل نے بارک جنرل سٹور کے نام سے دوکان بنائی ہوئی ہے ، مورخہ 23.12.2021 کو بوقت تقریباً 08:30 بجے رات سائل اپنی دکان بند کر کے گھر چلا گیا علیٰ الصبح جب بیدار ہوا تو دیکھا کہ دکان کے تالے ٹوٹے ہوئے ہیں اور شیشہ مالیت۔ 50000روپے بھی ٹوٹا ہوا تھا، سائل نے شور واویلہ کیا تو مسمیان عاطف ولد مقبول احمد رحمانی ،اویس ولد ریاض آرائیں و دیگر مرد مان آگئے جن کی موجودگی میں اشیاء کی پڑتال کی گئی تو اشیاء سگریٹ مختلف برانڈ مالیتی 15000روپے گھی مبلغ 50000روپے 10 گتے مختلف برانڈز، کیش۔ نقدی رقم مبلغ 8000روپے اور متفرق اشیاء ناموجود مسروق پائیں۔ اس طرح کل مبلغ 123000روپے کی اشیاء سرقہ کی گئی سائل کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے

سائل اپنے گھر میں ہمراہ محمد عمران کے سائل کے 2 عدد موبائل تفصیل 1۔ انفینیکس ماڈل HOT8 برنگ سفید مالیتی /18000 روپے 2۔ سام سنگ G532F برنگ سیاہ مالیتی /16000 روپے اور میرا دوست محمد عمران ولد عبدالخالق قوم راجپوت سکنہ صادق ٹاؤن گلی نمبر 1 کے 2 عدد موبائلز بتفصیل 1۔ OPPO A3S مالیتی /19000 روپے 2۔ OPPO ASS مالیتی /30000 روپے گھر کی بیٹھک میں پڑے ہوئے تھے کہ محمد عمران نے کہا کہ میں نے واش روم جانا ہے میں محمد عمران کو واش روم تک لے کر گیا جب واپس آئے تو دیکھا کہ میرے دو عدد موبائلز متذکرہ بالا اور محمد عمران کے دو عدد موبائلز متذکرہ بالا بیٹھک میں سے نا موجود مسروق پائے شور واویلا پر گواہان 1۔سجاد حسین ولد سلیم قوم غفاری 2۔ محمد راشد ولد عبدالجبار قوم جٹ سکنائے مجاہد کالونی آ گئے میں معہ گواہان آج تک پتہ جوئی ملزمان و موبائلز کرتا رہا ہوں پتہ جوئی پر معلوم ہوا کہ ہمارے موبائلز الزام علیہ عبدالرحمٰن عرف بلا نے چوری کئے ہیں جس سے پنچائیتی طور پر رابطہ کیا جو کہ مذکورہ نے کافی بحث مباحثہ کے بعد موبائلز چوری کرنا تسلیم کئے اور واپسی کا وعدہ کیا جو کہ بعد از لیت و لعل اب صاف انکاری ہو گیا ہے درخواست پیش کرتا ہوں کاروائی کی جاوئے

سائلہ غریب عورت ہے ۔ امروز مورخہ 23.12.21 بوقت قریب 09:30 بجے دن سائل کا بیٹا مسمی شاہ زیب بعمر 10 سال گلی میں سے آ رہا تھا۔ کہ الزام علیہ کالی مسیح میرے بیٹے کو غلیظ گالیاں دینے لگا اور سائلہ کا بیٹے کو تھپڑوں سے مارنے لگا میرا بیٹا چلانے لگا ۔ اس کے رونے کی آواز سن کر میں گھر سے باہر آئی اور کالی مسیح کو منع کیا تو الزام علیہ شفیع مسیح نے اینٹ اٹھا کر ماری جو میرے دائیں ٹخنے پر لگی۔ مختار مسیح عرف کالی نے کرکٹ بیٹ سے مجھ پر تشدد کر نے لگا۔ اور سر میں بیٹ سے مارا اور میری کمر پر بیٹ مارے اور پھر مجھے سر عام بالوں سے پکڑ کر گلی میں گھسیٹنا شروع کر دیا۔ اور میرے پارچات پوشیدنی پھاڑ دیئے۔ شور واویلہ اہل محلہ اکٹھے ہو گئے۔صفدر مسیح، قیصر مسیح، شہروز مسیح نے منت سماجت کر کے میرے جان بخشی کروائی۔ الزام علیہ مختار مسیح عرف کالی اس پر بھی نہ رکا میں بھاگ کر اپنے گھر میں داخل ہوگئی۔ جس پر کالی مسیح نے میرے گھر پر اینٹیں برسانی شروع کردیں۔ میں ہمسایوں کے گھر کی دیوار پھلانگ کر بھاگی اور اپنی جان بچائی۔ الزام علیہان نے سائلہ کے ساتھ سخت زیادتی کی ہے ۔

گزارش ہے کہ سائل فائن سٹی تحصیل بورے والا ضلع وہاڑی کا رہائشی ہے اور زمیندارہ کرتا ہوں مورخہ 22.12.2021 تقریباً 5 بجے شام سائل اپنے گھر کے باہر اپنی موٹرسائیکل نمبری AGX/6535 چیسز نمبری CD949044انجن نمبر D316268 ہنڈا 70CC برنگ سرخ ماڈل 2021 مالیتی تقریباً -/85،500 روپے کھڑی کرکے گھر گیا اور تقریباً 10 منٹ بعد باہر آیا تو دیکھا کہ سائل کی مذکورہ بالا موٹرسائیکل ناموجود ہے سائل کے شور واویلہ پر گواہان مسمیان رانا محمد ماجد ولد محمد نعیم قوم راجپوت سکنہ شاداب کالونی بورے والا ، محمد عثمان ولد محمد جاوید قوم مغل سکنہ چک نمبر 543/ای بی تحصیل و ضلع وہاڑی و دیگر مرد مان آ گئے جنہوں نے وقوعہ ہذا بچشم خود دیکھا سائل نے 15 پر کال کی تو مقامی پولیس موقع پرآ گئی سائل کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے درخواست پیش کرتا ہوں نا معلوم اشخاص کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی کی جائے اور سائل کی مذکورہ بالا موٹرسائیکل برآمد کی جائے عین نوازش ہو گی

گزارش ہے کہ میں چک نمبر 445/ای بی کا مستقل سکونتی ہوں اور دیہہ ہذا کا نمبر دار ہوں میں نے اپنے ملکیتی رقبہ نمبر خسرہ 1/28 واقع لڈن روڈ پر ڈوگر آئس فیکٹری لگا رکھی تھی جس کا بجلی کا کنکشن عرصہ دارز سے چل رہا ہے اور ٹرانسفارمر لگا ہوا تھا آج مورخہ 26.12.2021 کو علی الصبح میں نماز پڑھنے کے لیے مسجد گیا اور واپسی پر اپنے جانوروں کی دیکھ بال کی اور باہر روڈ کی طرف گیا تو دیکھا کہ آئس فیکٹری کا ٹرانسفارمر نیچے گرا ہوا اور کھلا ہوا تھا جس کا تیل بھی نیچے انڈیلا ہوا تھا اور ٹرانسفارمر کے اندر موجود کوائل کوپروائر ناموجود مسروق تھیں فوری طور پر 15 پر کال کرکے مقامی پولیس کو اطلاع دی اور میرے شور واویلہ پر مسمیان محمد اقبال ولد احمد علی قوم اعوان سکنہ بستی اعوان والی 2، محمد اکرم ولد چوہدری سوہنے خان ڈوگر و دیگر اہل محلہ اکٹھے ہو گئے جنہوں نے وقوعہ ہذا بچشم خود دیکھا جناب عالیٰ نا معلوم ملزمان نے میرا ٹرانسفارمر چوری کرکے جو کہ مالیتی تقریباً پانچ لاکھ روپے ہے چوری کرکے سخت زیادتی کی ہے مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرکے میرا مسروقہ ٹرانسفارمر برآمد کرکے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں